ہیڈلائن

SUCH NEWS
کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں ایشیا کپ کی غلطیاں نہ دہرائیں: بابر اعظم

Tue, 26 Sep 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں، سب کی عزت ایک جیسی ہے اور رہے گی، البتہ کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں ایشیا کپ کی غلطی نہ دہرائیں۔ ورلڈ کپ کے لئے بھارت جانے سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری ہے، کوشش ہے کہ اچھا کھیلیں اور ورلڈ کپ جیت کر لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہارنے والے میچز سے پہلے ٹیم نمبر ون پر تھی، ان ہی لڑکوں کی محنت سے ہماری ٹیم نمبر ون بنی تھی، کوشش کریں گے ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈ کپ میں نہ دہرائیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہمارے پاس 7 سے 8 دن ہیں، ہم پر کوئی دباؤ نہیں کنڈیشن بھی مختلف نہیں، کس کمبی نیشن کے ساتھ جانا ہے یہ فیصلہ میچ کے روز ہوتا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ کے آخری 2 میچز میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے، کوئی بھی کھلاڑی 100فیصد فٹ نہیں ہوتا ہر دن سیکھتا ہے، البتہ ہم پلاننگ کے تحت میچز کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل ٹیم کی ترتیب کے لئے پلاننگ کرتے ہیں، کرکٹ زیادہ کھیلتے ہیں تو آگاہی بھی ملتی رہتی ہے، گزشتہ ڈھائی ماہ سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، کھلاڑیوں کو آرام بھی دیا۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کھیلنے کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہمیں فیلڈنگ مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، مڈل اوورز میں وکٹ لینے پر بھی فوکس کریں گے۔  

سرفراز بگٹی نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں: مریم اورنگزیب
SUCH NEWS

سرفراز بگٹی نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں: مریم اورنگزیب

Tue, 26-09-2023

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے، نہ آپ کا فیصلہ ہے۔ سرفراز بگٹی اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن دینےکے لیے استعمال کریں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے 3 بار کے منتخب وزیرِ اعظم ہیں، ان پر جھوٹے کیس بنا کر بے بنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی بیان دینے سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثنا اللہ اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا گیا، ان سے انتقام اور دشمنی میں عوام کو بھوکا اور بے روزگار کر دیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے سرفراز بگٹی سے کہا کہ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کو بیٹھے ہیں اسے ’تاحیات‘ نہ سمجھیں، غلط فہمی سے باہر آ جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیر داخلہ کی نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نواز شریف کی نہیں بلکہ ملک کی فکر کریں، جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی اب بس کر دیں۔

اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، اڈیالہ نہیں جانا چاہتا: چیئرمین پی ٹی آئی
SUCH NEWS

اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، اڈیالہ نہیں جانا چاہتا: چیئرمین پی ٹی آئی

Tue, 26-09-2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں اوراڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا، اپنے وکلا سے کہوں گا میری منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہونے کے بعد اب اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے۔ ذرائع نے بتایا کہ اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی نہ ہونے کا بیان دیا اور کہا کہ میں اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنینجج ذالقرنین کے سامنے بیان دیا کہ میں اپنے وکلا سے کہوں گا کہ میری اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔ اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ مجھے اٹک جیل میں رکھیں یا اڈیالہ جیل میں، میں گھبرانے والا نہیں ہوں۔ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ نے خود درخواست کی تھی کہ مجھے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، جس پر چیئرمین نے کہا کہ میں نے دو ماہ قبل درخواست دی تھی، مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ گزشتہ روز یہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہوگی اور عدالت فیصلہ دے گی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر عدالتی فیصلے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی ہوجائے تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں ہوسکتا۔ لطیف کھوسہ نے کیس کی سماعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تمام وکلا اور خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل آئے تھے، اور عدالت نے عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ کی کوئی وجہ نہیں بنتی تھی، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک دن بھی جیل میں رکھنا ملک کے ساتھ بھی زیادتی ہے اور 25 کروڑ عوام کی توہین ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمے میں جس میں پاکستان کی عزت، وقار اور ناموس کو ٹھیس پہنچے، اور ذوالفقار علی بھٹو کے راولپنڈی کے راجہ بازار میں لہرائے گئے سائفر سے مماثلت رکھتا ہو، بھٹو نے بتایا تھا کہ مجھے امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر تم نے ایٹم بم بنانا بند نہ کیا تو ہم تمہیں عبرت کا نشان بنائیں گے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے قومی اسمبلی میں یہ بیان دیا تھا کہ امریکا ہم پر پابندیاں لگا رہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے، انہوں نے قوم کو بھی اعتماد میں لیا اور پوری قوم ان کے ساتھ ہوگئی۔

ورلڈکپ 2023: کامران اکمل کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ
SUCH NEWS

ورلڈکپ 2023: کامران اکمل کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

Tue, 26-09-2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزوں کے اجرا کا معاملہ حل ہوگیا، پاکستان اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ ورلڈ کپ کے لیے گزشتہ دنوں قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں زخمی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ سینیئر فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا۔ ان کی ٹیم میں شمولیت پر ماہرین اور شائقین کرکٹ کی مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں تاہم میگا ایونٹ میں ان کو کب اور کیسے استعمال کرکے ٹیم کے لیے مفید بنانا ہے اس بارے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے اپنی رائے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے اب ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے اور ٹیم بھی کوشش کرے کہ انڈیا میں اچھا کھیلے اور ایشیا کپ کی پرفارمنس کو نہ دہرائے۔ حسن علی کے انتخاب پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ ٹیم کا بہترین بولر تھا اور منیجمنٹ کو حسن علی اس کی جگہ بہترین متبادل لگا ہوگا اسی لیے انتخاب کیا اور وہ با صلاحیت بھی ہے جس نے تن تنہا چیمپئنز ٹرافی پاکستان کو جتوائی ہوئی ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی میں مڈل میں آکر اپنا کردار بخوبی ادا کیا اور آؤٹ کیے۔ ورلڈ کپ میں بھی اسے مڈل میں استعمال کیا جائے تو ٹیم کے لیے مفید رہے گا وہ بروقت سوئنگ کرے اور وکٹیں لے کر دے۔ تاہم اس کے لیے حسن علی کو مڈل میں ایسے اسپنر پارٹنر کی ضرورت ہوگی جو وکٹیں لے کر دے۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ اگر ہم بہت زیادہ آل راؤنڈرز کے ساتھ گئے تو پھر ٹیم کا حشر ایشیا کپ جیسا ہی ہوگا۔ انڈیا کی بی ٹیم نے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف 400 رنز کیے تو وہاں کی وکٹیں ایسی نہیں ہیں جہاں بہت زیادہ آل راؤنڈرز کے ساتھ جاکر کسی بڑی ٹیم کو 300 کے اندر اندر آؤٹ کیا جا سکے۔ بھارت میں قومی ٹیم کو اسپیشلسٹ کے ساتھ جانا ہوگا اور چاہے بولرز ہوں یا بیٹرز سب کو پازیٹو رہنا اور کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انتخابی عمل میں کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی: وزیر اعظم
SUCH NEWS

انتخابی عمل میں کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی: وزیر اعظم

Tue, 26-09-2023

نگرا ں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہوگا جب کہ انتخابی عمل میں انتظامی سطح پرکسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائےگی۔ غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہو گا، انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں، انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض سابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کے وقت کیا جا سکتا تھا، ہم نے قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے، الیکشن کمیشن بھی غیر آئینی کام نہیں کر سکتا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر ایک کا بنیادی حق ہوتا ہے تاہم تشدد آمیز مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نگراں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی بھی وزیرِ اعظم کو آئینی طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، آئین میں حکومت کی تشکیل اور ہٹائے جانے کا طریقہ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی بیرونی طاقت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے، ہم اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فوج کے کردار کو حکومت کے تحت دیکھتا ہوں، بدقسمتی سے تین چار دہائیوں سے ہمارے سویلین اداروں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، فوج ایک منظم ادارہ ہے، جس سے مجبوراً مختلف امور میں مدد لینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سویلین اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم جلد انتخابی عمل میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔  

امریکا میں کیوبا کے سفارت خانے پر پیٹرول بم حملہ
SUCH NEWS

امریکا میں کیوبا کے سفارت خانے پر پیٹرول بم حملہ

Tue, 26-09-2023

امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں کیوبا کے سفارت خانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا، واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایڈمز مورگن سیکشن میں قائم کیوبا کے سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے دو عدد پیٹرول بم سے حملہ کیا۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی امریکی خفیہ ادارے کے افسران سفارت خانے پہنچ گئے تھے اور حملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز پریلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے، انہوں نے لکھا کہ حملے میں سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2020 کے بعد سے واشنگٹن میں کیوبا کے سفارتی مشن پر یہ دوسرا پرتشدد حملہ ہے۔ اس سے قبل ایک شخص نے اسالٹ رائفل کا استعمال کرتے ہوئے سفارت خانے پر کئی گولیاں چلائیں تھی۔  

بالی ووڈ سے اب بھی کام کی آفرز آتی رہتی ہیں: سعود قاسمی
SUCH NEWS

بالی ووڈ سے اب بھی کام کی آفرز آتی رہتی ہیں: سعود قاسمی

Tue, 26-09-2023

اداکار سعود قاسمی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بالی ووڈ سے اب بھی کام کی متعدد آفرز آتی رہتی ہیں، لیکن پاکستان میں فلم کرنے کی کوئی آفر نہیں کرتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار سعود قاسمی نے کہا کہ دیگر تمام اداکاروں کی طرح میرا بھی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ فلم ہٹ نہیں ہوگی۔ اداکار نے مزید کہا کہ بالی ووڈ کی 2،3 فلموں میں کام کرنے کی آفرز آچکی ہیں۔ ایک فلم کے سیٹ پر اداکار علی خان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا انہیں بھی اس فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جو مجھے بھی آفر کی گئی۔ یہ ایک بڑے بھارتی ڈائرکٹر کی فلم ہے۔ سعود نے کہا کہ مجھے بھارت سے تو متعدد آفرز ملتی ہیں لیکن پاکستان میں فلم کرنے کی کوئی آفر نہیں کرتا۔ اداکار سعود نے حال ہی میں ہٹ ٹی وی ڈرامہ ’ بے بی باجی‘ میں اپنی اہلیہ اور اداکارہ جویریہ سعود کے ساتھ کام کیا تھا۔ ڈرامے میں سعود کے کردار کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔

کیا آپ جانتے ہیں کالی مرچوں میں کن بیماریوں کا علاج ہے؟
SUCH NEWS

کیا آپ جانتے ہیں کالی مرچوں میں کن بیماریوں کا علاج ہے؟

Tue, 26-09-2023

کالی مرچ ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے جو صرف کھانوں کو ذائقہ ہی نہیں دیتی بلکہ کئی بیماریوں کا علاج بھی اس میں چھپا ہے۔ چھوٹی چھوٹی گیندوں کی طرح گول سیاہ دانے جس کو سب کالی مرچ کے نام سے جانتے ہیں۔ تقریباً ہر کھانے میں استعمال کی جاتی ہے جو ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ان چھوٹے چھوٹے دانوں میں کئی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے جو صدیوں سے آزمودہ ہے۔ کالی مرچ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور مصالحہ ہے جب کہ اس میں جسم کی اندرونی سوزش دور کرنے والی خاصیت بھی موجود ہے۔ اس کا روز استعمال انسانی جسم کو کئی دائمی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کھانسی اور بلغم کے امراض کا تقریباً ہر شخص کبھی نہ کبھی شکار ہوتا ہے خاص طور پر موسم کی تبدیلی کے ساتھ یہ امراض پھیلتے ہیں تو اس کا شافی علاج بھی کالی مرچ میں پوشیدہ ہے۔ اگر آپ کو کھانسی اور بلغم کا ایک ساتھ سامنا ہے تو کالی مرچ اور شہد کا استعمال نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک چمچ شہد کو نیم گرم کر کے اس کے اوپر چٹکی بھر پسی ہوئی کالی مرچ چھڑکیں اور کھا لیں۔ کالی مرچ بلغم کا اخراج کرے گی تو شہد کے مفید طبی اثرات سے کھانسی کی شدت کم ہوگی۔ اس کے علاوہ شہد اور کالی مرچ کو نیم گرم پانی میں شامل کر کے بھی یہی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کھانسی سے نجات حاصل کرنے کا ایک گھریلو ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ لیموں کی ٹکڑے پر کالی مرچ چھڑک کر اسے تھوڑا تھوڑا کرکے چوسیں، جس سے کھانسی کی شدت میں کمی آئے گی۔

قدیم انسان اپنے آبا کی ہڈیوں سے اوزار بناتے تھے: حیران کن انکشاف
SUCH NEWS

قدیم انسان اپنے آبا کی ہڈیوں سے اوزار بناتے تھے: حیران کن انکشاف

Tue, 26-09-2023

محققین کو جنوبی اسپین کے ایک غارسے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ وہاں دفن قدیم انسانوں کے کنکال کی باقیات کو کھود کر ان میں ترمیم کی گئی اور یہاں تک کہ بعد کی نسلوں نے اسے اوزار کے طور پر بھی استعمال کیا۔ سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف برن کے محققین کی سربراہی میں ٹیم نے جنوبی اسپین کے شہر گراناڈا کے قریب ایک غار میں پائی جانے والی باقیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پایا کہ یہ باقیات کم از کم 12 مختلف لوگوں کی ہیں جنہیں 5,000 قبل مسیح سے 2,000 قبل مسیح کے درمیان دفنایا گیا تھا اور یہ کہ ہڈیوں میں جان بوجھ کر تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ ہڈیوں میں فریکچر اور خراشیں موجود تھیں جو گودا نکالنے کی کوششوں کے نتیجے میں ہوئی تھیں۔ محققین کو انسانی پیروں کی ایک ہڈی بھی ملی جسے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی آف برن میں فزیکل اینتھروپالوجی کے ریسرچ فیلو اور مطالعے کے مصنف مارکو ملیلا نے کہا کہ ہڈی کو پہلے توڑا گیا تھا اور نتیجے میں آنے والے ٹکڑے کا ایک سرا کچھ مواد کو کھرچنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

ساتھیوں کو متاثر کرنے کیلئے گیمر نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا

مریضوں کے متعلق کہانیاں شیئر کرنے والے ڈاکٹر برنارڈ نے 36 سالہ جے ایس نامی گیمر کے موت سے بال بال بچ جانے کے متعلق واقعے سے آگاہ کیا۔جس نے10منٹ میں 12 انرجی ڈرنکس پی کر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔ ڈاکٹر برنارڈکاکہناتھا کہ جے ایس جب 80 کی دہائی میں بڑا ہو رہا تھا تب اس کو ویڈیو گیم کھیلنا پسند تھا، اس کے والدین کو بھی اس کا گیم کھیلنا پسند تھا لیکن اس کا کوئی دوست نہیں تھا۔لہٰذا اپنے دفتر میں لوگوں سے جڑنے کے لیے اس نے سوچا کہ 10 منٹ میں 12 انرجی ڈرنکس پینا تفریح کا سبب ہوسکتا ہے۔ لیکن ڈرنکس ختم ہونے کے ساتھ ہی اسٹنٹ فوراً ہی بدتر صورت اختیار کر نے لگ گیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ جے ایس کے سینے کے نچلے حصے میں جلن ہو رہی تھی لیکن اس کو یہ معلوم نہیں تھا تکلیف معدے میں ہو رہی ہے یا دل میں۔اس کی سانس بھی پھول رہی تھی لیکن اس نے اپنا دھیان بٹانے کے لیے ویڈیو گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کو اپنے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوتی ہوئی محسوس ہوئی لیکن اس کو ایسا ہونے کی وجہ سمجھ نہیں آرہی تھی کیوں کہ کیفین کا اس پر زیادہ اثر نہیں ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جے ایس باقاعدگی کے ساتھ فی روز مجوزہ 400 ملی گرام کیفین کی مقدار سے زیادہ مقدار میں کیفین کا استعمال کرتا تھا، یہ مقدار بعض اوقات 900 ملی گرام تک پہنچ جاتی تھی۔کیفیت بدتر ہونے کے ساتھ جے ایس نے کچن میں قے کی جس کے بعد اس کی طبیعت مزید خراب ہوئی اور ایک دن بعد مدد کے لیے ایمبولینس کو بلایا۔ اسپتال پہنچ کر جے ایس کے ہائپر گلیسیمیا میں مبتلا ہونے کے متعلق معلوم ہوا۔ اس کیفیت میں خون میں شوگر کی مقدار انتہائی بلند ہوجاتی ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے مزید ٹیسٹ کرنے پر جے ایس میں پینکریاٹائٹس کی بھی تشخیص ہوئی۔ اس خطرناک کیفیت میں پتے پر تھورے عرصے کے لیے سوزش چڑھ جاتی ہے۔ انرجی ڈرنکس کی وجہ سے خون میں شوگر کی زیادتی کے سبب جے ایس کے پتے نے خود کو ختم کرنا شروع کر دیا تھا اور اس کے جگر اور گردوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس کے خون میں انفیکشن ہوگیا۔

کین ولیمسن کا کرکٹ میں واپسی سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا

کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد آپ ایکشن میں واپس آنا چاہتے ہیں جس کے لیے فٹنس درکار ہوتی ہے، کرکٹ میں واپسی میرے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ میں اپنے ٹارگٹ سے ہٹنا نہیں چاہتا، میرا ٹارگٹ ورلڈ کپ کھیلنا ہے، میں نہیں چاہتا کہ کچھ ایسا ہو کہ میں ایک قدم پیچھے چلا جاؤں۔ کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد آپ ایکشن میں واپس آنا چاہتے ہیں جس کے لیے فٹنس درکار ہوتی ہے، کرکٹ میں واپسی میرے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آپ ورلڈ کپ کا حصہ بننے کے لیے پُر امید رہتے ہیں، میری ساری توجہ اس وقت روزانہ کے ری ہیب پروگرام پر ہے، نیٹس پر بیٹنگ کر رہا ہوں تاہم رننگ میں سو فیصد نہیں ہوں لیکن پہلے سے بہتر ہو رہا ہوں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث 6 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں، وہ گھٹنے کے آپریشن کے بعد ان دنوں ری ہیب میں مصروف ہیں۔ آئی پی ایل میں دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انٹارکٹیکا میں برف پگھلنے کے باعث پنگوئنز کی بقا کو خطرات لاحق

برِ اعظم انٹارکٹیکا میں سمندری برف ریکارڈ کم ترین سطح پرآگئی۔ ماہرین کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں موسمِ سرما میں گزشہ سال کی نسبت دس لاکھ مربع کلو میٹر کمی ہوئی۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پینگوئنز برِ کی بقا کو بھی خطرات لاحق ہوگئے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پینگوئنز کی بقا کو بھی خطرات لاحق ہوگئے، برِ اعظم انٹارکٹیکا میں سمندری برف ریکارڈ کم ترین سطح پرآگئی۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں موسمِ سرما میں گزشہ سال کی نسبت دس لاکھ مربع کلو میٹر کمی ہوئی، رواں موسم میں سمندری برف نے سولہ اعشاریہ نو چھ ملین مربع کلو میٹر کا احاطہ کیا، جو پچھلے موسمِ سرما کے مقابلے میں تقریبا ایک ملین مربع کلو میٹر کم برف ہے۔ دوسری جانب سائنس دانوں نے انٹارکٹیکا میں ’روز محشر‘ نامی گلیشیئر کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ اس کے برف کے تختے کے نیچے غیر متوقع تبدیلی رونما ہو رہی ہے، جو اس گلیشیئر کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات رونما ہو رہے ہیں، گلوبل وارمنگ گلیشیئرز کو دیمک کی طرح چاٹنے لگی ہے، اور سائنس دانوں نے کہا ہے کہ ’تھاویٹس گلیشیئر‘ المعروف ’ڈومس ڈے گلیشیئر‘ مشکل میں گرفتار نظر آ رہا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق ڈومز ڈے نامی گلیشئر 1990 کی دہائی کے مقابلے میں 8 گنا تیزی سے پگھل رہا ہے، اس گلیشیئر سے ہر سال 80 ارب ٹن برف ٹوٹ کر سمندر میں شامل ہو رہی ہے جو سطح سمندر میں 4 فی صد سالانہ اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ تھاویٹس گلیشئر تیزی سے تباہی کے دہانے کی جانب بڑھ رہا ہے، عالمی سطح پر گلوبل وارمنگ کو نہیں روکا گیا تو یہ دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ اس گلیشیئر کو ڈومس ڈے اس لیے کہا جاتا ہے کہ اگر یہ پگھل کر سمندر میں گر گیا تو اس سے زمین پر قیامت خیز تباہی برپا ہوگی۔ یہ گلیشیئر تقریباً فلوریڈا کے سائز کا ہے اور مغربی انٹارکٹیکا میں واقع ہے۔

ورلڈکپ؛ پاک نیوزی لینڈ وارم اَپ میچ سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ  کا بڑا بیان

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ مقابلوں سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندو تہوار گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں جس کے باعث میچ میں شائقین کرکٹ شرکت نہیں کرسکیں گے۔ دونوں ٹیمیں حیدرآباد کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 سمتبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل دوسرا وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی۔ اس سے قبل حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ دو مذہبی تہواروں کے باعث بڑی تعداد میں پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، اس وجہ سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے 9 اور 10 اکتوبر کو ورلڈکپ کے کھیلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں سیکیورٹی اہلکار کم ہونے کی وجہ پیش کی گئی تھی۔

سرفراز بگٹی بیان دینے سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثنا اللہ

سابق وزیرِ داخلہ اور نگراں وزیر داخلہ آمنے سامنے آ گئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا بیان ’حد سے تجاوز‘ قرار دے دیا۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق… انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے ۔ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ۔ نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ۔ نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں۔ نواز شریف کی فکر چھوڑیں، اپنے کام پہ توجہ دیں ۔ نواز شریف نے ائرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے، یہ وزیرِ داخلہ یا وفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا، یہ عوام کا فیصلہ ہو گا ۔ نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔ دریں اثنا سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں۔ نواز شریف نے ائرپورٹ سے کہاں جانا ہے، یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ۔ اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کے لیے بیٹھے ہیں، اسے تاحیات سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں۔نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔ دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نواز شریف کی گرفتاری پر بیان کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔ نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کا ایک بڑا حصہ انہیں خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔  

پی ایس ایل 9 میں نئی ٹیم کا اضافہ ہوگا یا نہیں؟ پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں کیا جارہا، ایونٹ میں 6 ہی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی، آنے والے پی ایس ایل کے سیزن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق ویمن کرکٹ کی پروموشن کےلیے پی ایس ایل کے دوران ویمنز لیگ یا نمائشی میچوں کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ پی ایس ایل نائن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا، ایونٹ کے فائنل شیڈول کی منظوری پی ایس ایل کے اگلے اجلاس میں دی جائے گی۔ اجلاس میں پی ایس ایل 9 کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس اور دوسرے کمرشل ٹینڈرز کے عمل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ اجلاس میں پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ کی رپورٹ فرنچائزز کو پیش کی گئی۔  

سام سنگ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دئیے
SUCH NEWS

سام سنگ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دئیے

Tue, 26-09-2023

معروف سیلولر فون کمپنی ’سام سنگ‘ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دیے جنہیں میموری کے حوالے سے معیاری فونز قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’سام سنگ‘ نے خاموشی سے اے سیریز کے دو بجٹ فونز ’سام سنگ: گلیکسی اے 05‘ اور ’سام سنگ: گلیکسی اے 05 ایس‘متعارف کرادیے ہیں۔ مذکورہ فونز کو 7۔6 انچ اسکرینز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ گلیکسی اے 05کمپنی نے اس فون کے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں جن میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔گلیکسی اے 05 کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں اور اسے مختلف رنگوں اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی نے اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ اسے پاکستان میں 40 سے 42 ہزار روپے کی قیمت کے درمیان پیش کیا جائے گا۔ گلیکسی اے 05 ایسفون نے اپنے اس بہترین فون کے بیک پر تین جب کہ ایک 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے۔گلیکسی اے 05 ایس کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے ہیں۔اس فون کو بھی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں بھی اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔اس فون میں بھی فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں اور اسے بھی 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس فون کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ پاکستان میں اسے 48 ہزار روپے تک کی قیمت میں پیش کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر دونوں فونز کو کمپنی نے صرف ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے اور انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں آئندہ ماہ اکتوبر تک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اگست میں سام سنگ’ نے اپنی فولڈ ایبل سیریز کے نئے ماڈلز ‘گلیکسی زی فولڈ فائیو’ اور ‘زی فلپ فائیو’ متعارف کرائے تھے۔

ریسٹورنٹ میں کام کرتے سعودی شہزادے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
SUCH NEWS

ریسٹورنٹ میں کام کرتے سعودی شہزادے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Tue, 26-09-2023

حال ہی میں ایک سعودی شہزادے کی ایکس پر وائرل ویڈیو اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ اگر لوگوں کو اپنا بنانا ہے تو ان کے درمیان رہ کر انہیں سمجھا جائے۔ جدہ کے ’مکارم نجد ریسٹورنٹ‘ میں شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز کی روایتی سعودی کھانوں کی تیاری کے لیے عملے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اس ویڈیو نے سبھی کو حیران کردیا۔ شہزادہ نایف ایپرن پہن کر اپنے ریسٹورنٹ میں روایتی سعودی کھانوں جیسا کہ مندی، جریش، کبسہ، مارگوگ، ہریسہ اور عریکہ کی تیاری کے لیے عملے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ دراصل وہ اپنا کاروبار کرنے کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ شہزادے کا کہنا ہے کہ ’بہت سےنوجوان مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ نے یہ کیوں پہنا ہے اور آپ اس طرح کام کیوں کر رہے ہیں؟‘ میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ یہ میرا کام ہےاور مجھے اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرنا، ان کی مدد کرنا پسند ہے’۔ لا تفوتكم #بادية_مكارم_نجد ?⛺️? pic.twitter.com/YhXtBlgJye — نايف بن ممدوح بن عبدالعزيز آل سعود ?? (@NayefBinMamdooh) September 22, 2023 انہوں نے کہا کہ ’ کام کرنا ایک اعزاز ہے یہ کوئی شرم کی بات نہیں۔ ہمارے کوئی نبی ایسے نہیں گزرے جنہوں نے بھیڑیں نہ پالی ہوں۔’ تبوک کے سابق گورنر شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کے صاحبزادے نایف اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر خیراتی اور فلاحی کام کر رہے ہیں ان کے بہت سے منصوبوں میں سے ایک آگ بجھانے کی صلاحیتوں والے ریسکیو اور ریلیف ہیلی کاپٹر کی تیاری بھی شامل ہے۔ اس اقدام کے باعث انہیں جینیوا بین الاقوامی نمائش برائے ایجادات میں بین الاقوامی فیڈریشن آف انوینٹرز ایسوسی ایشنز کی طرف سے ایک بڑا انعام دیا گیا۔

نگراں وزیر داخلہ کی نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت
SUCH NEWS

نگراں وزیر داخلہ کی نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت

Tue, 26-09-2023

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی۔ ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، عوام کا بڑا حصہ خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا، نگراں حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔ واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا نواز شریف کے لیے کہنا تھا کہ ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی، ماضی میں ریاست نے ہمیشہ ماں کا کردارادا کیا پہلی مرتبہ باپ کا کردار ادا کررہی ہے، ریاست کو ہمیشہ باپ کا کردار ادا کرنا چاہیے،سافٹ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی بیان دینے سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثنا اللہ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ائرپورٹ حساس جگہ ہے وہاں ویسے بھی مجمع کو اجازت نہیں دیں گے،نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتارکریں گے،میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے۔  

ناشتے میں ان چند غذاؤں کا استعمال آپ کی صحت کے مسائل میں اضافہ کرسکتا ہے

صبح کا آغاز اگر صحت مند ناشتے سے نہ ہو تو یہ پورے دن پر اثر انداز ہوتا ہے، اسی لیے ماہرین صبح کے ناشتے پر کافی زور دیتے ہیں۔ متوازن اور بھرپور ناشتہ نہ کرنے والے افراد دن بھر سستی اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ جہاں اکثریت وقت میں کمی یا موڈ نہ ہونے کے باعث صبح کا ناشتہ ترک کرتی ہے تو وہیں ایسے افراد بھی ہیں جو ناشتہ تو کرتے ہیں، لیکن وہ ناشتہ غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتا۔متوازن اور بھرپور ناشتہ نہ کرنے والے افراد دن بھر سستی اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ ماہرین نے ان چیزوں کو بطورِ ناشتہ کھانے سے گریز کرنے پر زور دیا ہے، کیونکہ یہ اشیا نہ صرف غیر صحت بخش ہیں بلکہ یہ وزن میں اضافہ کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ بسکٹبسکٹ یا بیکری آئٹمز جیسے کوکیز اور پیسٹری کوناشتے میں لینا ہماری صحت کیلئے ایک طرح سے بلکل مفید نہیں ہیں، کیونکہ ان میں موجود فیٹس، پروسیسڈ اجزاء اور چینی کی اضافی مقداروزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ میٹھے کھانےصبح میٹھا کھانا دانتوں کیلئے کافی نقصان دہ ہے۔ اکثریت صبح چائے کے ساتھ کوکیز اور کیکس لیتی ہے۔ لیکن جب زیادہ مقدار میں میٹھا لیا جاتا ہے تویہ شوگر اور وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ پراٹھےشاید ہی کوئی ہو جو ناشتے میں گرما گرم پراٹھے کا شوقین نہ ہے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد آج بھی پراٹھوں سے بھرپور ناشتہ کرنا پسند کرتی ہے۔ اگرچہ براؤن آٹے سے بنا پراٹھا آپ کیلئے مفید ہوسکتا ہے، لیکن میدے سے بنے پراٹھے مکھن اور اچار کی وافر مقدار کے ساتھ کھانا کسی صورت فائدہ مند نہیں ہے۔ پروسیسڈ فوڈزماہرین کے مطابق بیکری کے چپس، تلی ہوئی اسنیکس اور چکنائی والے فاسٹ فوڈ جیسی غذاؤں کا مسلسل استعمال وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ ان میں کیلوریز کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ناشتے میں پھلوں، سبزیوں، دہی، یا بادام جیسے صحت مند میلز آپ کو اپنے دن کا آغاز ایک بہترین انداز میں کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ نمکین غذائیںنمکین کھانوں میں کیلوریز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کوبھاری پن محسوس کرواتے ہیں۔ان نمکین چیزوں میں نمکین بادام اور پاپ کارن شامل ہیں جن میں مکھن اور نمک بہت زیادہ شامل ہوتا ہے، اضافی نمک جسم میں سوزش کا سبب بھی بنتا ہے۔

خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے

کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق امریکی میڈیا کی جانب سے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی میڈیا نے عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں 3 نہیں بلکہ 6 افراد ملوث تھے۔ امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ خالصتان تحریک کے رہنماکے قتل میں ملوث ملزمان نے ایک نہیں بلکہ 2 گاڑیاں استعمال کیں، ہردیپ سنگھ کی گاڑی کو ملزمان کی ایک گاڑی نے پارکنگ ہی میں روکا،جس کے بعد اچانک نمودار 2 ملزمان نے فائرنگ کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزمان نے 50 گولیاں برسائیں،34 گوردوارے کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کو لگیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نجر کا قتل پہلے رپورٹ کیے گئے واقعہ سے کہیں زیادہ منظم تھا۔ خیال رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے شہر سرے میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 18 ستمبر کو پہلی بار کینیڈا کی حکومت نے اس قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔اس موقع پرکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، کینیڈین سرزمین پرشہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کیخلاف ہے۔ تاہم کینیڈا نے بھارت کے سفارتکار پون کمار رائے کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کینیڈا سے نکالا گیا بھارتی سفارت کار ’’را‘‘ کا سربراہ ہے۔ دوسری جانب بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی۔

گوگل کا جی میل کا کارآمد فیچر ختم کرنے کا اعلان

وہ جی میل صارفین جو ویب سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو فیچر استعمال کرتے ہیں ان کو جنوری 2024 کے بعد سے یہ فیچر دستیاب نہیں ہوگا۔ کمپنی کے سپورٹ پیچ میں پیش کیے جانے والے ایک نوٹس کے مطابق اس تاریخ کے بعد سے جی میل صرف اسٹینڈرڈ ویو میں دستیاب ہوگا۔ ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو در اصل جی میل کا 2007 کا ڈیزائن ہے جس کا صارفین اکثر سست رفتار وائے فائے پر استعمال کرتے ہیں۔ اس موڈ پر چیٹ باکس، اسپیل چیک یا کونٹیکٹ امپورٹنگ جیسے اسٹینڈرڈ ویو فیچر لوڈ نہیں ہوتے۔ تاہم، نابینا ٹیکنالوجی کے ایک ماہر پراتِک پٹیل نے خبردار کیا ہے کہ ریٹائر کیے جانے والا یہ فیچر نابینا اور جزوی طور پر بینا افراد کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے نابینا افراد جو جی میل کا یہ موڈ استعمال کرتے ہیں وہ نہ صرف کنفیوژ بلکہ ناخوش بھی ہوں گے۔ ایچ ٹی ایم ایل ویو نابینا افراد کے لیے اسکرین کے استعمال کو کافی آسان بناتا ہے۔ اسٹینڈرڈ انٹرفیس اب نابینا افراد کے استعمال کے لیے دستیاب تو ہے لیکن متعدد افراد بیسک ایچ ٹی ایم ایل ورژن پر ہی رہ گئے ہیں کیوں وہ یہ ہی استعمال کرنا جانتے ہیں۔پراتک پٹیل نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اسٹینڈرڈ انٹرفیس دسترس میں نہیں۔ لیکن کچھ لوگ اس موڈ کو استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔

نگراں حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

نگراں حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں وطن عزیز میں پلاٹ اور جائیداد کی منتقلی میں آسانی میسر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی سپورٹ ڈیسک قائم کی گئی ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جواد سہراب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری، سالانہ پراپرٹی ٹیکس اور سہ ماہی پانی اور متفرق چارجز کی ادائیگی سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ Pleased to announce the establishment of “Overseas Support Desks” in CDA & ICT offices as per directives of the PM @anwaar_kakar. Now, overseas Pakistanis can access all manner of CDA services including plot transfers, building plan approvals, completion certificates & annual… pic.twitter.com/52buEumat4 — Jawad Sohrab (@JawadSohrab) September 25, 2023 وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سپورٹ ڈیسک اوورسیز پاکستانیز کو بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ، اسلحہ لائسنس اور ڈومیسائل کے اجراء کی سہولت فراہم کرے گا۔

MOST READ

انتخابی عمل میں کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی: وزیر اعظم SUCH NEWS

نگرا ں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہوگا جب کہ انتخابی عمل میں انتظامی سطح پرکسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائےگی۔ غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہو گا، انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں، انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض سابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کے وقت کیا جا سکتا تھا، ہم نے قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے، الیکشن کمیشن بھی غیر آئینی کام نہیں کر سکتا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر ایک کا بنیادی حق ہوتا ہے تاہم تشدد آمیز مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نگراں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی بھی وزیرِ اعظم کو آئینی طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، آئین میں حکومت کی تشکیل اور ہٹائے جانے کا طریقہ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی بیرونی طاقت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے، ہم اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فوج کے کردار کو حکومت کے تحت دیکھتا ہوں، بدقسمتی سے تین چار دہائیوں سے ہمارے سویلین اداروں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، فوج ایک منظم ادارہ ہے، جس سے مجبوراً مختلف امور میں مدد لینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سویلین اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم جلد انتخابی عمل میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔  

Tue, 26-09-2023
بالی ووڈ سے اب بھی کام کی آفرز آتی رہتی ہیں: سعود قاسمی SUCH NEWS

اداکار سعود قاسمی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بالی ووڈ سے اب بھی کام کی متعدد آفرز آتی رہتی ہیں، لیکن پاکستان میں فلم کرنے کی کوئی آفر نہیں کرتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار سعود قاسمی نے کہا کہ دیگر تمام اداکاروں کی طرح میرا بھی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ فلم ہٹ نہیں ہوگی۔ اداکار نے مزید کہا کہ بالی ووڈ کی 2،3 فلموں میں کام کرنے کی آفرز آچکی ہیں۔ ایک فلم کے سیٹ پر اداکار علی خان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا انہیں بھی اس فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جو مجھے بھی آفر کی گئی۔ یہ ایک بڑے بھارتی ڈائرکٹر کی فلم ہے۔ سعود نے کہا کہ مجھے بھارت سے تو متعدد آفرز ملتی ہیں لیکن پاکستان میں فلم کرنے کی کوئی آفر نہیں کرتا۔ اداکار سعود نے حال ہی میں ہٹ ٹی وی ڈرامہ ’ بے بی باجی‘ میں اپنی اہلیہ اور اداکارہ جویریہ سعود کے ساتھ کام کیا تھا۔ ڈرامے میں سعود کے کردار کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔

Tue, 26-09-2023
کیا آپ جانتے ہیں کالی مرچوں میں کن بیماریوں کا علاج ہے؟ SUCH NEWS

کالی مرچ ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے جو صرف کھانوں کو ذائقہ ہی نہیں دیتی بلکہ کئی بیماریوں کا علاج بھی اس میں چھپا ہے۔ چھوٹی چھوٹی گیندوں کی طرح گول سیاہ دانے جس کو سب کالی مرچ کے نام سے جانتے ہیں۔ تقریباً ہر کھانے میں استعمال کی جاتی ہے جو ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ان چھوٹے چھوٹے دانوں میں کئی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے جو صدیوں سے آزمودہ ہے۔ کالی مرچ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور مصالحہ ہے جب کہ اس میں جسم کی اندرونی سوزش دور کرنے والی خاصیت بھی موجود ہے۔ اس کا روز استعمال انسانی جسم کو کئی دائمی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کھانسی اور بلغم کے امراض کا تقریباً ہر شخص کبھی نہ کبھی شکار ہوتا ہے خاص طور پر موسم کی تبدیلی کے ساتھ یہ امراض پھیلتے ہیں تو اس کا شافی علاج بھی کالی مرچ میں پوشیدہ ہے۔ اگر آپ کو کھانسی اور بلغم کا ایک ساتھ سامنا ہے تو کالی مرچ اور شہد کا استعمال نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک چمچ شہد کو نیم گرم کر کے اس کے اوپر چٹکی بھر پسی ہوئی کالی مرچ چھڑکیں اور کھا لیں۔ کالی مرچ بلغم کا اخراج کرے گی تو شہد کے مفید طبی اثرات سے کھانسی کی شدت کم ہوگی۔ اس کے علاوہ شہد اور کالی مرچ کو نیم گرم پانی میں شامل کر کے بھی یہی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کھانسی سے نجات حاصل کرنے کا ایک گھریلو ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ لیموں کی ٹکڑے پر کالی مرچ چھڑک کر اسے تھوڑا تھوڑا کرکے چوسیں، جس سے کھانسی کی شدت میں کمی آئے گی۔

Tue, 26-09-2023
قدیم انسان اپنے آبا کی ہڈیوں سے اوزار بناتے تھے: حیران کن انکشاف SUCH NEWS

محققین کو جنوبی اسپین کے ایک غارسے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ وہاں دفن قدیم انسانوں کے کنکال کی باقیات کو کھود کر ان میں ترمیم کی گئی اور یہاں تک کہ بعد کی نسلوں نے اسے اوزار کے طور پر بھی استعمال کیا۔ سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف برن کے محققین کی سربراہی میں ٹیم نے جنوبی اسپین کے شہر گراناڈا کے قریب ایک غار میں پائی جانے والی باقیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پایا کہ یہ باقیات کم از کم 12 مختلف لوگوں کی ہیں جنہیں 5,000 قبل مسیح سے 2,000 قبل مسیح کے درمیان دفنایا گیا تھا اور یہ کہ ہڈیوں میں جان بوجھ کر تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ ہڈیوں میں فریکچر اور خراشیں موجود تھیں جو گودا نکالنے کی کوششوں کے نتیجے میں ہوئی تھیں۔ محققین کو انسانی پیروں کی ایک ہڈی بھی ملی جسے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی آف برن میں فزیکل اینتھروپالوجی کے ریسرچ فیلو اور مطالعے کے مصنف مارکو ملیلا نے کہا کہ ہڈی کو پہلے توڑا گیا تھا اور نتیجے میں آنے والے ٹکڑے کا ایک سرا کچھ مواد کو کھرچنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

Tue, 26-09-2023
ساتھیوں کو متاثر کرنے کیلئے گیمر نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا SUCH NEWS

مریضوں کے متعلق کہانیاں شیئر کرنے والے ڈاکٹر برنارڈ نے 36 سالہ جے ایس نامی گیمر کے موت سے بال بال بچ جانے کے متعلق واقعے سے آگاہ کیا۔جس نے10منٹ میں 12 انرجی ڈرنکس پی کر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔ ڈاکٹر برنارڈکاکہناتھا کہ جے ایس جب 80 کی دہائی میں بڑا ہو رہا تھا تب اس کو ویڈیو گیم کھیلنا پسند تھا، اس کے والدین کو بھی اس کا گیم کھیلنا پسند تھا لیکن اس کا کوئی دوست نہیں تھا۔لہٰذا اپنے دفتر میں لوگوں سے جڑنے کے لیے اس نے سوچا کہ 10 منٹ میں 12 انرجی ڈرنکس پینا تفریح کا سبب ہوسکتا ہے۔ لیکن ڈرنکس ختم ہونے کے ساتھ ہی اسٹنٹ فوراً ہی بدتر صورت اختیار کر نے لگ گیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ جے ایس کے سینے کے نچلے حصے میں جلن ہو رہی تھی لیکن اس کو یہ معلوم نہیں تھا تکلیف معدے میں ہو رہی ہے یا دل میں۔اس کی سانس بھی پھول رہی تھی لیکن اس نے اپنا دھیان بٹانے کے لیے ویڈیو گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کو اپنے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوتی ہوئی محسوس ہوئی لیکن اس کو ایسا ہونے کی وجہ سمجھ نہیں آرہی تھی کیوں کہ کیفین کا اس پر زیادہ اثر نہیں ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جے ایس باقاعدگی کے ساتھ فی روز مجوزہ 400 ملی گرام کیفین کی مقدار سے زیادہ مقدار میں کیفین کا استعمال کرتا تھا، یہ مقدار بعض اوقات 900 ملی گرام تک پہنچ جاتی تھی۔کیفیت بدتر ہونے کے ساتھ جے ایس نے کچن میں قے کی جس کے بعد اس کی طبیعت مزید خراب ہوئی اور ایک دن بعد مدد کے لیے ایمبولینس کو بلایا۔ اسپتال پہنچ کر جے ایس کے ہائپر گلیسیمیا میں مبتلا ہونے کے متعلق معلوم ہوا۔ اس کیفیت میں خون میں شوگر کی مقدار انتہائی بلند ہوجاتی ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے مزید ٹیسٹ کرنے پر جے ایس میں پینکریاٹائٹس کی بھی تشخیص ہوئی۔ اس خطرناک کیفیت میں پتے پر تھورے عرصے کے لیے سوزش چڑھ جاتی ہے۔ انرجی ڈرنکس کی وجہ سے خون میں شوگر کی زیادتی کے سبب جے ایس کے پتے نے خود کو ختم کرنا شروع کر دیا تھا اور اس کے جگر اور گردوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس کے خون میں انفیکشن ہوگیا۔

Tue, 26-09-2023
کین ولیمسن کا کرکٹ میں واپسی سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا SUCH NEWS

کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد آپ ایکشن میں واپس آنا چاہتے ہیں جس کے لیے فٹنس درکار ہوتی ہے، کرکٹ میں واپسی میرے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ میں اپنے ٹارگٹ سے ہٹنا نہیں چاہتا، میرا ٹارگٹ ورلڈ کپ کھیلنا ہے، میں نہیں چاہتا کہ کچھ ایسا ہو کہ میں ایک قدم پیچھے چلا جاؤں۔ کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد آپ ایکشن میں واپس آنا چاہتے ہیں جس کے لیے فٹنس درکار ہوتی ہے، کرکٹ میں واپسی میرے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آپ ورلڈ کپ کا حصہ بننے کے لیے پُر امید رہتے ہیں، میری ساری توجہ اس وقت روزانہ کے ری ہیب پروگرام پر ہے، نیٹس پر بیٹنگ کر رہا ہوں تاہم رننگ میں سو فیصد نہیں ہوں لیکن پہلے سے بہتر ہو رہا ہوں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث 6 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں، وہ گھٹنے کے آپریشن کے بعد ان دنوں ری ہیب میں مصروف ہیں۔ آئی پی ایل میں دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Tue, 26-09-2023
انٹارکٹیکا میں برف پگھلنے کے باعث پنگوئنز کی بقا کو خطرات لاحق SUCH NEWS

برِ اعظم انٹارکٹیکا میں سمندری برف ریکارڈ کم ترین سطح پرآگئی۔ ماہرین کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں موسمِ سرما میں گزشہ سال کی نسبت دس لاکھ مربع کلو میٹر کمی ہوئی۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پینگوئنز برِ کی بقا کو بھی خطرات لاحق ہوگئے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پینگوئنز کی بقا کو بھی خطرات لاحق ہوگئے، برِ اعظم انٹارکٹیکا میں سمندری برف ریکارڈ کم ترین سطح پرآگئی۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں موسمِ سرما میں گزشہ سال کی نسبت دس لاکھ مربع کلو میٹر کمی ہوئی، رواں موسم میں سمندری برف نے سولہ اعشاریہ نو چھ ملین مربع کلو میٹر کا احاطہ کیا، جو پچھلے موسمِ سرما کے مقابلے میں تقریبا ایک ملین مربع کلو میٹر کم برف ہے۔ دوسری جانب سائنس دانوں نے انٹارکٹیکا میں ’روز محشر‘ نامی گلیشیئر کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ اس کے برف کے تختے کے نیچے غیر متوقع تبدیلی رونما ہو رہی ہے، جو اس گلیشیئر کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات رونما ہو رہے ہیں، گلوبل وارمنگ گلیشیئرز کو دیمک کی طرح چاٹنے لگی ہے، اور سائنس دانوں نے کہا ہے کہ ’تھاویٹس گلیشیئر‘ المعروف ’ڈومس ڈے گلیشیئر‘ مشکل میں گرفتار نظر آ رہا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق ڈومز ڈے نامی گلیشئر 1990 کی دہائی کے مقابلے میں 8 گنا تیزی سے پگھل رہا ہے، اس گلیشیئر سے ہر سال 80 ارب ٹن برف ٹوٹ کر سمندر میں شامل ہو رہی ہے جو سطح سمندر میں 4 فی صد سالانہ اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ تھاویٹس گلیشئر تیزی سے تباہی کے دہانے کی جانب بڑھ رہا ہے، عالمی سطح پر گلوبل وارمنگ کو نہیں روکا گیا تو یہ دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ اس گلیشیئر کو ڈومس ڈے اس لیے کہا جاتا ہے کہ اگر یہ پگھل کر سمندر میں گر گیا تو اس سے زمین پر قیامت خیز تباہی برپا ہوگی۔ یہ گلیشیئر تقریباً فلوریڈا کے سائز کا ہے اور مغربی انٹارکٹیکا میں واقع ہے۔

Tue, 26-09-2023
ورلڈکپ؛ پاک نیوزی لینڈ وارم اَپ میچ سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ  کا بڑا بیان SUCH NEWS

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ مقابلوں سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندو تہوار گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں جس کے باعث میچ میں شائقین کرکٹ شرکت نہیں کرسکیں گے۔ دونوں ٹیمیں حیدرآباد کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 سمتبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل دوسرا وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی۔ اس سے قبل حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ دو مذہبی تہواروں کے باعث بڑی تعداد میں پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، اس وجہ سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے 9 اور 10 اکتوبر کو ورلڈکپ کے کھیلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں سیکیورٹی اہلکار کم ہونے کی وجہ پیش کی گئی تھی۔

Tue, 26-09-2023
سرفراز بگٹی بیان دینے سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثنا اللہ SUCH NEWS

سابق وزیرِ داخلہ اور نگراں وزیر داخلہ آمنے سامنے آ گئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا بیان ’حد سے تجاوز‘ قرار دے دیا۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق… انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے ۔ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ۔ نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ۔ نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں۔ نواز شریف کی فکر چھوڑیں، اپنے کام پہ توجہ دیں ۔ نواز شریف نے ائرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے، یہ وزیرِ داخلہ یا وفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا، یہ عوام کا فیصلہ ہو گا ۔ نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔ دریں اثنا سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں۔ نواز شریف نے ائرپورٹ سے کہاں جانا ہے، یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ۔ اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کے لیے بیٹھے ہیں، اسے تاحیات سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں۔نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔ دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نواز شریف کی گرفتاری پر بیان کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔ نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کا ایک بڑا حصہ انہیں خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔  

Tue, 26-09-2023
سام سنگ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دئیے SUCH NEWS

معروف سیلولر فون کمپنی ’سام سنگ‘ نے اپنی اے سیریز کے دو نئے ماڈلز فون متعارف کرا دیے جنہیں میموری کے حوالے سے معیاری فونز قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’سام سنگ‘ نے خاموشی سے اے سیریز کے دو بجٹ فونز ’سام سنگ: گلیکسی اے 05‘ اور ’سام سنگ: گلیکسی اے 05 ایس‘متعارف کرادیے ہیں۔ مذکورہ فونز کو 7۔6 انچ اسکرینز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ گلیکسی اے 05کمپنی نے اس فون کے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں جن میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔گلیکسی اے 05 کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں اور اسے مختلف رنگوں اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی نے اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ اسے پاکستان میں 40 سے 42 ہزار روپے کی قیمت کے درمیان پیش کیا جائے گا۔ گلیکسی اے 05 ایسفون نے اپنے اس بہترین فون کے بیک پر تین جب کہ ایک 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے۔گلیکسی اے 05 ایس کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے ہیں۔اس فون کو بھی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں بھی اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔اس فون میں بھی فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں اور اسے بھی 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس فون کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ پاکستان میں اسے 48 ہزار روپے تک کی قیمت میں پیش کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر دونوں فونز کو کمپنی نے صرف ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے اور انہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں آئندہ ماہ اکتوبر تک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اگست میں سام سنگ’ نے اپنی فولڈ ایبل سیریز کے نئے ماڈلز ‘گلیکسی زی فولڈ فائیو’ اور ‘زی فلپ فائیو’ متعارف کرائے تھے۔

Tue, 26-09-2023
ریسٹورنٹ میں کام کرتے سعودی شہزادے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل SUCH NEWS

حال ہی میں ایک سعودی شہزادے کی ایکس پر وائرل ویڈیو اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ اگر لوگوں کو اپنا بنانا ہے تو ان کے درمیان رہ کر انہیں سمجھا جائے۔ جدہ کے ’مکارم نجد ریسٹورنٹ‘ میں شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز کی روایتی سعودی کھانوں کی تیاری کے لیے عملے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اس ویڈیو نے سبھی کو حیران کردیا۔ شہزادہ نایف ایپرن پہن کر اپنے ریسٹورنٹ میں روایتی سعودی کھانوں جیسا کہ مندی، جریش، کبسہ، مارگوگ، ہریسہ اور عریکہ کی تیاری کے لیے عملے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ دراصل وہ اپنا کاروبار کرنے کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ شہزادے کا کہنا ہے کہ ’بہت سےنوجوان مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ نے یہ کیوں پہنا ہے اور آپ اس طرح کام کیوں کر رہے ہیں؟‘ میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ یہ میرا کام ہےاور مجھے اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرنا، ان کی مدد کرنا پسند ہے’۔ لا تفوتكم #بادية_مكارم_نجد ?⛺️? pic.twitter.com/YhXtBlgJye — نايف بن ممدوح بن عبدالعزيز آل سعود ?? (@NayefBinMamdooh) September 22, 2023 انہوں نے کہا کہ ’ کام کرنا ایک اعزاز ہے یہ کوئی شرم کی بات نہیں۔ ہمارے کوئی نبی ایسے نہیں گزرے جنہوں نے بھیڑیں نہ پالی ہوں۔’ تبوک کے سابق گورنر شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کے صاحبزادے نایف اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر خیراتی اور فلاحی کام کر رہے ہیں ان کے بہت سے منصوبوں میں سے ایک آگ بجھانے کی صلاحیتوں والے ریسکیو اور ریلیف ہیلی کاپٹر کی تیاری بھی شامل ہے۔ اس اقدام کے باعث انہیں جینیوا بین الاقوامی نمائش برائے ایجادات میں بین الاقوامی فیڈریشن آف انوینٹرز ایسوسی ایشنز کی طرف سے ایک بڑا انعام دیا گیا۔

Tue, 26-09-2023
نگراں وزیر داخلہ کی نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت SUCH NEWS

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی۔ ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، عوام کا بڑا حصہ خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا، نگراں حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔ واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا نواز شریف کے لیے کہنا تھا کہ ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی، ماضی میں ریاست نے ہمیشہ ماں کا کردارادا کیا پہلی مرتبہ باپ کا کردار ادا کررہی ہے، ریاست کو ہمیشہ باپ کا کردار ادا کرنا چاہیے،سافٹ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی بیان دینے سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثنا اللہ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ائرپورٹ حساس جگہ ہے وہاں ویسے بھی مجمع کو اجازت نہیں دیں گے،نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتارکریں گے،میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے۔  

Tue, 26-09-2023
ناشتے میں ان چند غذاؤں کا استعمال آپ کی صحت کے مسائل میں اضافہ کرسکتا ہے SUCH NEWS

صبح کا آغاز اگر صحت مند ناشتے سے نہ ہو تو یہ پورے دن پر اثر انداز ہوتا ہے، اسی لیے ماہرین صبح کے ناشتے پر کافی زور دیتے ہیں۔ متوازن اور بھرپور ناشتہ نہ کرنے والے افراد دن بھر سستی اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ جہاں اکثریت وقت میں کمی یا موڈ نہ ہونے کے باعث صبح کا ناشتہ ترک کرتی ہے تو وہیں ایسے افراد بھی ہیں جو ناشتہ تو کرتے ہیں، لیکن وہ ناشتہ غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتا۔متوازن اور بھرپور ناشتہ نہ کرنے والے افراد دن بھر سستی اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ ماہرین نے ان چیزوں کو بطورِ ناشتہ کھانے سے گریز کرنے پر زور دیا ہے، کیونکہ یہ اشیا نہ صرف غیر صحت بخش ہیں بلکہ یہ وزن میں اضافہ کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ بسکٹبسکٹ یا بیکری آئٹمز جیسے کوکیز اور پیسٹری کوناشتے میں لینا ہماری صحت کیلئے ایک طرح سے بلکل مفید نہیں ہیں، کیونکہ ان میں موجود فیٹس، پروسیسڈ اجزاء اور چینی کی اضافی مقداروزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ میٹھے کھانےصبح میٹھا کھانا دانتوں کیلئے کافی نقصان دہ ہے۔ اکثریت صبح چائے کے ساتھ کوکیز اور کیکس لیتی ہے۔ لیکن جب زیادہ مقدار میں میٹھا لیا جاتا ہے تویہ شوگر اور وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ پراٹھےشاید ہی کوئی ہو جو ناشتے میں گرما گرم پراٹھے کا شوقین نہ ہے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد آج بھی پراٹھوں سے بھرپور ناشتہ کرنا پسند کرتی ہے۔ اگرچہ براؤن آٹے سے بنا پراٹھا آپ کیلئے مفید ہوسکتا ہے، لیکن میدے سے بنے پراٹھے مکھن اور اچار کی وافر مقدار کے ساتھ کھانا کسی صورت فائدہ مند نہیں ہے۔ پروسیسڈ فوڈزماہرین کے مطابق بیکری کے چپس، تلی ہوئی اسنیکس اور چکنائی والے فاسٹ فوڈ جیسی غذاؤں کا مسلسل استعمال وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ ان میں کیلوریز کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ناشتے میں پھلوں، سبزیوں، دہی، یا بادام جیسے صحت مند میلز آپ کو اپنے دن کا آغاز ایک بہترین انداز میں کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ نمکین غذائیںنمکین کھانوں میں کیلوریز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کوبھاری پن محسوس کرواتے ہیں۔ان نمکین چیزوں میں نمکین بادام اور پاپ کارن شامل ہیں جن میں مکھن اور نمک بہت زیادہ شامل ہوتا ہے، اضافی نمک جسم میں سوزش کا سبب بھی بنتا ہے۔

Tue, 26-09-2023
خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے SUCH NEWS

کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق امریکی میڈیا کی جانب سے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی میڈیا نے عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں 3 نہیں بلکہ 6 افراد ملوث تھے۔ امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ خالصتان تحریک کے رہنماکے قتل میں ملوث ملزمان نے ایک نہیں بلکہ 2 گاڑیاں استعمال کیں، ہردیپ سنگھ کی گاڑی کو ملزمان کی ایک گاڑی نے پارکنگ ہی میں روکا،جس کے بعد اچانک نمودار 2 ملزمان نے فائرنگ کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزمان نے 50 گولیاں برسائیں،34 گوردوارے کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کو لگیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نجر کا قتل پہلے رپورٹ کیے گئے واقعہ سے کہیں زیادہ منظم تھا۔ خیال رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے شہر سرے میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 18 ستمبر کو پہلی بار کینیڈا کی حکومت نے اس قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔اس موقع پرکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، کینیڈین سرزمین پرشہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کیخلاف ہے۔ تاہم کینیڈا نے بھارت کے سفارتکار پون کمار رائے کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کینیڈا سے نکالا گیا بھارتی سفارت کار ’’را‘‘ کا سربراہ ہے۔ دوسری جانب بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی۔

Tue, 26-09-2023
گوگل کا جی میل کا کارآمد فیچر ختم کرنے کا اعلان SUCH NEWS

وہ جی میل صارفین جو ویب سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو فیچر استعمال کرتے ہیں ان کو جنوری 2024 کے بعد سے یہ فیچر دستیاب نہیں ہوگا۔ کمپنی کے سپورٹ پیچ میں پیش کیے جانے والے ایک نوٹس کے مطابق اس تاریخ کے بعد سے جی میل صرف اسٹینڈرڈ ویو میں دستیاب ہوگا۔ ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو در اصل جی میل کا 2007 کا ڈیزائن ہے جس کا صارفین اکثر سست رفتار وائے فائے پر استعمال کرتے ہیں۔ اس موڈ پر چیٹ باکس، اسپیل چیک یا کونٹیکٹ امپورٹنگ جیسے اسٹینڈرڈ ویو فیچر لوڈ نہیں ہوتے۔ تاہم، نابینا ٹیکنالوجی کے ایک ماہر پراتِک پٹیل نے خبردار کیا ہے کہ ریٹائر کیے جانے والا یہ فیچر نابینا اور جزوی طور پر بینا افراد کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے نابینا افراد جو جی میل کا یہ موڈ استعمال کرتے ہیں وہ نہ صرف کنفیوژ بلکہ ناخوش بھی ہوں گے۔ ایچ ٹی ایم ایل ویو نابینا افراد کے لیے اسکرین کے استعمال کو کافی آسان بناتا ہے۔ اسٹینڈرڈ انٹرفیس اب نابینا افراد کے استعمال کے لیے دستیاب تو ہے لیکن متعدد افراد بیسک ایچ ٹی ایم ایل ورژن پر ہی رہ گئے ہیں کیوں وہ یہ ہی استعمال کرنا جانتے ہیں۔پراتک پٹیل نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اسٹینڈرڈ انٹرفیس دسترس میں نہیں۔ لیکن کچھ لوگ اس موڈ کو استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔

Tue, 26-09-2023
نگراں حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان SUCH NEWS