سراج الحق عوام کو گمراہ نہ کریں ،آئی پی پیز معاہدوں کی معلومات لیں،فیصل کریم کنڈی
DAILY PAKISTAN

Sep 25, 2023 | 09:23 PM

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سراج الحق سستی شہرت کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں،وہ پیپلزپارٹی کے دور میں کیے گئے آئی پی پیز معاہدوں کی معلومات لیں۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا سراج الحق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مزید کہنا تھا  کہ پیپلزپارٹی آئی پی  پیزمعاہدے نہ کرتی تو ملک آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہوتا ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے دور میں ملک بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا تھا ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت میں بجلی کسی ملک کو فروخت کے معاہدے ہونے والے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا لہ سراج الحق کو چاہیئے کہ پیپلزپارٹی کے آئی پی پیزسے کیے ہوئے معاہدوں کی معلومات حاصل کریں،ان کو علم ہی نہیں کہ پیپلزپارٹی نے فی یونٹ بجلی کی کتنی رقم کا تعین کیا تھا ، پیپلزپارٹی نے آئی پی پیز معاہدے کے ساتھ ہر صوبے میں صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا  لیکن بد قسمتی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مار مار کر ملک سے بھگایا گیا ،اگر پورے ملک میں صنعتی زون قائم ہوجاتے تو ملک کی معیشت مضبوط ہوتی،سراج الحق پیپلزپارٹی کے معاہدوں کا دیگر حکومتوں سے موازنہ کریں  وہ عمران نیازی حکومت میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر تھے ،سراج الحق بتائیں خیبر پختونخوا میں کون سا انقلاب لائے تھے۔

 2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان ہے،  شاہد خاقان عباسی
DAILY PAKISTAN

2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان ہے، شاہد خاقان عباسی

Sep 25, 2023 | 09:35 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ہوں، 2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان ہے ۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست سے مطمئن نہیں ہوں، راستے کا تعین کریں پھر الیکشن میں جائیں ورنہ الیکشن انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا، پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوں کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوں، نواز شریف وزیراعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی سیاست گالی گلوچ کی ہے، 2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان ہے، کوئی شبہ نہیں کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اب ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا ہے آگے کی طرف دیکھنا ہے، لوگ آج اسے مسئلہ نہیں سمجھتے حالانکہ خرابی کی جڑ یہی چیزیں ہیں، خرابیاں درست نہیں کریں گے تو مسئلہ آگے نہیں چلے گا۔

نوازشریف کی 21 اکتوبر کو واپسی کا پروگرام فائنل ہے، شہباز شریف
DAILY PAKISTAN

نوازشریف کی 21 اکتوبر کو واپسی کا پروگرام فائنل ہے، شہباز شریف

Sep 25, 2023 | 06:28 PM

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی قائد نواز شریف سے ملاقات کےلیے لندن آنے والے پارٹی رہنماؤں کو پروگرام کینسل کرنے کا کہہ دیا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، ملکی عوام تاریخی استقبال کریں گے، تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کےلیے لندن آنے والے تمام پارٹی بھی پروگرام کینسل کریں اور ن لیگی قائد کے استقبال کےلیے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پروگرام کے مطابق پاکستان پہنچیں گے اور عوام اُن کا والہانہ استقبال کریں گے۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ سابقہ ادوار کی کارکردگی ہو گی، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا اور اربوں روپے کا سی پیک شروع کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کم ترین سطح پر تھی، نواز شریف ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں روکا گیا تھا۔  روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

نوازشریف کی واپسی، استقبال کیلئے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک تفویض، استقبال کے لئے 10 لاکھ کارکنان کی آمد کی امید
DAILY PAKISTAN

نوازشریف کی واپسی، استقبال کیلئے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک تفویض، استقبال کے لئے 10 لاکھ کارکنان کی آمد کی امید

Sep 25, 2023 | 04:08 PM

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کے وطن واپسی پر استقبال کے لیے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کو زیادہ سے زیادہ کارکنان لانے کا ٹاسک دے دیا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو نواز شریف کے استقبال کے لئے 10 لاکھ کارکنان کی آمد کی امید ہے، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا ویمن ونگ کی کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ پنجاب کے علاوہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی بھی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، چیف آرگنائزر مریم نواز نے استقبالیہ کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار خواجہ سعد رفیق ہوں گے، گوجرانوالہ کی ملک احمد خان، سرگودھا کی احسن اقبال اور فیصل آباد کی کمیٹی کی سربراہی خرم دستگیر کریں گے، ساہیوال ڈویژن کی کمیٹی کے میاں جاوید لطیف، ملتان کے اویس لغاری، بہاولپور کے سردار ایاز صادق سربراہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے طلال چودھری اور لاہور ڈویژن کی کمیٹیوں کے سعود مجید ذمہ دار ہوں گے، 9 ڈویژنز کی زیر سرپرستی پنجاب کے 36 اضلاع کے عہدیداران کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ عطا تارڑ کو ضلع راولپنڈی، مصدق ملک کو اٹک اور حنیف عباسی کو چکوال کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، صبا صادق جہلم، گجرات کے شیخ آفتاب سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چودھری سرگودھا، چودھری تنویر اوکاڑہ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں گے۔ 30 ستمبر کو تمام کمیٹیاں پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں سے متعلق اپنی رپورٹس چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کو پیش کریں گی۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ 

تحریک انصاف نے عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی قرار دیدیا

Sep 24, 2023 | 07:21 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیت کا مظہر ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے، مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔  تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔  روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

شہباز شریف بڑے بھائی کو کو جارحانہ بیانیے سے روکنے میں ناکام، لندن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Sep 24, 2023 | 11:27 AM

لندن/لاہور(آئی این  پی) لندن میں ہونے والی لیگی قیادت کی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی بیانئے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  مسلم لیگ (ن) میں پہلی مرتبہ مصالحانہ کے بجائے جارحانہ گروپ کی جیت ہو گئی، مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نوازشریف نے واضح کیا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔نواز شریف نے کہا کہ بات میری ذات کی ہوتی تو اور بات تھی یہاں بات ملک اور ملک میں بسنے والے کروڑوں شہریوں کی ہے، ملک کے خلاف سازش میں جنہوں نے حصہ ڈالا سب کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے دو ٹوک فیصلہ سنایا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی، ملک سے کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کئے بغیر پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا، صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا لیکن ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج عوام اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جنہوں نے 2017 میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی، سازشی عناصر کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق نواز شریف کے موقف کی لندن میں موجود لیگی رہنماں نے بھی کھل کر حمایت کی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنے بھائی کو نرم موقف اختیار کرنے پر قائل نہ کر سکے، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی پارٹی قائد نواز شریف کے موقف کا ساتھ دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب کئے بغیر آگے چلے تو ملک کا مزید نقصان ہو گا، پاکستان میں پارٹی کارکن بھی سازشی عناصر کیخلاف سخت موقف اپنائے جانے کے حامی ہیں۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ اب ملک کڑے احتساب کے بغیر نہیں چل سکتا، 76 برسوں سے جو ہو رہا ہے وہ اب مزید نہیں ہونا چاہئے۔اجلاس میں شہباز شریف نے سازشی کرداروں کے احتساب کے حوالے سے پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا، مریم نواز نے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماں کے تحفظات بارے بھی آگاہ کیا، نواز شریف نے پارٹی رہنماں کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔لیگی قیادت نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف اور لیگی امیدوار انتخابی مہم میں سازشی عناصر کے احتساب کا مطالبہ کریں گے، مسلم لیگ ن نے بیانیے اور منشور کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجاویز طلب کر لیں، 7 دن کے اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی، نوازشریف پارٹی رہنماں کے تحفظات سمیت تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئر ممبر کو اعتراض نہیں ہو گا، آپ ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ سینئر رہنماں نے رائے دی کہ نواز شریف کی آمد پر عوام کو معاشی ریلیف کا بیانیہ بھی ساتھ ہونا چاہئے۔نوازشریف نے کہا کہ چند عناصر کے ساتھ ساتھ جنہوں نے 2017 میں ترقی کا عمل روکا اور ملک کو نقصان پہنچایا ان کے احتساب کے ساتھ ساتھ ن لیگ معاشی اہداف کی جانب بھی توجہ مرکوز رکھے۔ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جلسوں کے ذریعے عوام کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے متحرک کیا جائے گا، تمام جلسوں سے مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

ن لیگ کاکڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کرانتخابات میں اترنے کا فیصلہ

Sep 23, 2023 | 05:39 PM

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے انتخابات میں کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لیکر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں ہونیوالے اجلاس میں شہباز شریف نے احتساب کے حوالے سے پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش سے نواز شریف کو  آگاہ کیا اور انہیں نرم موقف اختیار کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی تاہم نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کی تجویز کو مسترد کردیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی پارٹی قائد نواز شریف کے موقف کا ساتھ دیا.  پارٹی ذرائع کے مطابق اپنے خلاف مبینہ سازشی کرداروں کے معاملے پر نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی، ملک کا کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کئے بغیر پاکستان کو آگے نہیں جایا جا سکتا۔نواز شریف نے کہا کہ صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا لیکن ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، آج عوام اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جنہوں نے 2017 میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی، سازشی عناصر کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی،5 نئے فارم بھی جاری

Sep 23, 2023 | 04:35 PM

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، ترمیم شدہ رولز پر 15 روز میں اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔  الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دی ہے، الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارم بھی جاری کر دیے، امیدوار یا سیاسی جماعتیں 7 اکتوبر تک اعتراضات عائد کروا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کیلئے الیکشن اخراجات کیلئے بینک اکانٹ سے متعلق رولز میں تبدیلی کی گئی ہے، امیدوار کو انتخابی اخراجات کیلئے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہوگا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاونٹ قابل قبول نہ ہو گا۔ نئے رولز کے مطابق ریٹرننگ افسر امیدوار کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفس میں رزلٹ فراہم کرے گا، پوسٹل بیلٹ سے بھی رولز تبدیل کیے گئے ہیں، پوسٹل بیلٹ کو الگ الگ پیکٹس میں سیل کر کے متعلقہ آر او کو بھیجا جائے گا، پوسٹل بیلٹ الیکشن ڈے سے پہلے آر او کو نہ ملنے پر ووٹس گنتی میں شمار نہیں ہوں گے۔ رات 2 بجے تک رزلٹ میں تاخیر پر آر او فوری الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او تاخیر کی وجوہات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ حوالے کرے گا آر او نتائج کیلئے فارم 47، 48، 49 خود مرتب کر کے سیل کرے گا۔ نئے رولز کے تحت امیدوار انتخابی اخراجات کا ریکارڈ خود مرتب اور حوالے کرے گا، امیدوار انتخابی اخراجات کی مکمل تفصیلات اور انتخابی مہم پر مالی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہو گا، امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے الگ بینک اکانٹ کھولنے کا پابند ہو گا۔ انتخابات سے متعلق پٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جا سکے گی، الیکشن کمیشن کیس پر 180 روز میں فیصلہ سنائے گا، دوران سماعت التوا مانگنے پر 10 ہزار سے 50 ہزار جرمانہ کیا جائے گا، سماعت میں 3 روز سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا۔  الیکشن رولز میں نئی تبدیلی کے تحت سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشن سے 15 روز پہلے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی پابند ہیں، سیاسی جماعتیں کیلئے انٹرا پارٹی الیکشن کے 7 روز بعد تفصیل جمع کروانا بھی لاز ہوگا، الیکشن کمیشن کے جرمانے حکومتی خزانے میں جمع ہوں گے۔

صرف مہینہ بتانا کافی نہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے، پیپلزپارٹی کا مطالبہ

Sep 22, 2023 | 10:31 PM

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نہ ہی الیکشن شیڈول دیا گیا نہ تاریخ کا اعلان کیا گیا، صرف جنوری کا مہینہ بتانا کافی نہیں ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی خواہش و مشاورت کا احترام کرتے ہوئے 90 روز کے اندر الیکشن پر اتفاق کیا مگر اس آئینی تقاضے کو پورا نہیں کیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کروائے جائیں، ہم نے 60 روز میں الیکشن کروانے پر بھی آمادگی ظاہر کی، الیکشن شیڈول اور اس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان ہی آئینی طریقہ کار کا حصہ ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، تعیناتیاں بھی ہو رہی ہیں، ہم عوامی حقوق کے امور کی مخالفت نہیں کرتے مگر سندھ میں ترقیاتی کام بند کرنا ناانصافی ہے۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں’’سیزفائر‘‘  کروانے کے لیے چوہدری شجاعت متحرک

Sep 22, 2023 | 09:40 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان ’’سیزفائر‘‘ کروانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ جیونیوز نے چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر زرداری کے درمیان ہونیوالی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر کو ن لیگ سے محاذ آرائی فوری بند کرنے کو کہاہے ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام جماعتوں کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس حوالے سے جلد میاں نواز شریف سے بھی بات کریں گے ۔ اس موقع پرسابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کی جانب سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں کی جارہی ، ہم جو بھی بات کرتے ہیں وہ آئین کے مطابق اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔

میں ساتھ نہ دیتا تو عمران خان کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے، پرویز خٹک
DAILY PAKISTAN

میں ساتھ نہ دیتا تو عمران خان کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے، پرویز خٹک

Sep 22, 2023 | 07:26 PM

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے۔ سوات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے  کہا کہ عمران خان کا ساتھ نئے پاکستان کےلیے دیا تھا لیکن حکومت میں آکر چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ بدل گیا، عمران خان کی حکومت ترقی لاتی تو آج پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔پی ٹی آئی۔پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے کم وقت میں تاریخی لوٹ مار کی ہے، عوام لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کرکے ہمارا ساتھ دیں۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ہوجاتے ہیں تو پارٹیوں کا منشور غائب ہوجاتا ہے، ہم نے سوچا کب تک دوسروں کے پیچھے چلیں گے۔ ہماری پارٹی کا منشور امن ترقی و خوشحالی ہے۔

تحریک انصاف نے نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ قرار دے دیا
DAILY PAKISTAN

تحریک انصاف نے نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ قرار دے دیا

Sep 20, 2023 | 10:37 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ قرار دے دیا۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ بھی ڈیل کا ہی حصہ ہے، میاں صاحب نے اگر کسی کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے تو کیا اس پر پولیس زیادتیاں نہیں کر رہی ہے؟ 16 ماہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اکٹھے رہے اور آج یہ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو پریس کانفرنس کرتے ہیں بے گناہ ہوجاتے ہیں اور جو نہیں کرتے تو پرویز الہیٰ کی طرح 14ویں مرتبہ جیل چلے جاتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی صرف ایک کیس میں گرفتار ہیں، امید ہے اگلے ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت مل جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پرامید ہیں کہ نئے چیف جسٹس وقت پر الیکشن کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، عام انتخابات کرانا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےلیے ایک چیلنج ہے۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر  کانئی سیاسی جماعت  بنانے کا فیصلہ
DAILY PAKISTAN

مصطفیٰ نواز کھوکھر  کانئی سیاسی جماعت  بنانے کا فیصلہ

Sep 20, 2023 | 02:57 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے  ایک نئی سیاسی جماعت  بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاوشیں بھی شروع کردی گئی ہیں، یہ انکشاف سینئر صحافی حامد میر نے کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں حامد میر نے لکھا کہ ’ مصطفیٰ نواز کھوکھر ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں اس جماعت میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، حاجی لشکری رئیسانی، خواجہ ہوتی اور کچھ دیگر لوگ شامل ہونگے اس جماعت کو تحریک انصاف ، مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کا متبادل بنایا جائے گا‘۔ انہوں نے  دراصل اپنے ٹی وی پروگرام ’کپیٹل ٹاک‘ کا ایک کلپ شیئرکیا جس میں مصطفیٰ نوازکھوکھر کہہ رہے تھے کہ ’پچھلے 3 سال میں کونسی ایسی جماعت ہے جو اقتدار میں نہیں رہی ، پی ٹی آئی ، مسلم لیگ (ن )، پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم ، جے یوآئی ، اے این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی سب کو موقع ملا، کوئی ایسی پارٹی نہیں جو حکومت میں نہ رہی ہو، اپنے اکاؤنٹس بھی کھل گئے، مقدمات بھی ختم ہوگئے، اپنے مسائل تو کم ہوگئے مگر لوگوں کے مسائل کا حل کہاں ہے۔‘ مصطفیٰ نواز کھوکھر ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں اس جماعت میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، حاجی لشکری رئیسانی، خواجہ ہوتی اور کچھ دیگر لوگ شامل ہونگے اس جماعت کو تحریک انصاف ، مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کا متبادل بنایا جائے گا pic.twitter.com/l65yT6sZyk — Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 19, 2023 حامد میر نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ اب لگتا ہے کہ آپ نئی پارٹی بنانے بنانے لگے ہیں جس پر مصطفی نواز کھوکھر بولے؛ خواہش بھی ہے، کوشش بھی ہے، میں دوستوں کو قائل کررہاہوں اور کافی حد تک قائل کربھی لیا ہے۔حامد میر نے استفسار کیا کہ آپ کی نئی پارٹی میں شاہد خاقان عباسی شامل ہوں گے ؟ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ مفتاح اسماعیل، لشکری رئیسانی ، خواجہ ہوتی صاحب ہوں گے ؟ان سب ناموں کے حوالے سے سوال پر ایک ہی جواب آیا کہ ’میں ان کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کررہاہوں‘۔

دنیا میں پاکستان کا قومی نشان پہلے چاند ستارہ اب کشکول بن چکا ہے، سراج الحق
DAILY PAKISTAN

دنیا میں پاکستان کا قومی نشان پہلے چاند ستارہ اب کشکول بن چکا ہے، سراج الحق

Sep 18, 2023 | 10:49 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کاکہنا ہے کہ بھارت چاند پر پہنچ گیا، ہم آٹے اور بجلی کی تلاش میں ہیں، دنیا میں پاکستان کا قومی نشان پہلے چاند ستارہ اب کشکول بن چکا ہے۔   اپنے بیان میں ان کاکہنا تھا کہ نوجوان بے روزگار، بچے سکولوں سے باہر، ہر پانچواں شخص ڈپریشن کا شکار ہے،شدید مہنگائی میں عوام کے لیے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا، بجلی، پٹرول، آٹا، چینی اور ضروریات زندگی کی اہم اشیا میں فی الفور کمی کی جائے، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور ان معاہدوں کے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے، نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی پارٹی میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں، جماعت اسلامی آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی۔ 

مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کا تنظیمی اجلاس ، نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرلیا
DAILY PAKISTAN

مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کا تنظیمی اجلاس ، نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرلیا

Sep 14, 2023 | 05:53 PM

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیلئے ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔  اجلاس کے شرکاء نے پارٹی قائد کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مثالی اور تاریخی استقبال کے عزم کا اظہار کیا ۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان ، لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، خواجہ احمد حسان، علی پرویز ملک، مجتبیٰ شجاع الرحمن، بلال یاسین، میاں مرغوب احمد، رانا مبشر اقبال، ریاض ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی قائد نواز شریف کی استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس کے شرکا ء نے اس موقع کو تاریخی بنانے اور تیاریوں کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آرا ء بھی پیش کیں۔اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں میں تیزی لانے ،پارٹی کارکنوں اورعوام سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء نے بھرپور جوش وجذبے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر پارٹی قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاجائے گا ، نوازشریف ایک بار پھر قوم اور ملک کو ابحرانوں سے نکالیں گے، قوم کی ذمہ داری ہے کہ چالبازوں، فراڈیوں، جھوٹوں اور توشہ چوروں کے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، نوازشریف ہی پاکستان سے معاشی بدحالی ، مہنگائی ، بیروزگاری کے سیاہ اندھیرے ختم کرسکتے ہیں،قوم کو معاشی دکھوں سے نجات صرف نوازشریف ہی دلا سکتے ہیں۔شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف نواز شریف وعدے پورے کرتا ہے، اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، پنجاب اور لاہور کےعوام اپنےمحسن کا فقید المثال استقبال کرنے کیلئےمنتظر ہیں، نوازشریف ، مسلم لیگ (ن) ،اس کے رہنمائوں اور کارکنوں کو ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی، نواز شریف کو سزا کا خمیازہ پاکستان، عوام بالخصوص پنجاب اور لاہورکے عوام بھگت رہے ہیں، قائد نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، اسی جذبے سے قوم کی ترقی کے ہدف کے حصول کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔

سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
DAILY PAKISTAN

سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

Sep 14, 2023 | 07:19 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج  ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کیا،فیصلے کے لکھا کہ ہمیں اس بات سے نظر نہیں پھیرنی چاہیے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کیخلاف کافی مجرمانہ مواد موجود ہے، ایف آئی آر کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی دفعہ 5 اور 9 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا،چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا۔ فیصلے میں مزید لکھا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کیلئے ریکارڈ ہی کافی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

اعلان کوئی بھی کرے ہمیں جلد از جلد الیکشن چاہیے،شازیہ مری
DAILY PAKISTAN

اعلان کوئی بھی کرے ہمیں جلد از جلد الیکشن چاہیے،شازیہ مری

Sep 14, 2023 | 09:00 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کوئی بھی کرے،ہمیں جلد از جلد الیکشن چاہیے، کریں۔لاہور میں  پیپلزپارٹی کی سی ای سی  کی میٹنگ  کے بعد فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس گزشتہ اجلاس کا تسلسل ہے، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کی صورتحال کا میٹنگ میں جائزہ لیا جائے گا۔ شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن سے متعلق کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، صدر مملکت کا جو خط آیا ہے، اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا،صدر مملکت عارف علوی جو درمیان میں گیم کرتے ہیں وہ عجیب ہوتی ہے، قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ صدر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ تاریخ کا اعلان کریں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد الیکشن ہوں ملک غیر یقینی سے نکلے، پچھلی میٹنگ میں بھی کہا تھا الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، مسلم لیگ ن الزام تراشی کرتی رہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم کہہ رہے ہیں اگر حلقہ بندیاں ضروری ہیں تو بے شک کریں، پر امید ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد از جلد الیکشن کروائے جائیں گے، پہلے بھی کہا کہ الیکشن کی طرف چلتے ہیں، پی ٹی آئی کا ضدی شخص نہیں مان رہا تھا، سب کو ایک پیج پر لے کر الیکشن کروائے جائیں تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔ پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن کو اجلاس میں آنے کی دعوت دی گئی تھی، یہ لوگ اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے، لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے، وہ ابھی پارٹی میں ہیں، وہ جب شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے اس کے بعد دیکھیں گے۔چاروں صوبوں میں نگران حکومت ہے سندھ میں ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائی گئی، سندھ میں ترقیاتی کاموں پر پابندی اور دیگر صوبوں میں کام چل رہے ہیں، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہے۔

’وہ تو پارٹی کا ہی حصہ ہیں‘ عون عباس کے پارٹی چھوڑنے پر پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ردعمل آگیا
DAILY PAKISTAN

’وہ تو پارٹی کا ہی حصہ ہیں‘ عون عباس کے پارٹی چھوڑنے پر پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ردعمل آگیا

Sep 02, 2023 | 10:52 AM

لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) یکم ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اب اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ردعمل بھی آگیا، پی ٹی آئی  کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ  سینیٹر عون عباس بپّی تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے تاہم کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔ کمیٹی نے نیب قانون میں ترامیم کےخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کاجائزہ لیا اور کہا کہ حلقہ بندیوں کے شیڈول کا ازسرِنو اجرا غیر اہم ہے، یہ انتخابات کے 90 روزسے آگے التوا کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ یکم ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ سینیٹرعون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، یہ قوم اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں۔عون عباس نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

نیب کو پرویز الہٰی کو پیش کرنے کیلئےکل صبح 10بجےتک کی مہلت مل گئی
DAILY PAKISTAN

نیب کو پرویز الہٰی کو پیش کرنے کیلئےکل صبح 10بجےتک کی مہلت مل گئی

Aug 31, 2023 | 06:45 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پرویز الہٰی کو کل صبح دس بجے  پیش کرنے کی مہلت دیدی ، دوران سماعت  پرویز الٰہی  کے وکیل عامر سعید نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے پرویز الٰہی  کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکا تھا اس دوران حکومتی اپیل پر سنگل بینچ کا فیصلہ دورکنی بینچ نے معطل کیا لیکن حتمی دلائل کے بعد حکومتی اپیل خارج کردی گئی ۔ دوران سماعت نیب وکیل نے کہا کہ ہم تفصیلی جواب جمع کروانا چاہتے ہیں نیب نے قانون کے مطابق پرویز الٰہی   کو گرفتار کیا ہمیں عدالت کا نہ حکم ملا نہ نوٹس ہوا اور ویسے بھی یہ کیس نیب کا ہے اس کیس کو ڈویژن بینچ کو  سنے کا اختیار ہے ،جسٹس امجد رفیق  نے کہاکہ  ساری باتیں چھوڑیں یہ بتائیں پرویز الٰہی   کو کب عدالت پیش کریں گےادھر ادھر کی باتیں نہ کریں،مجھے بتائیں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر کس کے وارنٹ گرفتاری جاری کروں ؟ کیا ڈائریکٹر نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دوں ؟َآپ ہائیکورٹ میں کھڑے ہیں کچھ تو خیال کریں نیب  پراسکیوٹر نے بتایاکہ نیب نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ  لکھ دیا ،پرویز الٰہی   ہائی پروفائل ملزم ہیں جو کہ اسوقت گرفتار ہیں،سی ٹی ڈی کے مطابق پرویز الٰہی  کی جان کو شدید سکیورٹی خدشات ہیں ،انہیں عدالت پیش کرنے کےلیے بلٹ پروف گاڑی اور مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے،ان کے نیب آفس سے ہائیکورٹ آنے  تک کی مکمل سکیورٹی کی ذمہ داری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہوگی،  نیب  نے پرویز الٰہی  کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کےلیے پنجاب حکومت سے سکیورٹی اور بلٹ پروف بکتر بند گاڑی مانگی ہے لہذا پرویز الہٰی کو پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے ۔جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دئیے کہ آپ جواب جمع کرواتے رہیں عدالت پرویز الہٰی کی رہائی کا آرڈر کردیتی ہے، عدالتی حکم کے باوجود ایسا کیا ہوگیا تھا کہ پرویز الٰہی کے وارنٹ جاری کیے گئے ،نہ تو یہ اپیل ہے نہ نیب کیس میں ضمانت کا معاملہ ہے یہ سنگل بینچ کے فیصلہ پر عمل درآمد کا معاملہ ہے جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ میں نے اللہ کو جواب دینا ہے آپ کو عدالت کے حکم پر عمل کرنا ہوگا  ۔

نوازشریف کی واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا: حشمت شاہ
DAILY PAKISTAN

نوازشریف کی واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا: حشمت شاہ

Aug 28, 2023 | 03:47 PM

لاہور ( دیبا مرزا ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سید حشمت شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کا وطن واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا ،صدر لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کو پارٹی قائد کی جانب سے نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی قیادت میں لاہور میں پارٹی کے تنظیمی معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں تنظیمی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے جتنی بھی ترقی کی ہے وہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں کی،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا،عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،آج عوام مہنگائی کی جس چکی میں پس رہے ہیں ،یہ سب کچھ پی ٹی آئی حکومت کے سیاہ دور کا نتیجہ ہے ،پاکستانی قوم اپنے لیڈر نواز شریف کاوطن واپسی پر پرتپاک استقبال کرنے کے لئے بے چین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے خود کو بہترین رہنما ثابت کیا ہے اور لاہور کی صدارت کا منصب بخوبی نبھا رہے ہیں ،ان کی قیادت میں لاہور کے تنظیمی معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔

سینیٹر مشتاق کا حکومت سے مفت بجلی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
DAILY PAKISTAN

سینیٹر مشتاق کا حکومت سے مفت بجلی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

Aug 26, 2023 | 07:52 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کے بڑھتے بلوں کے خلاف جہاں ملک بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں عوام سراپا احتجاج ہیں ، گلی گلی شہر شہر مظاہرے ہورہے ہیں وہیں سیاستدان بھی اس صورتحال ساری کو دیکھ کر پریشان ہیں۔ ایسے میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک اہم اجلاس بھی بلا رکھا ہے۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق نے حکومت سے اشرافیہ کو مفت بجلی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں جناب نگران وزیراعظم صاحب،عوام اب بھپر گئے ہیں،کراچی سے چترال تک مظلوموں کو بجلی کے بلوں /واپڈا نے اشرافیہ کیخلاف متحد کردیا ہے،کل کے اجلاس میں فیصلہ اور فوری عملدرآمدکرلو،ورنہ دانشورانہ گفتگو/بھاری بھر کم الفاظ سے عوام کا پیٹ بھرنے والا نہیں،بجلی کے بلوں میں تمام ظالمانہ ٹیکس ختم کرومفت بجلی بند کردو، کسی کو بھی ایک یونٹ بجلی مفت نہ دو،آئی پی پیز سے فراڈ معاہدے ختم کرو اور ان کے مالکان کے اوپر ایف آئی آر درج کرکے ان کو گرفتار کرو۔ملک میں فرنس آئل اور امپورٹڈ کوئلہ سے بجلی کی تیاری پر پابندی لگادو،بجلی کی چوری جو محکمہ واپڈا کی سہولتکاری سے ہوتی ہے اس کو دہشتگردی کے برابر جرم قرار دیکر کھلے عام سزائیں دو۔ جناب نگران وزیراعظم صاحب،عوام اب بھپر گئے ہیں،کراچی سے چترال تک مظلوموں کو بجلی کے بلوں /واپڈا نے اشرافیہ کیخلاف متحد کردیا ہے،کل کے اجلاس میں ان 4 کاموں کا فیصلہ اور فوری عملدرآمدکرلو،ورنہ دانشورانہ گفتگو/بھاری بھر کم الفاظ سے عوام کا پیٹ بھرنے والا نہیں(1)بجلی کے بلوں میں تمام… https://t.co/rPGRQ1JwAY — Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) August 26, 2023

عدالتیں ریاستی دہشتگرد اور چوروں کی پناہ گاہیں نہیں ہوتیں، مریم اورنگزیب
DAILY PAKISTAN

عدالتیں ریاستی دہشتگرد اور چوروں کی پناہ گاہیں نہیں ہوتیں، مریم اورنگزیب

Aug 24, 2023 | 08:39 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتیں ریاستی دہشتگرد اور چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں۔اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے پاکستان پر حملہ کیا،ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا،اسے تحفظ دینے سےریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہناتھا کہ جج ریاست کے مجرموں کو سزا دیتے ہیں، سہولت کاری نہیں کرتے ،قومی اداروں پر حملہ کرنے، شہداء اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے ریاستی مجرم کی سہولت کاری پاکستان کے دشمنوں اور مجرموں کی سہولت کاری اور حوصلہ افزائی کے مترادف ہے ۔ یاد رکھیں کہ جسے تحفظ دیا جا رہا ہے، اس نے ریاست پر حملہ کیا تھا. 9مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو "گڈ لک ٹو یو"ریٹائرمنٹ کے بعد عوام آپ کو "گڈ ٹو سی یو" نہیں کہے گی ۔تاریخ میں پہلی دفعہ سیشن عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ایک ہی مقدمے کی سماعت میں مصروف ہے۔

نگران وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرادی
DAILY PAKISTAN

نگران وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرادی

Aug 24, 2023 | 02:51 PM

کراچی(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں اپنے تحفظات بتادیے، نگراں وزیراعظم نے پی پی وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو نہیں روکا جائے گا۔ کراچی میں بلاول ہاوس میڈیا سیل میں سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نثار کھوڑو نے کہا کہ نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی مسائل پر بات کی، اطلاعات ہیں کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز فریز کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا   کہ انوار الحق کاکڑ کو ملاقات میں تبادلوں اور تعیناتیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کو بتایا کہ سندھ کے کئی سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں کارکنوں کے قتل کے واقعات پر نگراں وزیراعظم کو تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے عثمان ہنگورو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ لیاری سے ہمارے ایم پی اے علی محمد ہنگورو تھے۔پی پی سینیٹر نے کہا کہ سیاست میں ہمارا شیوہ ہے کہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، جلد ہی ملک میں عام انتخابات ہونے ہیں، یہ انتخابات کب ہوں کے وہ اعلان کرنے والے کریں گے۔

نیب ترامیم کیخلاف کیس :چیئرمین پی ٹی آئی کے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع
DAILY PAKISTAN

نیب ترامیم کیخلاف کیس :چیئرمین پی ٹی آئی کے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع

Aug 17, 2023 | 07:27 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ترامیم کیخلاف کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیے۔جن میں ان کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کرنا قیاس آرائی پر مبنی نہیں ہے، نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ سے پبلک آفس ہولڈرز کے خلاف تمام زیر التواء ریفرنسز، تحقیقات اور انکوائریاں ختم یا غیر معینہ مدت کے لیے رک جائیں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب ترامیم عوامی زندگی، آزادی، وقار، مساوات اور جائیداد کے بنیادی حق کے خلاف ہے اور پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی کے مترادف ہیں، 90 فیصد سے زائد پبلک آفس ہولڈرز کیخلاف انکوائریاں ختم یا واپس ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم سے تحقیقات غیر معینہ مدت کے لیے تعطل کا شکار ہو گئی ہیں، پاکستانی عوام کے اثاثوں اور رقوم کی واپسی ناممکن ہو گئی ہے، اس حوالے سے عوام کا انصاف تک رسائی کا حق بھی محفوظ نہیں،نیب ترامیم کا مقصد کرپشن میں ملوث پبلک آفس ہولڈرز کو معاف کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے معروضات میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمٰی 16 مئی کے حکمنامے کی روشنی میں تحریری معروضات کی روشنی میں کیس کا فیصلہ کرے۔  یادرہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل نیب ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا۔

حنا پرویز بٹ لندن میں خود کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرنیوالوں کی شکرگزار
DAILY PAKISTAN

حنا پرویز بٹ لندن میں خود کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرنیوالوں کی شکرگزار

Aug 14, 2023 | 06:30 PM

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لندن میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جن جن لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے بدتمیزی کرنے کی مذمت کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔یہاں معاملہ میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایسی حرکات کر کے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں میں پی ٹی آئی چیئرمین کی تربیت بول رہی ہے۔ جن جن لوگوں نے پی ٹی آئی کے بدتہذیب اور بدتمیز لوگوں کے بدتمیزی کی مذمت کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ معاملہ یہاں پر میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایسی حرکات کر کے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔۔ان لوگوں میں عمران خان کی تربیت بول رہی ہے۔۔ — Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 14, 2023 واقعہ کا پس منظر یادرہے کہ اس سے قبل حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔

ریویو آف ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے پر اکثریتی اتحاد کا شدید ردعمل
DAILY PAKISTAN

ریویو آف ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے پر اکثریتی اتحاد کا شدید ردعمل

Aug 13, 2023 | 08:45 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں اکثریتی اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں  نے مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ کے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔سینیٹراسحاق ڈار،یوسف رضا گیلانی،اعظم نذیرتارڑ،مولانا غفورحیدری، سینیٹر منظورکاکڑ، طاہربزنجو، شفیق ترین، حاجی ہدایت اللہ اور محمد قاسم  نے مشترکہ بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کو ایکٹ آف پارلیمنٹ سے مقدم کہنا غیرآئینی اور افسوسناک ہے۔ اتحادی سینیٹرز کا کہنا تھاکہ عدالت کوپارلیمان کے اختیارات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے، قانون سازی صرف اور صرف پارلیمان کا اختیار ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل کے ایک دن بعد کئی ہفتوں سے محفوظ فیصلہ سنانا حیران کن ہے۔اتحادی سینیٹرز نے کہا کہ ہماری رائے میں ایسے فیصلے پارلیمان کی آزادی اور خودمختاری کو متاثرکرتے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی تحلیل سے دو روز بعد سپریم کورٹ نے  ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔

شاہ محمودمعاہدے کے تحت باہر،پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف ہیں، راجہ ریاض کادعویٰ
DAILY PAKISTAN

شاہ محمودمعاہدے کے تحت باہر،پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف ہیں، راجہ ریاض کادعویٰ

Aug 12, 2023 | 09:35 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے شاہ محمود قریشی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ معاہدے کے تحت باہر ہیں اور معاہدہ یہ ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے کام نہیں کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ الیکشن فروری میں ہوں گے، لیکن ان میں پی ٹی آئیہوگی یا نہیں، وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، پھر ان سے متعلق بات کریں، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا۔وہ اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق چند دن میں پریس کانفرنس کریں گے۔ نگران وزیراعظم کے تقرر سے متعلق بولے کچھ دن قبل انوار الحق کاکڑ کا نام وزیراعظم کو دیا تھا، وزیراعظم سے طے ہوا تھا  کہ جب تک نام فائنل نہیں ہوتا سامنے نہیں لائیں گے، وزیراعظم نے میرے دیے ہوئے نام پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بھی بلوچستان سے، نگران وزیراعظم بھی اب بلوچستان سے ہیں، ہوسکتا ہے کہ معاشی ماہرین کے نام نگران کابینہ میں ہوں، نگران وزیر خزانہ کوئی نہ کوئی معاشی ماہر ہی ہوں گے، ان کا خیال ہے کہ نگران وزیر خزانہ ٹیکنوکریٹ ہوں گے۔

الیکشن سے کبھی نہیں ڈرے،دو تین دن میں انتخابی مہم چلائیں گے،بلاول بھٹو
DAILY PAKISTAN

الیکشن سے کبھی نہیں ڈرے،دو تین دن میں انتخابی مہم چلائیں گے،بلاول بھٹو

Aug 08, 2023 | 07:59 PM

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم کبھی الیکشن سے نہیں ڈرے، پیپلز پارٹی کے کارکن ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہوتے ہیں۔دو تین دن بعد مل کر انتخابی مہم چلائیں گے، بےنظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔ بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکا ڈال کر کراچی کے 3 اسپتال لیے تھے، آج سندھ کے اسپتال اُسے واپس مل گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے سکھر میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس کا افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں بلاول بھٹو کہنا تھا کہ صحت کے ایسے ادارے بنانا چاہتے ہیں کہ عوام کو عالمی سطح کی سہولتیں مفت ملیں، چاہتے ہیں سندھ کے بڑے شہروں میں چلڈرن اسپتال بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں ایس آئی یو ٹی کمپلیکس بنانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر ادیب رضوی کے مشن کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی گرفتار ی کی اطلاعات
DAILY PAKISTAN

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی گرفتار ی کی اطلاعات

Aug 08, 2023 | 06:14 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وکالت کرنے والے نعیم حیدر پنجوتھہ کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں ،  اس حوالے سے ان کے ساتھی وکیل شیر افضل خان مروت کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو مبینہ طور پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہ ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس کی انکوائری میں شامل ہونے کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر گئے تھے ۔ ان کے کلرک عثمان نے ان کی حراست کی تصدیق کی ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ نعیم کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں کیونکہ ایف آئی آر براہ راست اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر درج نہیں کی جا سکتی تھی۔ یہ اقدامات قانونی برادری کو متحد کریں گے اور عمران خان کی قانونی ٹیم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے باز نہیں آئے گی۔  Naeem Haider Panjotha Adv has reportedly been arrested by FIA. He went to FIA headquarters to join inquiry in Humayun Dilawar's Facebook posts. His clerk Usman has confirmed his detention but it is not yet clear as to whether Naeem has formally been arrested or not because the… — Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) August 8, 2023

دنیا  کی ٹاپ 10سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پاکستان کی کونسی جماعت شامل ؟
DAILY PAKISTAN

دنیا کی ٹاپ 10سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پاکستان کی کونسی جماعت شامل ؟

Aug 06, 2023 | 12:11 PM

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے  دنیا بھر کی ٹاپ 10سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی، پاکستان تحریک انصاف کا 10واں نمبر ہے اور اس کے کارکنان کی تعداد فہرست میں 10 ملین بتائی گئی ہے۔   سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدادوشمار جاری کرنے والے اکاؤنٹ ‘ورلڈ آف سٹیٹسٹکس’ کی جانب سے دنیا کی بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے،یہ فہرست سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر 180 ملین کارکنان کے ساتھ ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ موجود ہے جبکہ دوسرے نمبر پر چین کی ‘چائنیز کمیونسٹ پارٹی’ ہے جس میں کارکنان کی تعداد 98.04 ملین ہے، تیسرے نمبر پر بھی بھارت کی ہی سیاسی جماعت ‘انڈین نیشنل کانگریس’ (50 ملین کارکنان) موجود ہے۔ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کی جاری کردہ فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر امریکا کا قبضہ ہے، امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی 47.13 ملین اور ریپبلکن پارٹی 36.01 ملین کارکنان کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ فہرست میں چھٹے اور نویں نمبر پر پھر بھارت کی سیاسی جماعتیں موجود ہیں، ساتویں نمبر پر ترکی کی 11.24 ملین کے ساتھ’ اے کے پارٹی’ جبکہ آٹھویں نمبر پر ایتھوپیا کی ‘پروسپیریٹی پارٹی’ 11 ملین کارکنان کے ساتھ فہرست کا حصہ ہے، عام آدمی پارٹی دنیا کی 9ویں بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے کارکنان کی تعداد 10.05ملین بتائی گئی ہے۔ دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دسویں نمبر پر موجود ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد فہرست میں 10 ملین بتائی گئی ہے۔    World's largest political party (by members):1.???????? Bharatiya Janata Party - 180 million2.???????? Chinese Communist Party - 98.04m3.???????? Indian National Congress - 50m4.???????? Democratic Party - 47.13m5.???????? Republican Party - 36.01m6.???????? AIADMK - 16m7.???????? AK Parti (AKP) - 11.24m8.????????… — World of Statistics (@stats_feed) August 5, 2023

MOST READ

تحریک انصاف نے عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی قرار دیدیا DAILY PAKISTAN

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیت کا مظہر ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے، مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔  تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔  روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

Sep 24, 2023 | 07:21 PM
شہباز شریف بڑے بھائی کو کو جارحانہ بیانیے سے روکنے میں ناکام، لندن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی  DAILY PAKISTAN

لندن/لاہور(آئی این  پی) لندن میں ہونے والی لیگی قیادت کی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی بیانئے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  مسلم لیگ (ن) میں پہلی مرتبہ مصالحانہ کے بجائے جارحانہ گروپ کی جیت ہو گئی، مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نوازشریف نے واضح کیا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔نواز شریف نے کہا کہ بات میری ذات کی ہوتی تو اور بات تھی یہاں بات ملک اور ملک میں بسنے والے کروڑوں شہریوں کی ہے، ملک کے خلاف سازش میں جنہوں نے حصہ ڈالا سب کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے دو ٹوک فیصلہ سنایا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی، ملک سے کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کئے بغیر پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا، صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا لیکن ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج عوام اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جنہوں نے 2017 میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی، سازشی عناصر کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق نواز شریف کے موقف کی لندن میں موجود لیگی رہنماں نے بھی کھل کر حمایت کی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنے بھائی کو نرم موقف اختیار کرنے پر قائل نہ کر سکے، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی پارٹی قائد نواز شریف کے موقف کا ساتھ دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب کئے بغیر آگے چلے تو ملک کا مزید نقصان ہو گا، پاکستان میں پارٹی کارکن بھی سازشی عناصر کیخلاف سخت موقف اپنائے جانے کے حامی ہیں۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ اب ملک کڑے احتساب کے بغیر نہیں چل سکتا، 76 برسوں سے جو ہو رہا ہے وہ اب مزید نہیں ہونا چاہئے۔اجلاس میں شہباز شریف نے سازشی کرداروں کے احتساب کے حوالے سے پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا، مریم نواز نے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماں کے تحفظات بارے بھی آگاہ کیا، نواز شریف نے پارٹی رہنماں کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔لیگی قیادت نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف اور لیگی امیدوار انتخابی مہم میں سازشی عناصر کے احتساب کا مطالبہ کریں گے، مسلم لیگ ن نے بیانیے اور منشور کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجاویز طلب کر لیں، 7 دن کے اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی، نوازشریف پارٹی رہنماں کے تحفظات سمیت تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئر ممبر کو اعتراض نہیں ہو گا، آپ ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ سینئر رہنماں نے رائے دی کہ نواز شریف کی آمد پر عوام کو معاشی ریلیف کا بیانیہ بھی ساتھ ہونا چاہئے۔نوازشریف نے کہا کہ چند عناصر کے ساتھ ساتھ جنہوں نے 2017 میں ترقی کا عمل روکا اور ملک کو نقصان پہنچایا ان کے احتساب کے ساتھ ساتھ ن لیگ معاشی اہداف کی جانب بھی توجہ مرکوز رکھے۔ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جلسوں کے ذریعے عوام کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے متحرک کیا جائے گا، تمام جلسوں سے مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

Sep 24, 2023 | 11:27 AM
ن لیگ کاکڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کرانتخابات میں اترنے کا فیصلہ DAILY PAKISTAN

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے انتخابات میں کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لیکر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں ہونیوالے اجلاس میں شہباز شریف نے احتساب کے حوالے سے پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش سے نواز شریف کو  آگاہ کیا اور انہیں نرم موقف اختیار کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی تاہم نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کی تجویز کو مسترد کردیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی پارٹی قائد نواز شریف کے موقف کا ساتھ دیا.  پارٹی ذرائع کے مطابق اپنے خلاف مبینہ سازشی کرداروں کے معاملے پر نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی، ملک کا کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کئے بغیر پاکستان کو آگے نہیں جایا جا سکتا۔نواز شریف نے کہا کہ صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا لیکن ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، آج عوام اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جنہوں نے 2017 میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی، سازشی عناصر کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔

Sep 23, 2023 | 05:39 PM
الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی،5 نئے فارم بھی جاری DAILY PAKISTAN

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، ترمیم شدہ رولز پر 15 روز میں اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔  الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دی ہے، الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارم بھی جاری کر دیے، امیدوار یا سیاسی جماعتیں 7 اکتوبر تک اعتراضات عائد کروا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کیلئے الیکشن اخراجات کیلئے بینک اکانٹ سے متعلق رولز میں تبدیلی کی گئی ہے، امیدوار کو انتخابی اخراجات کیلئے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہوگا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاونٹ قابل قبول نہ ہو گا۔ نئے رولز کے مطابق ریٹرننگ افسر امیدوار کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفس میں رزلٹ فراہم کرے گا، پوسٹل بیلٹ سے بھی رولز تبدیل کیے گئے ہیں، پوسٹل بیلٹ کو الگ الگ پیکٹس میں سیل کر کے متعلقہ آر او کو بھیجا جائے گا، پوسٹل بیلٹ الیکشن ڈے سے پہلے آر او کو نہ ملنے پر ووٹس گنتی میں شمار نہیں ہوں گے۔ رات 2 بجے تک رزلٹ میں تاخیر پر آر او فوری الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او تاخیر کی وجوہات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ حوالے کرے گا آر او نتائج کیلئے فارم 47، 48، 49 خود مرتب کر کے سیل کرے گا۔ نئے رولز کے تحت امیدوار انتخابی اخراجات کا ریکارڈ خود مرتب اور حوالے کرے گا، امیدوار انتخابی اخراجات کی مکمل تفصیلات اور انتخابی مہم پر مالی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہو گا، امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے الگ بینک اکانٹ کھولنے کا پابند ہو گا۔ انتخابات سے متعلق پٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جا سکے گی، الیکشن کمیشن کیس پر 180 روز میں فیصلہ سنائے گا، دوران سماعت التوا مانگنے پر 10 ہزار سے 50 ہزار جرمانہ کیا جائے گا، سماعت میں 3 روز سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا۔  الیکشن رولز میں نئی تبدیلی کے تحت سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشن سے 15 روز پہلے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی پابند ہیں، سیاسی جماعتیں کیلئے انٹرا پارٹی الیکشن کے 7 روز بعد تفصیل جمع کروانا بھی لاز ہوگا، الیکشن کمیشن کے جرمانے حکومتی خزانے میں جمع ہوں گے۔

Sep 23, 2023 | 04:35 PM
صرف مہینہ بتانا کافی نہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے، پیپلزپارٹی کا مطالبہ DAILY PAKISTAN

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نہ ہی الیکشن شیڈول دیا گیا نہ تاریخ کا اعلان کیا گیا، صرف جنوری کا مہینہ بتانا کافی نہیں ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی خواہش و مشاورت کا احترام کرتے ہوئے 90 روز کے اندر الیکشن پر اتفاق کیا مگر اس آئینی تقاضے کو پورا نہیں کیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کروائے جائیں، ہم نے 60 روز میں الیکشن کروانے پر بھی آمادگی ظاہر کی، الیکشن شیڈول اور اس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان ہی آئینی طریقہ کار کا حصہ ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، تعیناتیاں بھی ہو رہی ہیں، ہم عوامی حقوق کے امور کی مخالفت نہیں کرتے مگر سندھ میں ترقیاتی کام بند کرنا ناانصافی ہے۔

Sep 22, 2023 | 10:31 PM
تحریک انصاف نے نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ قرار دے دیا DAILY PAKISTAN

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ قرار دے دیا۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ بھی ڈیل کا ہی حصہ ہے، میاں صاحب نے اگر کسی کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے تو کیا اس پر پولیس زیادتیاں نہیں کر رہی ہے؟ 16 ماہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اکٹھے رہے اور آج یہ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو پریس کانفرنس کرتے ہیں بے گناہ ہوجاتے ہیں اور جو نہیں کرتے تو پرویز الہیٰ کی طرح 14ویں مرتبہ جیل چلے جاتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی صرف ایک کیس میں گرفتار ہیں، امید ہے اگلے ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت مل جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پرامید ہیں کہ نئے چیف جسٹس وقت پر الیکشن کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، عام انتخابات کرانا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےلیے ایک چیلنج ہے۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

Sep 20, 2023 | 10:37 PM
مصطفیٰ نواز کھوکھر  کانئی سیاسی جماعت  بنانے کا فیصلہ DAILY PAKISTAN

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے  ایک نئی سیاسی جماعت  بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاوشیں بھی شروع کردی گئی ہیں، یہ انکشاف سینئر صحافی حامد میر نے کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں حامد میر نے لکھا کہ ’ مصطفیٰ نواز کھوکھر ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں اس جماعت میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، حاجی لشکری رئیسانی، خواجہ ہوتی اور کچھ دیگر لوگ شامل ہونگے اس جماعت کو تحریک انصاف ، مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کا متبادل بنایا جائے گا‘۔ انہوں نے  دراصل اپنے ٹی وی پروگرام ’کپیٹل ٹاک‘ کا ایک کلپ شیئرکیا جس میں مصطفیٰ نوازکھوکھر کہہ رہے تھے کہ ’پچھلے 3 سال میں کونسی ایسی جماعت ہے جو اقتدار میں نہیں رہی ، پی ٹی آئی ، مسلم لیگ (ن )، پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم ، جے یوآئی ، اے این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی سب کو موقع ملا، کوئی ایسی پارٹی نہیں جو حکومت میں نہ رہی ہو، اپنے اکاؤنٹس بھی کھل گئے، مقدمات بھی ختم ہوگئے، اپنے مسائل تو کم ہوگئے مگر لوگوں کے مسائل کا حل کہاں ہے۔‘ مصطفیٰ نواز کھوکھر ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں اس جماعت میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، حاجی لشکری رئیسانی، خواجہ ہوتی اور کچھ دیگر لوگ شامل ہونگے اس جماعت کو تحریک انصاف ، مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کا متبادل بنایا جائے گا pic.twitter.com/l65yT6sZyk — Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 19, 2023 حامد میر نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ اب لگتا ہے کہ آپ نئی پارٹی بنانے بنانے لگے ہیں جس پر مصطفی نواز کھوکھر بولے؛ خواہش بھی ہے، کوشش بھی ہے، میں دوستوں کو قائل کررہاہوں اور کافی حد تک قائل کربھی لیا ہے۔حامد میر نے استفسار کیا کہ آپ کی نئی پارٹی میں شاہد خاقان عباسی شامل ہوں گے ؟ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ مفتاح اسماعیل، لشکری رئیسانی ، خواجہ ہوتی صاحب ہوں گے ؟ان سب ناموں کے حوالے سے سوال پر ایک ہی جواب آیا کہ ’میں ان کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کررہاہوں‘۔

Sep 20, 2023 | 02:57 PM
مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کا تنظیمی اجلاس ، نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرلیا DAILY PAKISTAN

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیلئے ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔  اجلاس کے شرکاء نے پارٹی قائد کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مثالی اور تاریخی استقبال کے عزم کا اظہار کیا ۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان ، لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، خواجہ احمد حسان، علی پرویز ملک، مجتبیٰ شجاع الرحمن، بلال یاسین، میاں مرغوب احمد، رانا مبشر اقبال، ریاض ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی قائد نواز شریف کی استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس کے شرکا ء نے اس موقع کو تاریخی بنانے اور تیاریوں کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آرا ء بھی پیش کیں۔اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں میں تیزی لانے ،پارٹی کارکنوں اورعوام سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء نے بھرپور جوش وجذبے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر پارٹی قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاجائے گا ، نوازشریف ایک بار پھر قوم اور ملک کو ابحرانوں سے نکالیں گے، قوم کی ذمہ داری ہے کہ چالبازوں، فراڈیوں، جھوٹوں اور توشہ چوروں کے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، نوازشریف ہی پاکستان سے معاشی بدحالی ، مہنگائی ، بیروزگاری کے سیاہ اندھیرے ختم کرسکتے ہیں،قوم کو معاشی دکھوں سے نجات صرف نوازشریف ہی دلا سکتے ہیں۔شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف نواز شریف وعدے پورے کرتا ہے، اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، پنجاب اور لاہور کےعوام اپنےمحسن کا فقید المثال استقبال کرنے کیلئےمنتظر ہیں، نوازشریف ، مسلم لیگ (ن) ،اس کے رہنمائوں اور کارکنوں کو ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی، نواز شریف کو سزا کا خمیازہ پاکستان، عوام بالخصوص پنجاب اور لاہورکے عوام بھگت رہے ہیں، قائد نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، اسی جذبے سے قوم کی ترقی کے ہدف کے حصول کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔

Sep 14, 2023 | 05:53 PM
اعلان کوئی بھی کرے ہمیں جلد از جلد الیکشن چاہیے،شازیہ مری DAILY PAKISTAN

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کوئی بھی کرے،ہمیں جلد از جلد الیکشن چاہیے، کریں۔لاہور میں  پیپلزپارٹی کی سی ای سی  کی میٹنگ  کے بعد فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس گزشتہ اجلاس کا تسلسل ہے، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کی صورتحال کا میٹنگ میں جائزہ لیا جائے گا۔ شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن سے متعلق کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، صدر مملکت کا جو خط آیا ہے، اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا،صدر مملکت عارف علوی جو درمیان میں گیم کرتے ہیں وہ عجیب ہوتی ہے، قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ صدر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ تاریخ کا اعلان کریں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد الیکشن ہوں ملک غیر یقینی سے نکلے، پچھلی میٹنگ میں بھی کہا تھا الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، مسلم لیگ ن الزام تراشی کرتی رہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم کہہ رہے ہیں اگر حلقہ بندیاں ضروری ہیں تو بے شک کریں، پر امید ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد از جلد الیکشن کروائے جائیں گے، پہلے بھی کہا کہ الیکشن کی طرف چلتے ہیں، پی ٹی آئی کا ضدی شخص نہیں مان رہا تھا، سب کو ایک پیج پر لے کر الیکشن کروائے جائیں تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔ پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن کو اجلاس میں آنے کی دعوت دی گئی تھی، یہ لوگ اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے، لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے، وہ ابھی پارٹی میں ہیں، وہ جب شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے اس کے بعد دیکھیں گے۔چاروں صوبوں میں نگران حکومت ہے سندھ میں ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائی گئی، سندھ میں ترقیاتی کاموں پر پابندی اور دیگر صوبوں میں کام چل رہے ہیں، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہے۔

Sep 14, 2023 | 09:00 PM
’وہ تو پارٹی کا ہی حصہ ہیں‘ عون عباس کے پارٹی چھوڑنے پر پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ردعمل آگیا DAILY PAKISTAN

لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) یکم ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اب اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ردعمل بھی آگیا، پی ٹی آئی  کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ  سینیٹر عون عباس بپّی تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے تاہم کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔ کمیٹی نے نیب قانون میں ترامیم کےخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کاجائزہ لیا اور کہا کہ حلقہ بندیوں کے شیڈول کا ازسرِنو اجرا غیر اہم ہے، یہ انتخابات کے 90 روزسے آگے التوا کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ یکم ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ سینیٹرعون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، یہ قوم اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں۔عون عباس نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

Sep 02, 2023 | 10:52 AM
نیب کو پرویز الہٰی کو پیش کرنے کیلئےکل صبح 10بجےتک کی مہلت مل گئی DAILY PAKISTAN

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پرویز الہٰی کو کل صبح دس بجے  پیش کرنے کی مہلت دیدی ، دوران سماعت  پرویز الٰہی  کے وکیل عامر سعید نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے پرویز الٰہی  کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکا تھا اس دوران حکومتی اپیل پر سنگل بینچ کا فیصلہ دورکنی بینچ نے معطل کیا لیکن حتمی دلائل کے بعد حکومتی اپیل خارج کردی گئی ۔ دوران سماعت نیب وکیل نے کہا کہ ہم تفصیلی جواب جمع کروانا چاہتے ہیں نیب نے قانون کے مطابق پرویز الٰہی   کو گرفتار کیا ہمیں عدالت کا نہ حکم ملا نہ نوٹس ہوا اور ویسے بھی یہ کیس نیب کا ہے اس کیس کو ڈویژن بینچ کو  سنے کا اختیار ہے ،جسٹس امجد رفیق  نے کہاکہ  ساری باتیں چھوڑیں یہ بتائیں پرویز الٰہی   کو کب عدالت پیش کریں گےادھر ادھر کی باتیں نہ کریں،مجھے بتائیں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر کس کے وارنٹ گرفتاری جاری کروں ؟ کیا ڈائریکٹر نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دوں ؟َآپ ہائیکورٹ میں کھڑے ہیں کچھ تو خیال کریں نیب  پراسکیوٹر نے بتایاکہ نیب نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ  لکھ دیا ،پرویز الٰہی   ہائی پروفائل ملزم ہیں جو کہ اسوقت گرفتار ہیں،سی ٹی ڈی کے مطابق پرویز الٰہی  کی جان کو شدید سکیورٹی خدشات ہیں ،انہیں عدالت پیش کرنے کےلیے بلٹ پروف گاڑی اور مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے،ان کے نیب آفس سے ہائیکورٹ آنے  تک کی مکمل سکیورٹی کی ذمہ داری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہوگی،  نیب  نے پرویز الٰہی  کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کےلیے پنجاب حکومت سے سکیورٹی اور بلٹ پروف بکتر بند گاڑی مانگی ہے لہذا پرویز الہٰی کو پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے ۔جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دئیے کہ آپ جواب جمع کرواتے رہیں عدالت پرویز الہٰی کی رہائی کا آرڈر کردیتی ہے، عدالتی حکم کے باوجود ایسا کیا ہوگیا تھا کہ پرویز الٰہی کے وارنٹ جاری کیے گئے ،نہ تو یہ اپیل ہے نہ نیب کیس میں ضمانت کا معاملہ ہے یہ سنگل بینچ کے فیصلہ پر عمل درآمد کا معاملہ ہے جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ میں نے اللہ کو جواب دینا ہے آپ کو عدالت کے حکم پر عمل کرنا ہوگا  ۔

Aug 31, 2023 | 06:45 PM
نوازشریف کی واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا: حشمت شاہ DAILY PAKISTAN

لاہور ( دیبا مرزا ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سید حشمت شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کا وطن واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا ،صدر لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کو پارٹی قائد کی جانب سے نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی قیادت میں لاہور میں پارٹی کے تنظیمی معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں تنظیمی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے جتنی بھی ترقی کی ہے وہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں کی،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا،عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،آج عوام مہنگائی کی جس چکی میں پس رہے ہیں ،یہ سب کچھ پی ٹی آئی حکومت کے سیاہ دور کا نتیجہ ہے ،پاکستانی قوم اپنے لیڈر نواز شریف کاوطن واپسی پر پرتپاک استقبال کرنے کے لئے بے چین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے خود کو بہترین رہنما ثابت کیا ہے اور لاہور کی صدارت کا منصب بخوبی نبھا رہے ہیں ،ان کی قیادت میں لاہور کے تنظیمی معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔

Aug 28, 2023 | 03:47 PM
سینیٹر مشتاق کا حکومت سے مفت بجلی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ DAILY PAKISTAN

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کے بڑھتے بلوں کے خلاف جہاں ملک بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں عوام سراپا احتجاج ہیں ، گلی گلی شہر شہر مظاہرے ہورہے ہیں وہیں سیاستدان بھی اس صورتحال ساری کو دیکھ کر پریشان ہیں۔ ایسے میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک اہم اجلاس بھی بلا رکھا ہے۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق نے حکومت سے اشرافیہ کو مفت بجلی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں جناب نگران وزیراعظم صاحب،عوام اب بھپر گئے ہیں،کراچی سے چترال تک مظلوموں کو بجلی کے بلوں /واپڈا نے اشرافیہ کیخلاف متحد کردیا ہے،کل کے اجلاس میں فیصلہ اور فوری عملدرآمدکرلو،ورنہ دانشورانہ گفتگو/بھاری بھر کم الفاظ سے عوام کا پیٹ بھرنے والا نہیں،بجلی کے بلوں میں تمام ظالمانہ ٹیکس ختم کرومفت بجلی بند کردو، کسی کو بھی ایک یونٹ بجلی مفت نہ دو،آئی پی پیز سے فراڈ معاہدے ختم کرو اور ان کے مالکان کے اوپر ایف آئی آر درج کرکے ان کو گرفتار کرو۔ملک میں فرنس آئل اور امپورٹڈ کوئلہ سے بجلی کی تیاری پر پابندی لگادو،بجلی کی چوری جو محکمہ واپڈا کی سہولتکاری سے ہوتی ہے اس کو دہشتگردی کے برابر جرم قرار دیکر کھلے عام سزائیں دو۔ جناب نگران وزیراعظم صاحب،عوام اب بھپر گئے ہیں،کراچی سے چترال تک مظلوموں کو بجلی کے بلوں /واپڈا نے اشرافیہ کیخلاف متحد کردیا ہے،کل کے اجلاس میں ان 4 کاموں کا فیصلہ اور فوری عملدرآمدکرلو،ورنہ دانشورانہ گفتگو/بھاری بھر کم الفاظ سے عوام کا پیٹ بھرنے والا نہیں(1)بجلی کے بلوں میں تمام… https://t.co/rPGRQ1JwAY — Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) August 26, 2023

Aug 26, 2023 | 07:52 PM
عدالتیں ریاستی دہشتگرد اور چوروں کی پناہ گاہیں نہیں ہوتیں، مریم اورنگزیب DAILY PAKISTAN

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتیں ریاستی دہشتگرد اور چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں۔اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے پاکستان پر حملہ کیا،ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا،اسے تحفظ دینے سےریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہناتھا کہ جج ریاست کے مجرموں کو سزا دیتے ہیں، سہولت کاری نہیں کرتے ،قومی اداروں پر حملہ کرنے، شہداء اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے ریاستی مجرم کی سہولت کاری پاکستان کے دشمنوں اور مجرموں کی سہولت کاری اور حوصلہ افزائی کے مترادف ہے ۔ یاد رکھیں کہ جسے تحفظ دیا جا رہا ہے، اس نے ریاست پر حملہ کیا تھا. 9مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو "گڈ لک ٹو یو"ریٹائرمنٹ کے بعد عوام آپ کو "گڈ ٹو سی یو" نہیں کہے گی ۔تاریخ میں پہلی دفعہ سیشن عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ایک ہی مقدمے کی سماعت میں مصروف ہے۔

Aug 24, 2023 | 08:39 PM
نگران وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرادی DAILY PAKISTAN

کراچی(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں اپنے تحفظات بتادیے، نگراں وزیراعظم نے پی پی وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو نہیں روکا جائے گا۔ کراچی میں بلاول ہاوس میڈیا سیل میں سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نثار کھوڑو نے کہا کہ نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی مسائل پر بات کی، اطلاعات ہیں کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز فریز کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا   کہ انوار الحق کاکڑ کو ملاقات میں تبادلوں اور تعیناتیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کو بتایا کہ سندھ کے کئی سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں کارکنوں کے قتل کے واقعات پر نگراں وزیراعظم کو تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے عثمان ہنگورو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ لیاری سے ہمارے ایم پی اے علی محمد ہنگورو تھے۔پی پی سینیٹر نے کہا کہ سیاست میں ہمارا شیوہ ہے کہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، جلد ہی ملک میں عام انتخابات ہونے ہیں، یہ انتخابات کب ہوں کے وہ اعلان کرنے والے کریں گے۔

Aug 24, 2023 | 02:51 PM
نیب ترامیم کیخلاف کیس :چیئرمین پی ٹی آئی کے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع DAILY PAKISTAN

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ترامیم کیخلاف کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیے۔جن میں ان کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کرنا قیاس آرائی پر مبنی نہیں ہے، نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ سے پبلک آفس ہولڈرز کے خلاف تمام زیر التواء ریفرنسز، تحقیقات اور انکوائریاں ختم یا غیر معینہ مدت کے لیے رک جائیں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب ترامیم عوامی زندگی، آزادی، وقار، مساوات اور جائیداد کے بنیادی حق کے خلاف ہے اور پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی کے مترادف ہیں، 90 فیصد سے زائد پبلک آفس ہولڈرز کیخلاف انکوائریاں ختم یا واپس ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم سے تحقیقات غیر معینہ مدت کے لیے تعطل کا شکار ہو گئی ہیں، پاکستانی عوام کے اثاثوں اور رقوم کی واپسی ناممکن ہو گئی ہے، اس حوالے سے عوام کا انصاف تک رسائی کا حق بھی محفوظ نہیں،نیب ترامیم کا مقصد کرپشن میں ملوث پبلک آفس ہولڈرز کو معاف کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے معروضات میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمٰی 16 مئی کے حکمنامے کی روشنی میں تحریری معروضات کی روشنی میں کیس کا فیصلہ کرے۔  یادرہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل نیب ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا۔

Aug 17, 2023 | 07:27 PM
حنا پرویز بٹ لندن میں خود کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرنیوالوں کی شکرگزار DAILY PAKISTAN

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لندن میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جن جن لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے بدتمیزی کرنے کی مذمت کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔یہاں معاملہ میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایسی حرکات کر کے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں میں پی ٹی آئی چیئرمین کی تربیت بول رہی ہے۔ جن جن لوگوں نے پی ٹی آئی کے بدتہذیب اور بدتمیز لوگوں کے بدتمیزی کی مذمت کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ معاملہ یہاں پر میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایسی حرکات کر کے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔۔ان لوگوں میں عمران خان کی تربیت بول رہی ہے۔۔ — Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 14, 2023 واقعہ کا پس منظر یادرہے کہ اس سے قبل حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔

Aug 14, 2023 | 06:30 PM
ریویو آف ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے پر اکثریتی اتحاد کا شدید ردعمل DAILY PAKISTAN

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں اکثریتی اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں  نے مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ کے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔سینیٹراسحاق ڈار،یوسف رضا گیلانی،اعظم نذیرتارڑ،مولانا غفورحیدری، سینیٹر منظورکاکڑ، طاہربزنجو، شفیق ترین، حاجی ہدایت اللہ اور محمد قاسم  نے مشترکہ بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کو ایکٹ آف پارلیمنٹ سے مقدم کہنا غیرآئینی اور افسوسناک ہے۔ اتحادی سینیٹرز کا کہنا تھاکہ عدالت کوپارلیمان کے اختیارات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے، قانون سازی صرف اور صرف پارلیمان کا اختیار ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل کے ایک دن بعد کئی ہفتوں سے محفوظ فیصلہ سنانا حیران کن ہے۔اتحادی سینیٹرز نے کہا کہ ہماری رائے میں ایسے فیصلے پارلیمان کی آزادی اور خودمختاری کو متاثرکرتے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی تحلیل سے دو روز بعد سپریم کورٹ نے  ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔

Aug 13, 2023 | 08:45 PM
شاہ محمودمعاہدے کے تحت باہر،پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف ہیں، راجہ ریاض کادعویٰ DAILY PAKISTAN

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے شاہ محمود قریشی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ معاہدے کے تحت باہر ہیں اور معاہدہ یہ ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے کام نہیں کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ الیکشن فروری میں ہوں گے، لیکن ان میں پی ٹی آئیہوگی یا نہیں، وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، پھر ان سے متعلق بات کریں، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا۔وہ اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق چند دن میں پریس کانفرنس کریں گے۔ نگران وزیراعظم کے تقرر سے متعلق بولے کچھ دن قبل انوار الحق کاکڑ کا نام وزیراعظم کو دیا تھا، وزیراعظم سے طے ہوا تھا  کہ جب تک نام فائنل نہیں ہوتا سامنے نہیں لائیں گے، وزیراعظم نے میرے دیے ہوئے نام پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بھی بلوچستان سے، نگران وزیراعظم بھی اب بلوچستان سے ہیں، ہوسکتا ہے کہ معاشی ماہرین کے نام نگران کابینہ میں ہوں، نگران وزیر خزانہ کوئی نہ کوئی معاشی ماہر ہی ہوں گے، ان کا خیال ہے کہ نگران وزیر خزانہ ٹیکنوکریٹ ہوں گے۔

Aug 12, 2023 | 09:35 PM
الیکشن سے کبھی نہیں ڈرے،دو تین دن میں انتخابی مہم چلائیں گے،بلاول بھٹو DAILY PAKISTAN

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم کبھی الیکشن سے نہیں ڈرے، پیپلز پارٹی کے کارکن ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہوتے ہیں۔دو تین دن بعد مل کر انتخابی مہم چلائیں گے، بےنظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔ بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکا ڈال کر کراچی کے 3 اسپتال لیے تھے، آج سندھ کے اسپتال اُسے واپس مل گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے سکھر میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس کا افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں بلاول بھٹو کہنا تھا کہ صحت کے ایسے ادارے بنانا چاہتے ہیں کہ عوام کو عالمی سطح کی سہولتیں مفت ملیں، چاہتے ہیں سندھ کے بڑے شہروں میں چلڈرن اسپتال بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں ایس آئی یو ٹی کمپلیکس بنانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر ادیب رضوی کے مشن کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں۔

Aug 08, 2023 | 07:59 PM
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی گرفتار ی کی اطلاعات DAILY PAKISTAN

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وکالت کرنے والے نعیم حیدر پنجوتھہ کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں ،  اس حوالے سے ان کے ساتھی وکیل شیر افضل خان مروت کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو مبینہ طور پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہ ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس کی انکوائری میں شامل ہونے کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر گئے تھے ۔ ان کے کلرک عثمان نے ان کی حراست کی تصدیق کی ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ نعیم کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں کیونکہ ایف آئی آر براہ راست اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر درج نہیں کی جا سکتی تھی۔ یہ اقدامات قانونی برادری کو متحد کریں گے اور عمران خان کی قانونی ٹیم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے باز نہیں آئے گی۔  Naeem Haider Panjotha Adv has reportedly been arrested by FIA. He went to FIA headquarters to join inquiry in Humayun Dilawar's Facebook posts. His clerk Usman has confirmed his detention but it is not yet clear as to whether Naeem has formally been arrested or not because the… — Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) August 8, 2023

Aug 08, 2023 | 06:14 PM
دنیا  کی ٹاپ 10سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پاکستان کی کونسی جماعت شامل ؟ DAILY PAKISTAN