MOST READ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیر صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ شہرقائد میں کاروباری برادری سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول سمیت تمام اشیاء مہنگی ہوئیں۔اب انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، غیر قانونی طور طریقے سے ڈالر باہر بھیجنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنےکی وجہ سے مہنگائی بڑھی، یہ نہیں ہو سکتا کہ 17 ڈالر کی گیس خرید کر 4 ڈالر میں دیں۔ نگران وزیر صنعت نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں سعودی عرب اور یو اے ای سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
Sep 23, 2023 | 06:13 PM
کراچی (آئی این پی ) جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 88.5 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 84.1 ملین ڈالر مقابلہ میں 5.3 فیصدزیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 44.3 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 44.2 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 40.5 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.12 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.25 ارب ڈالرتھا۔
Sep 23, 2023 | 01:46 PM
کراچی (آئی این پی ) ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت معمولی اضافے کے بعد 1925 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 800 روپے اور 500روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 215800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 185000روپے کی سطح پر آگئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونے کے باضابطہ نرخ کی غیر موجودگی میں جیولری کی دکانوں پر صارفین ابہام کا شکار ہیں۔سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سٹہ بازی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کے بعد سے ایسوسی ایشن، گزشتہ ہفتے بدھ سے سونے کی یومیہ قیمتیں جاری نہیں کر رہی۔
Sep 23, 2023 | 01:24 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نےسہ ماہی ایڈجٹٹ٘منٹ کی مد میں بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ںیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء – 2023ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔
Sep 23, 2023 | 12:21 AM
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی کامران یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ منی چینجرز کو اعلیٰ عہدیدار نے واضح پیغام دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے حساب سے ڈالر کی قیمت 250 روپے ہے اور ہر صورت اس سطح پر لائیں لیکن جواب سنے بغیر اپنا موقف پیش کرکے وہاں سے وہ عہدیدار روانہ ہوگئے ۔ اپنے ایک ولاگ میں کامران یوسف نے بتایا کہ 5 ستمبر کو ڈالر کی قیمت اپنے عروج پر تھی ، اس کے بعد انتظامی اقدامات کیے گئے تو ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا، ایک طرف یہ اقدامات ہوئے تو دوسری طرف پاکستان کے نامی گرامی منی چینجرز کو اسلام آباد میں ایک میٹنگ کے لیے بلایاگیا، ماضی میں بھی ایسی میٹنگز ہوتی رہیں، منی چینجرز کا خیال تھا کہ میٹنگ زبردست رہے گی ، ہم اپنی تجاویز دیں گے لیکن اس میٹنگ میں جب تمام شرکاء پہنچ گئے تو آخر میں وہ صاحب بھی آگئے جنہوں نے یہ میٹنگ بلائی تھی ۔ کامران یوسف کاکہناتھاکہ یہ میٹنگ صرف دو منٹ پر محیط رہی ، میزبان نے سلام کرنے کے بعد ’’بتایاکہ آپ کو اس لیے بلایا ہے کیونکہ ڈالر کی اصل قیمت جو ہم نے کلکولیٹ کیا ہے ، وہ 250 روپے ہے اور ہمیں ڈالر کی قیمت 250 روپے چاہیے ، اگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوگا تو آپ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے ‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ پیغام دے کر وہ جو ایک اہم اہلکار تھے، وہ میٹنگ سے بغیر منی چینجرز کے نمائندوں کی بات سنے، وہاں سے نکل گئے اور وہاں موجود شرکا ایک دوسرے کی طرف ہکا بکا دیکھتے رہ گئے کیونکہ ان کا خٰیال تھا کہ میٹنگ لمبی چوڑی چلے گی ، کچھ سنیں گے اور کچھ سنائیں گے ‘۔ صحافی کامزید کہناتھاکہ ’ اس کے بعد منی چینچرز نمائندگان نے میٹنگ کے منتظمین سے درخواست کی کہ یہ کیسی میٹنگ تھی، پیغام دینے کی بات ٹھیک ہے لیکن ہماری بات تو سن لیتے ، اس کے بعد وہ منتظمین دوبارہ ان صاحب کے پاس گئے کہ منی چینجرز کے کچھ نمائندے آپ سے ملنا چاہتے ہیں کہ بات تو سن لیں، آگے سے نفی میں جواب آیا اور واضح کیا گیا کہ جو پیغام انہیں دینا تھا، وہ دیدیا گیا، باقی اگر عمل نہیں ہوتا تو نتائج کے وہ خود ذمہ دار ہیں‘۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ کامران یوسف نے بتایا کہ پاکستان کو ہمیشہ سے ڈالر کی کمی کا سامنا رہا ہے اور ملکی برآمدات پر خاص توجہ نہیں دی گئی۔ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول نہیں بنایا گیا۔ لیکن اس کمی کا ایک فیکٹر پاکستان میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والا مافیا بھی ہے، چاہے وہ منی ایکسچینجرز ہوں یا پھر مارکیٹ میں موجود ایسے لوگ جو ڈالر کو منافع اور کاروبار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں روپیہ بے قدری کا شکار ہے وہاں اگر آپ آج ڈالر خریدیں اور 4 ماہ بعد فروخت کریں تو منافع ضرور ہو گا۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ جو محفوظ سرمایہ کاری کرتے ہیں وہ یا تو پراپرٹی میں پیسہ لگاتے ہیں، یا سونا خریدتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ ڈالر بھی خریدتے ہیں اور اسے ذخیرہ کر لیتے ہیں۔ ڈالر کو پاکستان میں منافع بخش کاروبار کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ روپے کی قدر میں کمی آتی رہتی ہے۔ طلب اور رسد کا مسئلہ تو تھا ہی لیکن روپے کی قدر میں آنے والی گراوٹ میں مارکیٹ میں بیٹھے ان 'پلیئرز' کا بھی ہاتھ رہا ہے۔ 5 ستمبر کو جب اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر آسمان کو چُھونے لگی تو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کچھ سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کچھ انتظامی تبدیلیاں کی گئیں۔ خصوصی طور پر جو لوگ منی چینجرز مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر رہے تھے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈالرز کی سمگلنگ بھی روپے کی بے قدری کی بہت بڑی وجہ ہے۔ افغانستان میں ڈالر کی فراوانی نہیں ہے اور پابندی ہونے کی وجہ سے صرف انسانی حقوق کی بنیادوں پر ملنے والی امداد کے علاوہ انہیں ڈالرز نہیں ملتے تو وہ اپنی ڈالرز کی کمی پاکستان سے پوری کرتے ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق روزانہ 5 بلین ڈالرز افغانستان سمگل کیے جا رہے تھے۔ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور میٹنگ بھی ہوئی جس میں اندازہ لگایا گیا کہ حقیقی ایکسچینج ریٹ 250 روپے ہونا چاہئیے۔ جب کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 333 روپے سے گر کر بتدریج 296 روپے تک آ گئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا ڈالر واقعی 250 روپے کا ہے اور اس ریٹ پر واپس آ جائے گا؟ میرا خیال ہے ڈالر کو 250 روپے تک لانا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کے لیے کچھ بنیادی معاشی اعشاریوں کو ٹھیک کرنا ناگزیر ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اگر 280 روپے تک بھی آ جاتی ہے تو یہ بھی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ اگر روپے کی قدر کچھ مستحکم ہوئی تو ممکن ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرول یا بجلی کی قیمت میں کچھ ریلیف بھی ملے۔
Sep 22, 2023 | 03:16 PM
لاہور (ویب ڈیسک) نگراں وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آپٹما ہاوس میں ایک اعلی سطحی اجلاس اور پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں، ٹیکسٹائل صنعت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور انرجی ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ڈالر 260 پر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج 260 روپے ایکسچینج ریٹ بنتا ہے، جس نے ڈالر اگر باہر روکے ہوئے ہیں وہ منگوا لیں اور جس کے پاس بھی امریکی کرنسی ہے وہ اسے وائٹ کروالیں، ہم نے ریاست کے ساتھ چلنا ہے اور تجارت انبیا کا پیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ایکسپورٹ 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں سے ساڑھے سات ارب ڈالر کا ہدف ٹیکسٹائل پورا کرے گی جبکہ ڈھائی ارب ڈالر باقی صنعت پورا کرے گی۔ گوہر اعجاز نے کہاکہ آج ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 260 روپے ہے جس نے ڈالر باہر روکے ہیں وہ منگوا لے،جس نے ڈالر کہیں رکھے ہیں وہ وائٹ کروا لیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں اور اس کے تحت وہی سامان آنے دیا جائے گا جس کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت کی ایک بڑی وجہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی ہے، جس کی اب سختی سے نگرانی کی جارہی ہے تاکہ اس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت نہ بڑھے اور اسمگلنگ کی روک تھام بھی ہو۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ جس کا حجم 4 ارب ڈالر تھا وہ ساڑھے6 ارب ڈالر تک چلا گیا ہے جس کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا ہے کہ کئی اشیا افغانستان جانے کی بجائے یہاں پر ہی فروخت کر دی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کیلیے خام مال درآمد کیا جاتا ہے جبکہ انرجی کی قیمت بھی انٹرنیشنل قیمت سے منسلک ہے۔ کرنسی ڈی ویلیو ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ کو فائدہ نہیں ہوا بلکہ یہ کم ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور چیمبر کے صدر نے مسائل کی درست نشاندہی کی اور بطور بزنسمین انہیں متعلقہ پلیٹ فارم پر اٹھاتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایکسپورٹ کا ہدف 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گیس کی سپلائی میں امتیاز اور قیمتوں میں فرق سے ترقی کا عمل متاثر ہوا۔ ریجن میں بجلی کی قیمت سات سینٹ جبکہ ہمارے ملک میں چودہ سینٹ ہے تو ان ممالک کا کیسے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ٹیکسٹائل کو چھوڑ کر ملک کے بقیہ تمام سیکٹرز کی مینوفیکچرنگ پانچ ارب ڈالر جبکہ ایتھوپیا کی دس ارب ڈالر ہے۔ ملک میں ڈالر کی کوئی کمی نہیں ، اگست میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی امپورٹ ہوئی جبکہ 2ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئیں، اس عرصے میں2.1ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئی، اگر ان اعدادوشمار کو دیکھاجائے تو ہمارے پاس 100 ملین ڈالر سرپلس تھا۔
Sep 22, 2023 | 10:25 AM
کراچی (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری زخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، 15 ستمبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Sep 22, 2023 | 10:33 AM
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان ہے،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 88پیسے کمی ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالر 291روپے 90پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔
Sep 22, 2023 | 11:03 AM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں ڈالر 1.02 روپے سستا ہو کر بند ہو گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں آج گراوٹ کا شکار رہا، ٹریڈنگ کے دوران ایک اعشاریہ صفر دو روپے کی کمی سے 293 روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 294 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Sep 20, 2023 | 04:31 PM
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) غریب عوام کا انتظار ختم ہوا، گندم سے بھرا جہاز پاکستان پہنچ گیا، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بلغاریہ سے 55 ہزار ٹن گندم لانے والا پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ 24 گھنٹوں میں روس سے گندم لانے والے مزید 2 بحری جہاز پہنچ جائیں گے۔ درآمدی گندم آنے سے ملک بھر کی مارکیٹؤں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آئندہ چند روز میں گندم کی قیمت 100 سے 200 روپے گرنے کا امکان ہے۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے امپورٹرز اب تک 7 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خرید چکے ہیں، فروری 2024 تک مجموعی طور پر 12 لاکھ ٹن سے زائد گندم پاکستان منگوائے جانے کی توقع ہے۔ درآمدی گندم آنے سے فلور ملز کو بلیک مارکیٹ سے خریداری کی ضرورت نہیں۔
Sep 20, 2023 | 02:30 PM
نیو یارک (آئی این پی ) عالمی منڈی میں 100 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھتی خام تیل کی قیمت کو بریک لگ گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یو ایس فیڈرل ریزرو کے سود کی شرح کے فیصلے سے قبل بدھ کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 10 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بینچ مارک میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت تقریبا ایک ڈالر کمی کے بعد 93.33 ڈالر فی بیرل پر آگیا جو گزشتہ روز 93.54 فی بیرل پر تھا۔ اس سے قبل برینٹ کروڈ تقریبا 96 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گیا تھا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر گزشتہ روز 93.74 ڈالر فی بیرل کی 10 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد 0.8 فیصد یا 75 سینٹ کم ہوکر 90.45 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ اکتوبر کا ڈبلیو ٹی آئی معاہدہ بدھ کو ختم ہو رہا ہے اور نومبر کا زیادہ فعال معاہدہ 70 سینٹس، یا 0.8 فیصد کم ہو کر 89.78 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ واضح رہے کہ مجموعی طور پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، ایک طرف چین میں تیل کی طلب بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی کی گئی۔ جس کے بعد جون سے اب تک تیل کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔
Sep 20, 2023 | 01:12 PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ آج ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس جاری کرے گا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پاکستان کے معروف کمرشل بینکوں اور انویسٹمنٹ گروپوں نے درخواستیں دے رکھی ہیں، سٹیٹ بینک ڈیجیٹل بینک اور ریٹیل ڈیجیٹل بینکنگ کیلئے لائسنس جاری کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس جدید نظام کے ذریعے ڈیجیٹل ذرائع سے اکاونٹ کھولنے، رقوم جمع کرانا اور قرضوں کی فراہمی سمیت بینکنگ کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔
Sep 20, 2023 | 11:32 AM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید گر گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے ریٹ میں 1 روپے 43 پیسے کی بڑی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 293 روپے 47 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 294 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Sep 20, 2023 | 10:07 AM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت عوام کو پھر بجلی کے جھٹکے دینے کی تیاریاں کر رہی ہے، بجلی کی قیمت ایک روپیہ 82 پیسے فی یونٹ بڑھا ئے جانے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے جس پر سماعت کے بعد نیپرا فیصلہ جاری کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا کہ بیشتر لوگ بجلی کے مفت یونٹس پڑوسیوں کو فروخت کر دیتے ہیں، 15 کمپنیوں کے ملازمین مفت بجلی کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
Sep 20, 2023 | 10:17 AM
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت کے اقدامات کی بدولت حالیہ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم بروکریج فرم ’ٹاپ لائن سکیورٹیز‘ نے آئندہ سال ڈالر کی قیمت کے حوالے سے چشم کشا پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون 2024ءتک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 320سے 340کے درمیان ہو گی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بروکریج فرم کی طرف سے روپے کی قیمت کے حوالے سے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت آنے کے بعد سے پاکستانی روپیہ شدید دباﺅ میں تھا لیکن حکومتی اقدامت کی بدولت حالیہ دنوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی طرف سے یہ پیش گوئی ایک سروے کے نتائج کے پیش نظر کی گئی ہے۔ یہ سروے کرنسی مارکیٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا جس میں سب سے زیادہ (38فیصد) ماہرین نے کہا کہ جون 2024ءتک ڈالر کی قیمت 320سے 340کے درمیان ہو گئی۔ 21فیصد نے 300سے 320اور 25فیصد نے 340سے 360روپے کے درمیان ہونے کی پیش گوئی کی۔5فیصد نے 360روپے سے اوپر جانے اور 12فیصد نے ڈالر کی قیمت 300سے نیچے رہنے کا کہا۔
Sep 19, 2023 | 04:51 PM
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ریگل آٹوموبلز (ڈی ایف ایس کے) نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کرلی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس گاڑی کو ’Seres 3‘ کا نام دیا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر 23اکتوبر کو متعارف کرائی جا رہی ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ گاڑی مکمل تیار شدہ حالت میں ملک میں درآمد کی جائے گی۔یہ گاڑی 1کروڑ 18لاکھ روپے کی قیمت میں دستیاب ہو گی، جس کی پیشگی بکنگ 50لاکھ روپے سے کروائی جا سکے گی اور گاڑی 90دن میں ڈلیور کی جائے گی۔ اس گاڑی میں 49.34کلو واٹ آور بیٹری دی جا رہی ہے، جس کی بدولت یہ کار ایک چارج پر 400کلومیٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بعد ازاں گاڑی پاکستان میں اسمبل ہونی شروع ہو گی، جس کے بعد اس کی قیمت 96لاکھ روپے ہو جائے گی اور اس کی پیشگی بکنگ 30لاکھ روپے سے ہو سکے گی۔مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی اس گاڑی کی ڈلیوری مارچ 2024ءسے شروع ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ کار 160ہارس پاور اور 300این ایم ٹارک پیدا کرتی ہے۔
Sep 19, 2023 | 04:54 PM
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کاروباری طبقے کو امید کی کرن نظر آئی ہے ، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے بعد ملک میں 70 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے ۔ یہ امید کی کرن آرمی چیف جنر ل عاصم منیر کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں اور ایس آئی ایف سی کے قیام سے روشن ہوئی ہے۔" جیو نیوز " کے مطابق کاروباری طبقے نے اس امکان کو ملک کے لیے مثبت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے کاروباری طبقے کی ملاقاتوں کے بعد پاکستان میں جلد ہی 70 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے معیشت ٹریک پر چڑھ جائے گی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
Sep 19, 2023 | 04:01 PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ڈالر ایک روپے 5 پیسے گراوٹ کے بعد بند ہو گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 294 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہو گیا۔ قبل ازیں آج جب کاروبار شروع ہوا تو کچھ دیر بعد ہی ڈالر کی قیمت میں 1.45 روپے کمی ہوئی جس کے بعدڈالر 294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہواتھا ۔
Sep 19, 2023 | 04:20 PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے کمی سے 297 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازکے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 1.45 روپے کمی ہوئی جس کے بعدڈالر 294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
Sep 19, 2023 | 01:30 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حساس اداروں نے ڈالر کے ساتھ ساتھ ڈالر مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق حساس اداروں نے ایکس چینج کمپنیوں سے معلومات حاصل کر لیں، اگلے مرحلے میں مزید سخت اقدام اٹھاتے ہوئے زخیرہ اندوزوں کے گھروں میں کارروائیاں کی جائیں گی۔ اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ملکی قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، ان کو گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ جیل میں بھیجھنے جیسے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ کچھ عرصہ قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر روز بروز اوپر جا رہا تھا تاہم ایف آئی اے کی ملک بھر میں کارروائی کے سبب 31 روپے تک گر چکا ہے۔
Sep 19, 2023 | 01:54 PM
کراچی (ویب ڈیسک) ملکی معیشت کو بہتر بنانے، کالے دھن کو روکنے، روپے کی قدر کو بہتر بنانے اور مختلف قسم کی ادائیگیوں کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے برابر ہے اور اس کو سٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ جیو نیوز کے مطابق یہ پیپر کرنسی کی طرح legal tender یعنی حکومتی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوں گے۔ ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کے لیے اسٹیٹ بینک نے کام شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس کیلئے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کے نام سے ایک ادارہ کام کررہا ہے جو اس کی لاگت اور دیگر عوامل کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ ہر قسم کی باریکی کو مد نظر رکھا جائے اور ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کسی قسم کی کمی یا خرابی نہ رہ جائے۔ منصوبہ یہ ہے کہ آہستہ آہستہ اس کو جاری کیا جائے گا اور کاغذی نوٹوں کو کم کیا جائے گا، آخر میں 90؍ فیصد ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال ہوگا اور کاغذی نوٹوں کا صرف 10؍ فیصد تک رہ جائے گا۔ وہ بھی صرف اس لیے کہ اگر کوئی بڑا مسئلہ ہوجائے تو متبادل کرنسی موجود ہو، سسٹم بالکل جامد (رک) نہ ہوجائے۔ ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے سے کاغذی نوٹ چھاپنے، ان کو مختلف شہروں اور دیہاتوں تک حفاظت سے پہنچانے پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی اور ساتھ ساتھ پرانے نوٹوں کو تلف کرنے کے عمل پر اُٹھنے والے اخراجات میں بھی کم ہونگے۔ دوسری طرف نوٹ چھپ کر تقسیم ہو جاتے ہیں لیکن کہاں اور کس مقصد میں استعمال ہوتے ہیں یہ معلوم نہیں ہو پاتا لیکن ڈیجیٹل کرنسی نظام میں کرنسی سے کی جانے والی ہر transactions کا ریکارڈ ہوگا ۔ جیسے صرف کریڈٹ اور ڈیبٹ کی double entry ریکاڑڈ کیپنگ نہیں ہوگی بلکہ ایک تیسری مکمل ریکارڈ maintaining ہوگی۔ یوں مانیٹری پالیسی بہتر اور موثر طریقہ سے نافذ العمل عمل ہوسکے گی۔
Sep 19, 2023 | 11:00 AM
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگران حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خاطر نرخوں کے تعین کی کوششیں تیز کردی ہیں جس کے تحت زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کم گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کو بچانے کیلئے زیادہ ادائیگی کریں گے۔اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف نے رواں ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام کے ساتھ بات چیت سے معلوم ہوتا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے 12 سلیب ہیں جن میں سے ابتدائی چار سلیب ایسے ہیں جن میں صارفین بالترتیب 0.25؍ ہیکٹر مکعب میٹر، 0.5؍ ہیکٹر مکعب میٹر، 0.6؍ ہیکٹر مکعب میٹر اور 0.9؍ ہیکٹر مکعب میٹر گیس استعمال کرتے ہیں، ایسے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم باقی 8؍ سلیب والے صارفین کیلئے گیس میں اضافہ ہوگا تاہم، زیادہ گیس استعمال کرنے والے ایسے صارفین جن کا استعمال 4؍ ہیکٹر مکعب میٹر سے زیادہ ہے، ان کیلئے گیس کے نرخوں میں بھاری اضافہ کیا جائے گا جو 3600؍ سے 3700؍ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہوگا۔ اسی طرح، 3؍ اور 4؍ ہیکٹر مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نرخوں میں بھاری اضافہ متوقع ہے تاہم، 60؍ فیصد صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخوں میں 200؍ سے 400؍ روپے تک کا اضافہ متوقع ہے اور ان نرخوں کو ابھی حتمی شکل دینا باقی ہے۔حکومت 3700؍ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر آر ایل این جی درآمد کرکے اسے اوسطاً 1100؍ روپے فی ایم ایم بی ٹی کے نرخوں پر فروخت کر رہی ہے جو بلاجواز ہے۔آخری مرتبہ وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں یکم جنوری 2023ء کو اضافہ کیا تھا۔ وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے نگران حکومت پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے، اوگرا نے 2؍ جون 2023ء کو سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے نرخ طے کر دیے تھے۔
Sep 19, 2023 | 11:12 AM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازکے کچھ ہی دیر کے بعدڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازکے کچھ ہی دیر کے بعدڈالر کی قیمت میں 1.45 روپے کمی ہوئی جس کے بعدڈالر 294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہواتھا ۔
Sep 19, 2023 | 10:36 AM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 29 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.86 ڈالر فی بیرل پر طے پائی، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 53 سینٹس بڑھ کر 91.00 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا۔ جبکہ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 97.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جون میں تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے دنیا بھر میں تیل کی تین چوتھائی قیمتوں کے لیے استعمال ہونے والےبرینٹ فیوچرز کی قیمت میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب تیل کی عالمی منڈی کےسب سے بڑے کھلاڑیوں سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں کمی کو سال کے آخر تک توسیع دے دی ہے جبکہ چینی ریفائنریز نے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔
Sep 18, 2023 | 09:54 PM
فرینکفرٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی مرکزی بینک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کر دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یورپ میں سود کی شرح 4 فیصد ہوگئی ہے۔ شرح سود میں یہ اضافہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے کیا گیا ہے اور یوں یورپی شرح سود بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یورپی مرکزی بینک کے اس اقدام کے بعد یورو کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
Sep 17, 2023 | 12:42 AM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ڈالر کے بعد گولڈ مافیا کے خلاف کمر کس لی ہے ، کارروائی کے لیے ٹاسک فورس بنا دی گئی۔ جیونیوز کے مطابق گولڈ مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کے علاوہ انٹیلی جنس حکام بھی شامل ہیں، ٹاسک فورس سونے کی سمگلنگ کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار بھی کرے گی۔ ٹاسک فورس کی جانب سے سونے کی سمگلنگ میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔
Sep 14, 2023 | 09:30 PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں بڑی گراوٹ، 4 روپے سستا ہو گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں 1.44 روپے کی بھاری کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 303.50 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
Sep 08, 2023 | 12:24 PM
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان ہے۔ جیو نیوز کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اماراتی وفد 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، فری ٹریڈ معاہدے سے تجارتی ٹیرف کم ہوگا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امارات باہمی تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، باہمی تجارت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،گزشتہ ایک سال میں عرب امارات میں دو لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہوا۔
Sep 08, 2023 | 12:26 PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں 1.44 روپے کی بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور سٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے جوکہ چند دن قبل 336 پر فروخت ہو رہا تھا گزشتہ روز 307 روپے تک آ گیا ۔ جس کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ حکومت نے غیر قانونی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا ہے جبکہ ڈالروں کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔اوپن مارکیٹ میں گرتی ہوئی ڈالر کی قیمت کے پیش نظر ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر کے ذخائر کو کم کرتے ہوئے سٹیٹ بینک میں جمع کروانا شروع کر دیاہے جس کا اثر انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ریٹ پر پڑا ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.44 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 303.50 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
Sep 08, 2023 | 09:57 AM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بجلی کے ظالمانہ بلوں کے بعد اب حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی تیاری پکڑ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 9.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 237.61 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ 15 ستمبر کو کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ حکومت نے ستمبر کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
Sep 07, 2023 | 01:01 PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی اور سٹیٹ بینک کے ہنگامی اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کے درمیان بڑا فرق اب تقریبا ختم ہو چکاہے جبکہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں پر بھی اس کا بڑا اثر پڑا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.98 روپے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے کمی ہوئی ، اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستا ہو کر 332 روپے پر آ گیا ،یور و کی قیمت میں اب تک 23 روپے کمی ہوئی ۔پاﺅنڈ 9 روپے کم ہو کر 388 روپے پر آ گیا ،پاﺅنڈ کی قیمت میں اب تک 30 روپے کمی ہوئی ہے ۔سعودی ریال 1.50 روپے کمی سے 81.80 روپے پر آ گیا ،اماراتی درہم 86.80 روپے پر تبدیل نہیں ہوا، درہم بلندی سے 3.20 روپے نیچے آیا ،فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک کا فرق ایک فیصد سے بھی نیچے آ گیا ،آئی ایم ایف نے دونوں مارکیٹوں کے درمیان 1.25 فیصدفرق کی شرط رکھی ہے ،فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں فرق 0.7 فیصد کے برابر ہے ،پیر کو اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں فارن کرنسی کی قیمت کا فرق تقریبا 8.2 فیصد تھا ۔
Sep 07, 2023 | 01:17 PM
اسلام آباد (آئی این پی ) وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ وزارت توانائی کے مطابق تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے اور تجویز پر عمل درآمد کیلئے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ اس تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا جبکہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے روزانہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی۔
Sep 07, 2023 | 01:49 PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈالر کی سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی کے بعد ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر سٹیٹ بینک کو جمع کروانے شروع کر دیئے ہیں ،ڈالر مزید گرنے کے ڈر سے ایکسچینج کمپنیاں ڈالر کے ذخائر کو کم کرنا شروع ہو گئیں ہیں ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب ایکسچینج کمپنیاں ڈالر ہولڈ کر رہی تھیں ،بلیک مارکیٹ کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے سے ڈالر مزید سستا ہو گا ،ایکسچینج کمپنیاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کے حساب سے خرید رہی ہیں ،ڈالر مزید مہنگا ہونے کے منتظر ایکسپورٹر ز کو بھی دھچکا لگا ہے ،ایکسپورٹرز مہنگا ہونے کے انتظار میں ڈالر پاکستان نہیں لا رہے تھے ۔سٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والوں کا رش بڑھ گیا، ذخائر بہتر ہوتے ہی ڈالر کی قدر 300 روپے سے نیچے آنے کاامکان ہے ۔
Sep 07, 2023 | 02:06 PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی گندم منگوانے والے امپورٹرز نے کہا ہے کہ جیسے ہی گندم کراچی پہنچے گی تو ریٹ میں 15 سے 20 روپے فی کلو کمی آنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ روس سے گندم منگوانے والے امپورٹرز نے بتایا کہ روسی گندم جیسے ہی ملک میں پہنچے گی تو قیمت میں فوری کمی آنے کا امکان ہے۔ 15 ستمبر کو پہلا جہاز 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پہنچے گا۔ دوسرا جہاز 25 ستمبر تک پہنچ جائے گا۔ امپورٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ تینوں جہازوں میں 60 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ روسی گندم کی قیمت کراچی پہنچ کر 100 روپے میں پڑے گی۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم 125 روپے ، آٹا 160 روپے کلو دستیاب ہے۔
Sep 07, 2023 | 03:47 PM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے کمی آئی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرسستا ہو کر 304 روپے 95 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی آئی اور 308 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔
Sep 07, 2023 | 03:54 PM
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا سی جی 125برسوں سے پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی بائیک ہے، جس کا سب سے بڑا سبب اس کا کم خرچ بالانشین ہونا اور اس کی ری سیل ویلیو سب سے بہتر ہونا ہے۔ تاہم حالیہ سالوں میں اس بائیک کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق متعدد بار اضافے کے بعد اب ہنڈا سی جی 125(سٹینڈرڈ ماڈل) کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ ہنڈا سی جی 125(سپیشل ایڈیشن) کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔ اس بائیک کے فیول ٹینک میں 9.2لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے۔ اس کا ڈرائی ویٹ 100کلوگرام اور یہ بائیک بہترین مائیلج دیتی ہے۔ ہنڈا سی جی 125سٹینڈرڈ ماڈل 2023ءایک لیٹر میں 35سے 40کلومیٹر فاصلہ طے کرتی ہے۔
Sep 04, 2023 | 05:30 PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیرتجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ گزشتہ 16ماہ میں پاکستان بھر میں 1600 سے زائد ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہوئیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ فیکٹریاں صنعت کے تمام شعبوں میں بند ہوئیں جن میں جننگ، ویونگ، سپننگ، پروسیسنگ اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔ نگران وزیر تجارت نے کہا کہ سینکڑوں فیکٹریاں ایسی ہیں جو کم ترین پیداواری لیول پر چل رہی ہیں۔ گزشتہ 16ماہ کے دوران ٹیکسٹائل اور کلاتھنگ سیکٹر کی 20فیصد پیداوار متاثر ہوئی۔ حکومت ان فیکٹریوں کو دوبارہ چلانے اور ان کی پیداوار بڑھانے کی غرض سے انہیں مختلف نوعیت کی سہولتیں دینے کے لیےفریم ورک پر کام کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ادارہ شماریات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اگست 2023ءمیں پاکستان کی برآمدات 2.36ارب ڈالر رہیں جو اگست 2022ءکی نسبت 4.8فیصد کم تھیں۔ اگست 2022میں 2.48ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔
Sep 04, 2023 | 05:34 PM