MOST READ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کیربیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں نصف سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو فاتح بنوا دیا،پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 94رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈیوائن پریٹوریس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عمران طاہر اور گوداکیش موتی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں،صائم ایوب کی گیانا وارئیرز نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14اوور میں حاصل کر لیا،صائم ایوب نے فائنل میں 41گیندوں پر 52رنز بناکر گیانا ایمازون واریئرز کو فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، نوجوان بیٹر نے اپنی اننگز میں پانچ چھکے اور دو چوکے لگائے جبکہ شائی ہوپ نے بھی 32رنز بنائے،سی پی ایل میں صائم ایوب کی مجموعی طور پر پرفارمنس شاندار رہی، پاکستانی بیٹر نے ٹورنامنٹ کی 13اننگز میں 478رنز بنائے اور دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے،سی پی ایل میں ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 481رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے،کیربیئن لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم کی پرفارمنس بھی نمایاں رہی، عماد وسیم نے 10اننگز میں 313رنز بنائے اور 14وکٹیں لیں۔ محمد آصف کو بابراعظم کے والد کا جواب
Sep 25, 2023 | 11:30 PM
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ میں امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان کردیا۔ 6 اکتوبر کو پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ میں جیف کرو میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے، جب کہ کرس براؤن اور ایڈرائن ہولڈ اسٹاک فیلڈ امپائر اور روڈ ٹکر ٹی وی امپائر ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ، کرس گفانے اور ایلیکس وارف فیلڈ امپائر ہوں گے۔14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں بھی اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔پاک بھارت میچ میں رچرڈ النگورتھ اور ماریس اراسمس فیلڈ ، رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر ہوں گے۔ پاکستان ، آسٹریلیا گروپ میچ میں رچی رچرڈ سن ریفری ، رچرڈ النگورتھ اور کرس براؤن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچی رچرڈسن پاکستان اور افغانستان میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔پال ریفل، روڈ ٹکر اور کرس گفانے پاک افغانستان میچ کے آفیشلز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں رچرڈسن کے ساتھ پال ریفل ، ایلکس وارف اور النگورتھ آفیشلز میں شامل ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں نتن مینن اور رچرڈ کیٹلبرو فیلڈ امپائر، اینڈریو پائیکرافٹ ریفری ہوں گے۔پاک نیوزی لینڈ آفیشلز ٹیم میں رچی رچرڈسن، پال ولسن ، کیٹلبرو اور النگورتھ شامل ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفری جب کہ پال ولسن اور روڈ ٹکر میچ ریفری ہوں گے۔پاکستان کے احسن رضا ورلڈ کپ کے 12 میچز میں میچ آفیشلز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
Sep 25, 2023 | 09:05 PM
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا اور یہ لیگ چھ ٹیموں کے ساتھ ہی کھیلی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ سے متعلق مختلف اہم پہلو زیرغور آئے۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا اور یہ لیگ چھ ٹیموں کے ساتھ ہی کھیلی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے 8 فروری سے 24 مارچ 2024 کی ونڈو رکھی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے حتمی شیڈول کی منظوری اگلے اجلاس میں دی جائے گی۔
Sep 25, 2023 | 09:31 PM
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے ، سب ہمارے لیے حریف ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں تیسرے اوپنر کے طور پر شامل ہوا ہوں، جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔ عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ موقع ملنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، جب موقع ملا اس کا فائدہ اٹھاؤں گا، مینجمنٹ کے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ورلڈ کپ کی وجہ سے میں بہت پُرجوش ہوں، سب کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں۔ ہم نے ایک میچ میں نہیں پورے ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنا ہے۔
Sep 25, 2023 | 08:01 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھےخط کے چند گھنٹے بعد پاکستانی ٹیم کو ویزوں کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان ٹیم کو ویزے روانگی سے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دیئے گئے ہیں۔پاکستان ٹیم براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد جائے گی۔ پاکستان ٹیم کی منگل اور بدھ کی رات کو روانگی طے ہے۔
Sep 25, 2023 | 08:03 PM
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سب بلک بلک کر روئے۔ قومی ٹیم کے بولر حسن علی نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد کچھ لڑکوں نے تو گراؤنڈ میں ہی رونا شروع کردیا۔ ڈریسنگ روم میں ہرشخص بلک بلک کر رو رہا تھا۔ سینئر کھلاڑی جونئیر کھلاڑیوں کو چپ کرواتے رہے۔ حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی ڈریسنگ روم میں آتا روئے بغیر نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ ماحول ہی ایسا تھا۔ ٹیم نے ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت محنت کی تھی اور ایک جان ہو کر کھیلے تھے۔ ایک ڈراپ کیچ اور 3 چھکوں نے پوری صورتحال تبدیل کردی۔ کرکٹ صرف نوکری نہیں عشق ہے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم کے کھلاڑی کنگ ہی کہتے ہیں اور کوئی بھی مسئلہ ہو یہی کہتے ہیں کہ کنگ کو کہو وہ کرلے گا۔ ہمیں بابر اعظم پر فخر ہے اور ہم بابر کو اون کرتے ہیں۔
Sep 25, 2023 | 08:21 PM
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا دوران ڈرائیونگ چالان ہوگیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق بابراعظم کو گلبرگ میں لین وائلیشن پر روکاگیا اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ٹریفک پولیس نے بتایاکہ ٹریفک وارڈن نے بابراعظم کا 2 ہزار روپے کا چالان کیا۔
Sep 25, 2023 | 08:39 PM
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے، اس حوالے پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزوں میں غیر معمولی تاخیر کی گئی، ہمارا نیا پلان اور نئی بکنگ ویزوں کے اجراء سے مشروط ہے۔ورلڈکپ کےلیے کلیئرنس اور ویزوں کےلیے غیر معمولی تاخیر کی گئی ہے، آئی سی سی ورلڈ کپ کےلیے کلیئرنس اور ویزے درکار ہیں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کےلیے آئی سی سی کو لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں غیر منصفانہ طرز عمل اختیار کیا گیا ہے۔خط میں آئی سی سی کو ان کی ذمے داریوں سے متعلق بھی یاد دہانی کروائی گئی ہے، غیر یقینی کی صورتحال مایوس کن ہے، ہم تین سال سے ذمہ داریوں کے بارے میں بتاتے رہے ہیں۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کہ 29 ستمبر کو ہونے والے پاکستان کے وارم اپ میچ میں کم وقت رہ گیا ہے، ہمیں اب اپنا پلان از سر نو ترتیب دینا پڑا رہا ہے۔ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت جاتے ہوئے دبئی میں قیام کیا جانا تھا، ہمارا نیا پلان اور نئی بکنگ ویزوں کے اجراء سے مشروط ہے۔
Sep 25, 2023 | 07:50 PM
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر ہانگ ژو میں جاری 23ویں ایشین گیمزکے دوسرے روز بھارت نے شوٹنگ اور کرکٹ میں دو گولڈ میڈل جیت لیے۔ اتوار کو شروع ہونے والی ایشین گیمز کے پہلے دن بھارت نے 5تمغے جیتے تھے، تاہم ان میں ایک بھی گولڈ میڈل شامل نہیں تھا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پیر کے روز بھارت نے 10میٹر رائفل شوٹنگ مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ بھارت کی شوٹنگ ٹیم میں دیویانش سنگھ پنوار، ایشور پرتاب سنگھ تومر اور رودراکش پاٹیل شامل تھے جنہوں نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ مقابلے میں 1893.7پوائنٹس حاصل کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ قبل ازیں 1893.3پوائنٹس کے ساتھ یہ ریکارڈ چین کے پاس تھا۔ کرکٹ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم نے فائنل میں سری لنکن ٹیم کے خلاف 7وکٹوں کے نقصا ن پر 116رنز بنائے۔ سری لنکن ویمنز ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر صرف97رنز بنا سکی۔ یہ بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کا کسی بھی مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔
Sep 25, 2023 | 05:15 PM
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ سیمی فائنلسٹ کا پتہ نہیں، ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔کنڈیشنز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں ایشین کنڈیشنز ہیں، فرق نہیں پڑے گا۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ کھیل میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہمارے باولرز نے ہمیشہ پرفارم کیا ہے۔ ایسا نہیں کہ ہمارے باولرز بڑے میچز میں اچھا نہیں کر پاتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی انفرادی گول نہیں پہلے ٹیم کا سوچنا ہے بعد میں اپنا۔میچ میں پلان سے متعلق حارث رؤف کا کہنا تھا کہ بھارت جا کر دیکھیں گے کہ کنڈیشنز کیسی ہیں، پھر پلان بنائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو آؤٹ کر پایا تو ٹھیک ہے نہ بھی کر پایا تو بھی ٹھیک ہے۔
Sep 25, 2023 | 06:50 PM
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ میچز کیلئے ویزے جاری کئے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستانیوں کو محدود ویزے جاری ہونگے، پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کئے جائیں گے۔ بی سی سی آئی نے کہاہے کہ وزارت خارجہ ، آئی سی سی کیساتھ ملکر ویزوں کی تعداد پر کام کررہے ہیں،پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کیلئے ویزے جاری کئے جائیں گے، پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کو ویزا جاری کیاجائے گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016سے کم ہو گی،2016میں پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250ویزے جاری کئے تھے۔
Sep 25, 2023 | 04:04 PM
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین گیمزویمنز کرکٹ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایشین گیمز2023ویمنز کرکٹ کے تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہر ادیا،بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 64رنز بنائے،بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ہدف 18ویں اوورز میں 5وکٹوں پرحاصل کرلیا۔
Sep 25, 2023 | 12:02 PM
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے پاکستانی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیئے ہیں جبکہ دیگر تمام ٹیمیں بھارت پہنچ چکی ہیں لیکن بھارت پاکستان کے معاملے میں مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کر رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ آج شام تک پاکستانی آفیشلز کے ویزوں کے مسئلے کو حل کر لیا جائے گا ، پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو بھارت کیلئے روانہ ہو گی ، بھارت روانگی میں دو روز باقی ہیں ۔
Sep 25, 2023 | 10:58 AM
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشین گیمز تائیکوانڈو میں پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا ۔تفصیلات کے مطابق 58 کے جی کے مقابلوں میں ہارون سیکنڈ سیڈ اور پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے تاہم ہارون خان کو پہلے راو¿نڈ میں شکست کا سامنا رہا۔ہارون کو کرغزستان کے ایڈین التیباو نے دو۔ ایک سے ہرایا، پہلا راو¿نڈ ہارون نے گیارہ۔ سات سے جیتا اور برتری حاصل کی، دوسرے راو¿نڈ میں ایڈین نے آخری لمحات میں پوائنٹ لے کر دس۔ نو دے کامیابی سمیٹی۔تیسرے راو¿نڈ میں بھی کرغزستان سے پلیئر نے آخری لمحے 3 پوائنٹ لے کر مقابلہ پندرہ۔ بارہ سے جیتا۔
Sep 25, 2023 | 10:47 AM
لاہور (سپورٹس رپورٹر) میکڈونلڈ جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2023 کا باقاعدہ افتتاح پیر کو سپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی نشتر پارک میں ہو گیا۔ فہد علی شیخ، مارکیٹنگ منیجر میکڈونلڈز پاکستان اور PLTA کے سیکرٹری راشد ملک (تمغہ امتیاز) نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے دوران پر وقار ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم اعظم بھٹی، چوہدری خلیل، ضیاء اللہ خان، سید ساجد علی بخاری، فہیم صدیقی، کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز کل 23 میچ کھیلے گئے۔ تمام ٹاپ کھلاڑی آرام سے جیت کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔بوائز انڈر 18 کے پہلے راؤنڈ میں بلال عاصم نے شہیر خان کو 6-1، 6-1 سے، ابوبکر خلیل نے اسماعیل احمد کو 6-2، 6-4، سیف اللہ نے سیف اللہ خان کو 6-2، 6-2، ایم۔ سالار نے جواد خان کو 6-0، 6-0، ایم ریحان نے عبدالصمد کو 6-0، 6-0 سے، یافت ندیم نے مستنصر علی خان کو 6-2، 6-3، احتشام ہمایوں نے حیدر ندیم کو 6-3، 6-3 سے ہرایا۔ 0، حمزہ رومان نے شہسوار خان کو 6-1، 6-1 سے، حمزہ جواد نے ایم طلحہ خان کو 6-2، 6-2 اور اسد زمان نے حمزہ رحمت کو 6-2، 6-1 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 16 کے پہلے راؤنڈ میں عمر جواد نے ایم سوہان نور کو 6-1، 6-2 سے، شہسوار خان نے ابوبکر خلیل کو 6-0، 6-1، ایم سالار خان نے شہیر خان کو 6-0، 6-3 سے شکست دی۔ عبداللہ نے سیف اللہ کو 6-2، 4-6، 6-2 سے، حمزہ رومان نے عبدالصمد کو 6-3، 6-2 سے، عبدالباسط نے عالی حسین کو 6-0، 6-2، ابوبکر طلحہ نے حمزہ علی رضوان کو ہرایا۔ 6-0، 6-0، حاذق آریجو نے جواد خان کو 6-0، 6-0، احتشام ہمایوں نے زوہیب افضل ملک کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔
Sep 24, 2023 | 11:06 PM
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سنگاپور کو صفر کے مقابلے میں 11 گولز سے مات دے دی۔ پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور ارباز خان نے ہیٹ ٹرکس بنائیں۔ چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے سنگاپور کے خلاف 0-11 کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔پاکستانی ٹیم پہلے کوارٹر میں صرف 1 گول کرسکی تھی لیکن بقیہ 3 کوارٹرز میں اُس نے حریف کے خلاف گولوں کی برسات کردی۔پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور ارباز احمد نے ہیٹ ٹرکس کیں، پاکستان کے بقیہ گول عبدالوحید رانا، افراز، عبدالرحمٰن، عماد اور صفیان خان نے کیے۔
Sep 24, 2023 | 10:28 PM
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے سلمان علی آغا کو کرکٹر ماننے سے ہی انکار کردیا. سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ سلمان علی آغا کوئی پلیئر نہیں، وہ وقت کا ضیاع ہے، جتنے رنز اس نے بنائے وہ میں بھی بناسکتا ہوں، وہ صرف اس وقت رنز بناتے ہیں جب دوسرے کھلاڑی اچھا خاصا سکور کر چکے ہوتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے لیے منتخب پاکستانی پیس اٹیک کے بارے میں محمد آصف نے کہا کہ یہ سب اوسط درجے کے کھلاڑی ہیں، ان میں کوئی بھی خاص نہیں لگتا۔
Sep 24, 2023 | 08:10 PM
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے گلوبل ویٹرنز کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔ نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ 45 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ نرسنگھ نرائن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے عبدالقادر نے 3 اورعمران علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ویٹرنز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 41 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ رضوان علی نے 82 اور امجد علی نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان ویٹرنز پیرکو پانچویں راؤنڈ میں کینیڈا سے مقابلہ کرے گا۔ چوتھے راؤنڈ کے دیگرمیچز میں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر آسٹریلیا نے ہانگ کانگ کو 6 وکٹ، معین خان اکیڈمی گراؤنڈ پر امریکا نے متحدہ عرب امارات کو6 وکٹ اور کینیڈا نے نیپال کو 64 رنزسے ہرادیا۔
Sep 24, 2023 | 08:34 PM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق فاسٹ باولر اور کرکٹر محمد آ صف کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر کی جانے والی تنقید کے بعد والد اعظم صدیقی کا ردعمل آگیا۔ سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں محمد آصف نے کہا تھا کہ’ میں نے بابر اعظم کو صرف 2گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا تھا، آپ ان کے والد ( اعظم صدیقی) سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا، بابر ملک کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں لیکن وہ ڈاٹ بالز بہت زیادہ کھیلتے ہیں اور رضوان پر پریشر بڑھاتے ہیں، میں آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کو میڈن اوور کروا سکتا ہوں، اگر آپ بابر کو اچھی گیندیں کروائیں تو وہ ہٹ نہیں کر سکتا‘۔ اس بیان کے وائرل ہونے کے بعد بابر کے والد نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’بابر جب انڈر 16 کا ورلڈ کپ کھیل کہ آیا ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ کے ساتھ ایک کلب اسکول آف کرکٹ ہوا کرتا تھا اُس کلب کے ساتھ بابر کے کلب کا میچ ہوا دوسری طرف سے اُس وقت محمد آصف کم بیک کی تیاریاں کر رہےتھے وہ یہ میچ کھیلے بابر اوپن کرتا تھا محمد آصف نے اٹیک کیا بابر نے اُس میچ میں 84 کیا اور آصف نے ہی اُسے آؤٹ کیا خیر اننگ ختم ہوئی بابر بڑا دل برداشتہ باہر آیا میرے استفسار پر بتایا کہ آصف بھائی نے بہت بُرا بھلا کہا میں نے اُس کو تسلی دی کہا تم نے بھی تو اُن کو 11 چوکے مارے ہیں خیر بات یہاں ختم ہوئی‘۔ اعظم صدیقی نے مزید بتایا کہ ’ محترم منصور رانا نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے کھیلنے میں مدد کی نیشنل اکیڈمی میں بابر کا ٹرائل ہورہا تھا محمد آصف آئے تو ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا تھا، اس وقت بابر نے پیڈ کیے ہوئے تھے دیکھ کر کہا اوئے چھوٹو کدھر ؟ بابر نے بتایا آصف بھائی بینک کے ٹرائل ہیں اُسی وقت وہ بینک انتظامیہ کے پاس گئے اور بڑے سخت لہجے میں کہا اس کا کیا ٹرائل لےرہو ہو اس نے مجھے مارمار تھکا دیا تھا ، 11 چوک مارےہیں لکھو اس کا نام اور بینک میں رکھو یہ تمھارے بڑے کام آئے گا۔ کپتان کے والد نے مزید بتایا کہ ’ بابر کو 16800 جو پہلی سیلری ملی اس نے بابر کو آگے بڑھنے میں مدد کی، اول تو یہ وقت کبھی نہیں آئے گا اگر آ بھی گیا تو بابر احترام کی وجہ سے ہر صورت آپ کا اوور میڈن کھیل جائے گا آپ کی بر وقت گواہی ہمارے بڑے کام آئی۔ اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’عوام سے درخواست ہے کہ محمد آصف کے بارے میں بابر کے حوالہ سے کوئی الٹی سیدھی بات نہ کریں‘۔
Sep 24, 2023 | 05:48 PM
اندور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کی دھلائی کردی اور مقررہ 50اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399رنز بنا لیے ۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے تفصیل کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ۔ بھارتی اوپنر شبمن گل نے 104، شہریاس اییئر نے 105، کے ایل راہول نے 58، سوریا کمار یادیو نے 72رنز بنا کر بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے دو جبکہ ایڈم زیمپا ، سین ایبیٹ اور جوش ہیلز ووڈ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔
Sep 24, 2023 | 06:45 PM
ہانگ ژو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیئن گیمز ویمن کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔ نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق ایشیئن گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم 75رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی،پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 76رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 75رنز بنائے تھے،شوال ذوالفقار 16،منیبہ علی 13اور عمائمہ سہیل 10رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں،قومی ٹیم کی کپتان نداڈار9، سدرہ امین 3رنز بنا سکیں،امے ہانی 9، نتالیہ پرویز 8اور عالیہ ریاض 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں،سری لنکا کی اودیشیکاپروبودھنی نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویشاد لہری نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ،سری لنکا نے 76رنز کا ہدف بآسانی 17ویں اوور میں حاصل کرلیا،سری لنکا کی ہرشیتھاسماراویکرما 23رنز بنا کر نمایاں رہیں،نیلاکشی ڈی سلوا نے 18،انوشکا سنجیوانی نے 15، کپتان چماری اتھاپتھتھو نے 14رنز بنائے،ام ہانی، ڈیانا بیگ اور سعدیہ اقبال نے صرف ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کا گولڈمیڈل کیلئے فائنل میں مقابلہ کل بھارت سے ہو گا،پاکستان کانسی کے تمغے کیلئے کل بنگلہ دیش کا سامنا کرے گا، پاکستان نے ایونٹ میں براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی،کوارٹر فائنل بارش کے باعث منسوخ ہونے پر پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
Sep 24, 2023 | 12:56 PM
ڈھاکا (آئی این پی ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ڈرافٹنگ اور ریٹینشن میں پاکستان کے 14 کھلاڑیوں کو براہ راست سائن کرلیا گیا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کیلئے ڈرافٹنگ اور ریٹینشن کا سلسلہ جاری ہے، بی پی ایل کے اگلے سیزن کیلئے کھلاڑیو ں کی ڈرافٹنگ کی فہرست کا اجرا کردیا گیا، جس میں متعدد پاکستانی کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں براہ راست سائن کر لیے گئے۔ رنگ پور رائیڈرز نے بابراعظم اور احسان اللہ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا جبکہ کھلنا ٹائیگرز نے فہیم اشرف اور فورچون باریشل نے شعیب ملک، فخر زمان، محمد عامر اور عباس آفریدی کو براہ راست ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ اس کے علاوہ چٹاگرام چیلنجرز نے محمد حارث اور محمد حسنین، کومیلا وکٹورینز نے محمد رضوان، افتخار احمد، زمان خان، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ بی پی ایل کی اے کیٹیگری کی بیس پرائس 80 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے، اے کیٹیگری میں پاکستان کے شان مسعود، حیدرعلی شامل ہیں، 60 ہزار ڈالرز بیس پرائس کی بی کیٹیگری میں عثمان قادر، احمد شہزاد، اسامہ میر، محمد حفیظ، یاسر شاہ اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی سی کیٹیگری کی بیس پرائس 40 ہزار امریکی ڈالر مقرر ہے، اس کیٹیگری میں عثمان شنواری، شرجیل خان، شاہنواز دھانی، کامران اکمل، ارشد اقبال، حارث سہیل، محمد عمران، عبداللہ شفیق، عمید آصف، عامر یامین، عماد بٹ، ثمین گل، عاکف جاوید، احمد دانیال اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ بی پی ایل کی ڈی کیٹیگری کی پرائس 30 ہزار ڈالر ہے، جس میں سلمان ارشاد، سلمان علی آغا، انور علی، احسان عادل، عرفان خان، ذیشان اشرف، حسین طلعت، کامران غلام، عمر اکمل، رومان رئیس اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ڈی کیٹیگری میں پاکستان کے عامر جمال، صائم ایوب، امام الحق، زاہد محمود اور محمد اخلاق بھی شامل ہیں۔
Sep 24, 2023 | 02:06 PM
کولکتہ(آئی این پی ) کولکتہ پولیس نے پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا پلان بنالیا۔ کولکتہ پولیس نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا پلان بنالیا، یہاں گرین شرٹس کو ایک میچ بنگلہ دیش کیخلاف 31 اکتوبر کو کھیلنا ہے، دوسرا انگلینڈ سے 11نومبرکو ہوگا، یہ قبل ازیں 12نومبر کو شیڈول تھا مگر کالی پوجا کے تہوار کی وجہ سے پولیس نے سیکیورٹی میں مشکلات کا جواز پیش کیا جس پر ری شیڈول کردیا گیا۔ کولکتہ پولیس کمشنر ونیت گوئل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی سال سے بڑے کرکٹ ایونٹس میں سیکیورٹی فراہم کرتے رہے ہیں مگر پاکستان ٹیم کیلیے مختلف اور زیادہ موثر پلان ہوگا۔
Sep 24, 2023 | 02:10 PM
ہانگ ژو(آئی این پی ) پاکستان والی بال ٹیم کی ایشیئن گیمز میں بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ آبدید ہ ہو گئے۔ اپنے انٹرویو میں پاکستان کے برازیلین کوچ Issanaye Ramires Ferraz نے کہا کہ کھلاڑی اپنی محنت کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 3-0 سے ہراکر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم چین اور منگولیا ٹیم کو بھی شکست دے چکی ہے۔ خیال رہے کہ 1994 کے بعد پاکستانی ٹیم پہلی بار ایشیئن گیمز میں 6 بہترین ٹیموں میں شامل ہوئی ہے۔ Video: Pakistan's Brazilian head coach Issanaye Ramires Ferraz was overwhelmed with Joy as Pakistan beats South Korea in straight sets to advance to the Quarter-Finals of the Asian Games men’s volleyball competition on Friday#PNNNews #PNN #Pakistan #Volleyball #issanyeRamires… pic.twitter.com/obLFw79ayW — PNN News (@pnnnewspk) September 23, 2023
Sep 24, 2023 | 02:16 PM
لاہور (آئی این پی ) لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد عزیز اور ان کی اہلیہ انعم عزیر نے ماونٹ مناسلو کو سر کر لیا۔ انعم اور احمد عزیر 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی میاں بیوی ہیں، احمد اور انعم عزیر کو نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اپنے ساتھ نیپال لائے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے احمد عزیر وکیل اور ان کی اہلیہ انعم عزیر فارنزک سائنٹسٹ ہیں، 8163 میٹر بلند مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے جو دونوں میاں بیوی نے کامیابی سے سر کی ہے۔ ️ Manaslu Summit update 24 Sep 2023 !• Congratulations to Ahmed and Anum Uzair ???????? who successfully climbed the eighth highest peak, Mt. Manaslu (8163m), this morning. They are the first Pakistani couple to achieve (climb 8000m peak) this feat.Summiteers list: 1. Ahmed… pic.twitter.com/s0ICffkcMF — Seven Summit Treks ???????? (@sst8848) September 24, 2023 اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ جب میں 13 سال کا تھا اس وقت سے دونوں کو جانتا ہوں، دونوں نے چھوٹی موٹی چوٹیاں سر کی تھیں مگر پہلی بار 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے جس کی مجھے خوشی ہے۔
Sep 24, 2023 | 02:18 PM
(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی ۔بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی جب کہ پاکستانی ٹیم جو ڈیسیمل پوائنٹ پر بھارت سے آگے تھی دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے پوائنٹس 116 ہو گئے ہیں جب کہ پاکستان کے پوائنٹس 115 اور آسٹریلیا کے 111 ہیں۔ انڈین ٹیم ناصرف ون ڈے بلکہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ اب اگر آسٹریلیا نے بھارت کو بقیہ دو میچوں میں شکست دی تو پاکستان ایک بار پھر رینکنگ میں ٹاپ پر جا سکتا ہے۔اگر آسٹریلوی ٹیم اپنا کام کرتی ہے تو گرین شرٹس ایک بار پھر نمبر ون ون ڈے ٹیم بن جائیں گے اور ورلڈ کپ میں شاندار انداز میں قدم رکھیں گے۔
Sep 24, 2023 | 05:38 PM
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈکپ سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا سر ی لنکن میڈیا کے مطابق لیگ سپنروانندوہسارنگا ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ،وانندروہسارنگاہیم سٹرنگ انجری کا شکار ہیں،وانندوہسارنگا اسی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے،سری لنکن میڈیا کے مطابق ری ہیب کے دوران وانندروہسارنگا کی تکلیف میں اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے ابتک ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے ۔
Sep 24, 2023 | 10:32 AM
جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز میں جاری کیربیئن لیگ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں اعظم خان نے اچھے اچھے باولرز کے ہوش اڑاتے ہوئے چھکوں کی برسات کر دی۔اعظم خان سی پی ایل میں گوانا امیزون واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں وکٹ کیپر جارح مزاج بیٹر اعظم خان اس وقت ویسٹ انڈیز میں جاری کیربیئن پریمیئر لیگ میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں اور اب تک کھیلے جانے والے میچوں میں چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتے ہوئے مخالف اچھے اچھے باولرز کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ہیں۔ایسی ہی ایک اور اننگز کے بعد اعظم خان 27گیندوں پر 54سکور بنا کر آوٹ ہوئے تو انہیں کافی غصے میں دیکھا گیا اور ڈریسنگ روم جاتے ہوئے ا ن کے منہ سے گالی بھی نکل گئی۔ ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تو ایک صارف نے پوچھا کہ یہ اعظم خان کیا کہہ رہے ہیں ۔ اس پر جواب دیتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ''پینٹ کوٹ ، لوگ کتنی منفی سوچ رکھتے ہیں،،۔ “Pant Coat”, why do people have to be so negative. https://t.co/7dBNa0xMG1 — Azam Khan (@MAzamKhan45) September 23, 2023
Sep 23, 2023 | 10:54 PM
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 86 رنز سے شکست دے ری۔ میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام بلینڈل 68 اور ہینری نیکولس نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔خالد احمد اور مہدی حسن مرزا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے دیے گئے 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 41.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ہوم ٹیم کے محموداللّٰہ 49 اور تمیم اقبال 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی نے 10 اوورز میں 39 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
Sep 23, 2023 | 11:28 PM
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف کے منہ سے باولر احسان اللہ کے لیے گالی نکل گئی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر محمد آصف لائیو سپیس سیشن میں بات کر رہے تھے ۔ اس دوران وہ احسان اللہ کے ساتھ ہونے وال بات چیت کے بارے میں بتا رہے تھے کہ ان کے منہ سے گالی نکل گئی ۔ محمد آصف نے بتا یا کہ ایک دن میری احسان اللہ سے بات ہو رہی تھی تو میں نے احسان اللہ کو بتا یا کہ تم اگر آگے گیند کرو گے تو زیادہ وکٹیں لو گے جس پر احسان اللہ نے جواب دیا کہ بھائی میں بلے بازوں کے سر پر گیندیں مارنا چاہتا ہوں ۔محمد آصف نے سوال کیا کہ سر پر گیندیں مارنے سے بلے باز آوٹ ہو جائے گا تو احسان اللہ نے جواب دیا نہیں ۔ اس سے آگے محمد آصف نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ اگر گیند آگے وکٹوں میں ماروں گے تو بلے باز آوٹ ہو گا۔ محمد آصف کے منہ سے گالی سن کر سپورٹس صحافی شعیب جٹ نے انہیں کہا کہ بھائی گالی نہ دیں ہم لا ئیو ہیں۔ فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے...اللہ تعالیٰ ایسے بلیک میلرز اور جواریوں سے بچائے جنہوں نے ملک کی عزت کو بیچا اور اب ہمارے کھلاڑیوں کا مورال ڈاون کررہے اور انکو گالیاں نکال رہے ہیں...اللہ انکو نیک ہدایت دے آمین ثم آمینمحمد آصف کوئی شک نہیں بہت بڑے باولر تھے لیکن اس طرح اپنے. قومی… pic.twitter.com/ZhIjQF7wVh — Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 23, 2023
Sep 23, 2023 | 10:21 PM
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سپورٹس مین سپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر حسن محمود نے ایش سوڈھی کو نان سٹرائیکر اینڈ پر منکڈ آؤٹ کیا اور تھرڈ امپائر نے ایش سوڈھی کو رن آؤٹ قرار دے دیا۔ بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے پویلین جاتے ایش سوڈھی کو واپس بلا لیا۔ اس پر ایش سوڈھی نے حسن محمود کو سپورٹس مین سپرٹ پرگلے لگالیا۔ Litton Das called back Ish Sodhi after he was mankad by Hasan Mehmud!!!What do you think about the decision?#BANvNZ | #CricketTwitter pic.twitter.com/wPjLLR6gkm — Stop that Cricket (@StopthatCric) September 23, 2023
Sep 23, 2023 | 06:45 PM
نیویارک(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹرائلز کے دوران منتخب کیا ۔سابق فاسٹ باؤلر نے T20 کرکٹ میں پاور پلے کے دوران بابراعظم کے بیٹنگ ڈسپلے پر بھی سوال اٹھا دیا۔ محمد آصف نے بتا یا "میں نے بابر اعظم کو صرف 2گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا، آپ ان کے والد سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا۔ بابر اعظم ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن وہ پاور پلے میں گیندیں ڈاٹ کرتے ہیں جس سے محمد رضوان پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔میں آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کو میڈان اوور کروا سکتا ہوں، اگر آپ ان کو اچھی گیندیں دیں تو وہ گیند کو نہیں مار سکتے"۔ محمد آٰصف نے مزید کہا کہ "ہمارے پاس سکواڈ میں تمام باؤلرز ایوریج ہیں، کوئی خاص نہیں ہے۔"
Sep 23, 2023 | 07:11 PM
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا تو ان کی ساس نادیہ شاہد نے بھی انہیں دعائیں دے دیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے دور رہنے والی ان کی ساس اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا اور اس نئے نویلے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Allah ap dono ko dono jahan ke khushiya naseeb kary ameen ye aik maa ke dua hai.???? https://t.co/myCYMhowqw — Nadia Shahid (@nsaafridi) September 22, 2023 انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اللّہ آپ دونوں کو دونوں جہاں کی خوشیاں نصیب کرئے، آمین۔ یہ ایک ماں کی دعا ہے‘۔
Sep 23, 2023 | 05:57 PM
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کےلیے قومی اسکواڈ کے بھارتی ویزوں کے اجرا کا تاحال تاخیر کا شکار ہے، بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک این او سی ہی جاری نہیں ہوا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ این او سی نہ ملنے کی وجہ سے اسکواڈ کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 رُکنی اسکواڈ کے کاغذات دو ہفتے قبل بھجوائے گئے تھے، بھارتی ہائی کمیشن کو ویزا جاری کرنے کےلیے اپنی وزارت داخلہ کا این او سی درکار ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ ایشیا کپ سے وطن واپسی پر جمع کروائے گئے تھے، پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہیں ہوئے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے یہ ایک ہی جواب بار بار دیا جارہا ہے کہ ویزوں پر کام جاری ہے، جلد جاری ہوجائیں گے۔ یادرہے کہ قومی اسکواڈ نے ابتدائی پلان کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد بھارت جانا تھا، ویزوں میں تاخیر کے باعث اب اسکواڈ 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت پہنچے گا۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
Sep 23, 2023 | 06:02 PM
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر بھی بالآخر مان گئے ہیں اور انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بہترین کوالٹی والا کھلاڑی قرار دے دیا۔ سٹار سپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے گوتم گمبھیر سے سوال کیا کہ آئندہ ورلڈکپ میں ان کی نظر کس کھلاڑی پر ہوگی اور ان کے مطابق کون سا کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے؟آپشنز میں ویرات کوہلی، روہت شرما، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم شامل تھے۔ گمبھیر نے جواب دیا 'بابر اعظم، کیونکہ ان کے پاس وہ ہر طرح کی کوالٹی ہے جس میں وہ اس پورے ورلڈکپ میں آگ لگاسکتے ہیں، بہت کم ایسے کھلاڑی میں نے دیکھے ہیں جن کے پاس بلے بازی کا اتنا وقت ہے'، ان کامزید کہناتھاکہ 'میرا ماننا ہے ضرور روہت شرما، ویرات کوہلی، وارنر، جو روٹ اور کین ولیمسن ہیں لیکن بابر اعظم کے پاس الگ لیول کی کوالٹی ہے'۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا انعقاد 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے۔
Sep 23, 2023 | 03:45 PM
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہری آج اپنا 93 واں قومی دن منارہے ہیں جس کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہیں اور ایسے میں سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی اس دن کے رنگوں میں رنگ گئے۔ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے النصر نےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فٹبال کلب کے کھلاڑی موجود ہیں۔ All together ✊For one flag ????????" We Dream, and Achieve " pic.twitter.com/r6ra5azFqA — AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) September 21, 2023 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عربوں کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔رونالڈو کو ٹیم کی سربراہی کرتے بھی دکھایا گیا ہے جس وجہ سے انہوں نے سیاہ جبہ پہنا ہے جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود دیگر کھلاڑیوں نے تلواریں بھی تھام رکھی ہیں۔ یہ ویڈیو النصر کی جانب سے گزشتہ روز شیئر کی گئی جس میں روایتی ڈانس بھی کیا جارہا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والے بے حد پسند کررہے ہیں۔
Sep 23, 2023 | 03:08 PM
ہانگچو(آئی این پی )چین کے شہر ہانگچو میں جاری 19ویں ایشین گیمز، پاکستان نے مینز بیڈمنٹن گروپ ڈی کے ابتدائی میچز میں منگولیا اور چائنیز تائی پے کو 3-0کے اسکور سے شکست دے دی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان نے 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہانگچو میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے چار بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو چین بھیجا ہے۔ خواتین کے زمرے میں ماہور شہزاد اور غزالہ صدیقی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ دریں اثنا عرفان سعید اور مراد علی کو مردوں کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔ اب، وہ کھلاڑی اپنی کھیل کی مہارت کو نکھارنے کے لئے تربیت حاصل کر رہے ہیں.
Sep 23, 2023 | 01:43 PM
کراچی (آئی این پی ) انضمام الحق اور بابر اعظم نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کر دیں۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ کیا، کرکٹ کمیٹی کے 2 سابق کپتانوں محمد حفیظ اور مصباح الحق نے ٹیم کیلیے ورلڈ کپ سے متعلق اپنے تجربے کی بنیاد پر مفید مشورے دیے۔ انہوں نے کہا کہ ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کی جگہ دیگر کو شامل کرنے کی تجاویز سامنے آئیں تھیں جو مناسب بھی لگیں، البتہ کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا موقف تھا کہ زیادہ تبدیلیوں سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوگا، ڈائریکٹر کرکٹ مکی آر تھر بھی ان کے ہم خیال تھے، ہم نے کپتان اور چیف سلیکٹر کی خواہش کا احترام کیا۔ یاد رہے کہ اس میٹنگ کے بعد حفیظ نے کرکٹ کمیٹی چھوڑ دی تھی۔
Sep 23, 2023 | 01:23 PM
ہانگچو (آئی این پی ) پاکستان نے 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہانگچو میں ہونے والے ایشین گیمز کے لئے چار بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو چین بھیج دیا ہے۔ خواتین کے زمرے میں ماہور شہزاد اور غزالہ صدیقی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ دریں اثنا عرفان سعید اور مراد علی کو مردوں کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔ غزالہ صدیقی نے گوادر پرو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے چین میں 2023 کے ایشین گیمز میں شرکت پر فخر ہے۔میں نے اسکول کے میچوں کے دوران ایک شوق کے طور پر بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا، اور پھر یونیورسٹی میں اپنے وقت کے دوران مجھے اس کا شوق پیدا ہوا۔ میں اب انڈر 16 اور انڈر 19 چیمپیئن ہوں۔ میں ساتھ ایشین گیمز میں کھیل چکا ہوں جہاں میں نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔ میں نے 2018 میں ایشین گیمز میں بھی حصہ لیا ہے اور حال ہی میں کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے کے لئے انگلینڈ گیا ہوں۔ گوادر پرو کے مطابق ہر دن، ہمارے پاس دو تربیتی سیشن ہوتے ہیں، جو شام کو ڈھائی گھنٹے اور صبح میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک چلتے ہیں۔ غزالہ نے کہا، "اگرچہ ہمارے پاس تربیت، کیمپ کی سہولیات، ہال، شٹلز اور ریکٹس کی کمی ہوسکتی ہے، پھر بھی ہم مکمل تیاری کرتے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں۔ عرفان سعید نے 10 سال کی عمر میں بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا تھا۔ "میرے چچا کھیلتے تھے اور وہ دبئی میں ایک تجربہ کار چیمپیئن تھے۔ اس نے مجھے بیڈمنٹن شروع کرنے پر مجبور کیا۔ اب میں اس وقت پاکستان کا قومی چیمپیئن ہوں۔ اس کے بعد میں نے انڈر 19 کی سطح سے بین الاقوامی سطح پر شروعات کی، "عرفان نے گوادر پرو کو چین میں ہونے والے ایشین گیمز کے بارے میں بات کرتے ہوئے عرفان نے کہا کہ ان کا شرکت کرنا سنسنی خیز ہے۔ میں تیسری بار ایشین گیمز کھیل رہا ہوں۔ میں نے اسے 2014 میں، پھر 2018 میں انڈونیشیا میں اور اب 2023 میں چین میں کھیلا۔ میں نے 2018 میں چینی کھلاڑی چن لونگ کے ساتھ کھیلا تھا، جو 2016 میں اولمپک چیمپیئن تھے۔ عرفان نے کہا کہ میں ہانگژو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم کی کوچ کی حیثیت سے زرینہ وقار نے نیشنل چیمپیئن اور ورلڈ اسلامک کنٹریز چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سینئر کوچ نے کہا کہ میں نے ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیا لیکن میں نے انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ چیمپیئن شپ کھیلی ہے جبکہ میں ورلڈ اسلامک کنٹریز کا چیمپیئن بھی رہ چکا ہوں جس میں میرے تین طلائی تمغے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو کھلاڑی ہیں وہ پاکستان میں ہمارے چار بہترین کھلاڑی ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ چین میں اپنا بہترین کھیل کھیلیں گے۔ وقار نے گوادر پرو کو بتایا کہ وہ سارا سال ٹریننگ کرتے رہے ہیں لیکن جب سے انہیں پتہ چلا ہے کہ ہمیں ایشین گیمز کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ سخت ٹریننگ کر رہے ہیں۔
Sep 23, 2023 | 01:38 PM
لاہور (آئی این پی ) نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگی جب کہ انھیں فٹنس کی بحالی کیلیے 4ماہ درکار ہیں۔ ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں سکین ہوا تھا، پی سی بی کے مطابق مکمل طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد نسیم شاہ کو کندھے کی سرجری کرانے کا کہا گیا ہے جب کہ انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 4ماہ لگیں گے۔ یاد رہے کہ انجرڈ پیسر کی جگہ حسن علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Sep 23, 2023 | 01:42 PM
کراچی (ویب ڈیسک) اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا ویٹرینز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا اوور 40 کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 199 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جیو نیوز کے مطابق اسٹیو پالسن نے 65، ٹم بوٹ نے 30 اور کرس ڈکسن نے 23 رنز بنائے۔ پاکستان کے عمران علی نے تین، کاشف صدیق اور وقاص علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 200 رنز کا ہدف تین وکٹ پر 43 ویں میں حاصل کرلیا۔ محمد الیاس اور حسن رضا نے 59 ،59 رنز بنائے اور طارق ہارون نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح ہے۔
Sep 23, 2023 | 11:44 AM
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی تقریب حال ہی میں کراچی میں ہوئی جب کہ دونوں کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا۔ جیو نیوز کے مطابق شادی میں معروف کرکٹرز سمیت شوبز اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی، اب شاہین نے شادی اور ولیمے سے فارغ ہوکر سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا۔فاسٹ بولر نے سسر شاہد آفریدی کے ہمراہ شادی اور اہلیہ انشا کے ساتھ ولیمے کی تصویر شیئر کی۔ شاہین آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی یہ دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔ Thank you everyone for the warm and lovely wishes. Here is to the beginning of love and laughter with the special one. ❤️ pic.twitter.com/vJi8zGkQJr — Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 22, 2023 شاہین اور انشا کی اس تصویر میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آرہا بلکہ ان کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ان خوبصورت تصاویر کے ساتھ شاہین آفریدی نے پیغام بھی لکھا اور شادی پرآنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ شاہین نےکہا ’آپ سب کی نیک خواہشات و تمناؤں کا شکریہ، یہ کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی شروعات ہے‘۔ دوسری جانب انسٹاگرام پر شاہین اور انشا کے ولیمے کی تصاویر لینے والی فوٹوگرافر نے بھی ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کا چہرہ دکھائی دے رہا ہے لیکن انشا کا محض ہاتھ ہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Fatima Tariq (@fatimatariqphotography)
Sep 23, 2023 | 11:18 AM