MOST READ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا ہیک ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں تشویش پائی جاتی ہے، ایسے میں ڈیٹا لیک کے معاملے پر ریسٹورنٹس کو سافٹ ویئر فراہم کرنے والی کمپنی کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ ہمارے سسٹم سے کسی قسم کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، تمام ڈیٹا محفوظ ہے۔ ہمارا سافٹ ویئر تمام سکیورٹی پروٹوکولز کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی کسٹمر کی انتہائی ذاتی معلومات اسٹور نہیں کی جاتی ، کسٹمر کی ادائیگی کی تفصیلات براہ راست بینک کے پورٹل پر جاتی ہیں۔ یادرہے کہ ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیک کرلیا ہے ، جس کے باعث 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کےلیے دستیاب ہے۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
Sep 21, 2023 | 12:41 AM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر)اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، ان کا اکاؤنٹ کچھ دیر کے لیے ہیک ہوا جس میں سابق امریکی صدر کے بیٹے کے ہیک اکاؤنٹ سے ان کے والد یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کا جھوٹا اعلان کردیاگیا۔جس کے بعد اسی اکاؤنٹ سے کچھ ایسی نازیبا ٹوئٹس بھی کی گئیں جن سے سوشل میڈٖیا صارفین کو اندازا ہوگیا کہ یہ اکاؤنٹ اپ ٹرمپ جونیئر نہیں بلکہ کسی شاطر اور بددماغ ہیکر کے ہاتھ میں جاچکا ہے۔ جیسے ہی اکاؤنٹ بحال ہوا تو ٹرمپ جونیئر نے بعد میں سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انتقال نہیں ہوا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کے ہیک اکاؤنٹ سے ایلون مسک اور امریکی صدر جو بائیڈن سے متعلق توہین آمیز پوسٹس کی گئیں جو اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد ہٹا دی گئیں۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
Sep 20, 2023 | 10:49 PM
رباط (ڈیلی پاکستان آن لائن) مراکش میں چند روز قبل آنیوالے ہولناک زلزلے سے پہلے آسمان پر پراسرار روشنی نمودار ہوئی جو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ زلزلہ افریقہ کی ٹیکٹونک پلیٹ کے شمال کی طرف بڑھنے اور یوریشین پلیٹ سے ٹکرانے کے نتیجے میں آیا ہے لیکن زلزلہ آنے سے پہلے مراکش کے کچھ لوگوں نے آسمان پر پُر اسرار روشنیاں دیکھی تھیں جو کیمروں میں بھی محفوظ ہوئی ہیں۔ ایکس پر شیئر کیے گئے ایک کلپ میں نیلی رنگ کی روشنی کو آسمان پر ابھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ روشنیاں نایاب ہیں لیکن ان کو ‘زلزلے کی روشنی’ کہا جاتا ہے۔ زلزلے کی لائٹس معمول کی روشنی کے بولٹ سے مختلف ہوتی ہیں جو آپ زلزلے کے دوران دیکھ سکتے ہیں۔ یہ زمین سے بادل تک سفر کرتے ہیں اور زمین کے اندر زلزلہ کی سرگرمی سے منسلک برقی چارجز سے متحرک ہوتے ہیں۔ هل يوجد لدى أحد تفسير؟ pic.twitter.com/q845XXSlYu — إياد الحمود (@Eyaaaad) September 9, 2023
Sep 14, 2023 | 10:23 PM
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی خلائی ایجنسی ’’انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ‘‘چاند کے بعد سورج کا مطالعہ کرنے کے لئے بھی تیار ہے، اس سلسلے میں شمسی مشن ’آدتیہ ایل ون‘ لانچ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی مشن چندریان تھری کی چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کے بعد بھارت نے سورج کا رخ کرلیا اور شمسی مشن ’آدتیہ ایل ون‘ لانچ کر دیا، جس پر تقریباً300 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’آدتیہ ایل ون‘ کا نام ہندو سورج دیوتا آدتیہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس مشن کا مقصد سورج کی بیرونی تہوں کا باریک بینی مشاہدہ ، شمسی ہواؤں کا مطالعہ کرنا ہے، جن کے زمین پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سورج کا مطالعہ کرنے والا پہلا خلائی مشن آدتیہ ایل ون کو سورج اور زمین کے نظام کے لاگرینج پوائنٹ ون (ایل ون) کے گرد ایک ہیلومدار میں رکھا جائے گا۔ لاگرینج پوائنٹس کا نام فرانسیسی ریاضی دان جوزف لوئس لاگرینج کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہوں نے پہلی بار 18 ویں صدی میں ان کا مطالعہ کیا تھا۔’آدتیہ ایل ون‘ خلائی جہاز کو چار مہینوں میں تقریباً 1.5 ملین کلومیٹر (930,000 میل) کا وسیع فاصلہ طے کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ خلا میں ایک قسم کی پارکنگ لاٹ تک جائے جہاں کوئی بھی شے کشش ثقل میں توازن پیدا ہونے کی وجہ سے ٹھہری رہتی ہیں، جس سے خلائی جہاز کم سے کم ایندھن خرچ کرتا ہے۔ اسے اسرو کے قابل اعتماد PSLV XL راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے خلا میں بھیجا جائے گا، جو کہ چاند اور مریخ کے پچھلے مشن کے دوران قابل اعتماد ورک ہارس رہا۔
Sep 02, 2023 | 05:44 PM
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے چدریان3 مشن کو ایک اور اہم کامیابی حاصل ہوگئی ہے ، مشن نے چاند پر مختلف عناصر کے موجود ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی خلائی ادارے (آئی ایس آر او) کے مطابق چندریان 3 روور نے اپنے لیزر اِنڈیوسڈ بریک ڈاؤن اسپیکٹرو اسکوپی آلے سے لی گئی پہلی پیمائش بھیجی ہے جس کے ذریعے جنوبی قطب میں سلفر کی موجودگی کی تصدیق ہوتی ہے۔ ادارے نے مزید بتایا کہ اسپیکٹرو گرافک تجزیے نے ایلومینیئم، کیلشیئم، آئرن، کرومیئم اور ٹائٹینئم کی موجودگی کے ساتھ مینگنیز، سیلیکون اور آکسیجن کی موجودگی کی تصدیق بھی کی۔ خیال رہے کہ بھارت گزشتہ ہفتے چاند پر اپنا خلائی کرافٹ بھیج کر چاند پر اترنے والا چوتھا جبکہ جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
Aug 31, 2023 | 06:34 PM
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا میں پولیس نے 88 ایسے چینی باشندوں کو حراست میں لیا ہے جو آن لائن ’محبت کا جھانسہ‘ دے کر فراڈ کرنے میں ملوث تھے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی چین کی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات پر کی گئی۔ انڈونیشیا کے جزیرے ریاؤ کی پولیس کے ترجمان زاہوانی پاندرا ارسیاد نے بتایا کہ ملزمان میں پانچ خواتین شامل ہیں جن کو باتام کے جزیرے سے حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ افراد شہر کے انڈسٹریل پارک کے علاقے میں قائم ایک عمارت سے کام کر رہے تھے جہاں دفاتر اور رہائشی فلیٹس ہیں۔یہ افراد ٹیلیفون کے ذریعے فراڈ اور آن لائن ’محبت کا جھانسہ‘ دے کر مختلف شہروں سے لاگوں کو لوٹتے تھے۔زیرحراست چینی باشندوں کا ہدف زیادہ تر اُن کے ہم وطن افراد ہی بنے۔ ’یہ لوگ انسانی نفسیات اور احساسات سے کھیلتے ہوئے مالی فائدہ حاصل کرتے تھے۔‘ابتدائی تفتیش کے مطابق اس گینگ نے رواں سال کے آغاز میں اپنی کارروائیاں شروع کیں جن میں چین میں مقیم سینکڑوں افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اس دوران مجموعی طور پر کتنی رقم اس فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی۔پولیس کے ترجمان پاندرا ارسیاد نے بتایا کہ ’ہمیں ابھی تک اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ کیا انہوں نے کسی مقامی شہری کو بھی نشانہ بنایا۔‘ان کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے چینی باشندے مقامی زبان بول اور لکھ نہیں سکتے۔ ’اگر ان افراد نے کسی مقامی باشندے کو نشانہ نہیں بنایا تو فوری طور پر چین ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔‘پولیس ترجمان کے مطابق فراڈ کرنے والے اس گینگ کے افراد رواں سال جنوری میں تین ماہ کے لیے انڈونیشیا آئے تھے اور یہ لوگ سیاحتی ویزے پر مقیم تھے۔ ’یہ افراد اُس وقت انڈونیشیا آئے جب چین میں حکام نے ان کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی۔‘
Aug 30, 2023 | 11:41 PM
کیلی فورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)نے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی اشتہارات پر عائد پابندی اٹھالی۔رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے 2019میں سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کی تھی۔ٹوئٹر کےاس وقت کے مالک جیک ڈورسی کا مؤقف تھا کہ یہ اظہار رائے کی آزادی کیخلاف ہے، آپ اپنی سیاسی تقریر دوسروں تک پہنچانے کیلئے طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔جنوری میں امریکا میں صرف آگہی اور معاشرتی مسائل کے اشتہارات چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اب نئے مالک ایلون مسک نے سیاسی اشتہارات کی اجازت دیتے ہوئے پابندی ختم کردی ہے۔
Aug 30, 2023 | 06:53 PM
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے خلائی تحقیقی ادارے(اسرو) نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ سورج کا مطالعہ کرنے والا پہلا خلائی مشن "آدتیہ-ایل1" 2 ستمبر کوخلیج بنگال سے جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہرسری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکزسے خلا میں روانہ کرے گا۔ اسرو کے مطابق "آدتیہ-ایل1" سورج کی پر اسرار حیثیت پر تحقیق کرنے والا پہلا بھارتی خلائی شمسی مشن ہوگا۔بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق مشن کا فاصلہ زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر ہوگا جوچاند سے تقریبا چار گنا زیادہ ہے جبکہ خلائی جہاز بطور مبصرسورج کا مطالعہ کرے گا۔
Aug 30, 2023 | 12:33 PM
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا چندریان 3مشن 23اگست 2023ءکوکامیابی کے ساتھ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کر گیا۔ چندریان تھری کے ’وکرم‘ نامی لینڈر کے چاند کی سطح پر لینڈ کرنے کے چند گھنٹے بعد اس کے اندر سے 26کلوگرام وزنی، 6پہیوں کی حامل ’پراگیان‘ روور نکلی اور چاند کی سطح پر سفر شروع کیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پراگیان روور اب تک چاند کی سطح پر 8میٹر کا سفر کر چکی ہے اور اس کے ’پے لوڈز‘ ’آن‘ کر دیئے گئے ہیں۔ انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چندریان تھری کے اس روبوٹک روور کی طرف سے ابتدائی تصاویر زمین پر بھیجی جا چکی ہیں، جن میں وکرم کی لینڈنگ کی جگہ کو دکھایا گیا ہے۔ اسرو کی طرف سے اپنے آفیشل ایکس اکاﺅنٹ پر بتایا گیا ہے کہ چندریان تھری کے تین مقاصد تھے، جن میں سے دو پورے ہو چکے ہیں اور تیسرے پر کام جاری ہے۔ پہلا مقصد مشن کی چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنا اور دوسرا روبوٹک روور کا چاند کی سطح پر سفر کرنا تھا۔ یہ دونوں مشن پورے ہو چکے ہیں۔ تیسرا مشن سائنسی تجربات کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے روور کے پے لوڈز آن کر دیئے گئے ہیں جو بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں۔
Aug 28, 2023 | 07:38 PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کمپنیوں نے اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمت میں 10سے 15فیصد اضافہ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں یہ اضافہ یکم ستمبر 2023ءسے لاگو ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے اس فیصلے سے پہلے سے مہنگائی کے ہاتھوں پریشان کروڑوں شہری متاثر ہوں گے۔ انٹرنیٹ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باعث پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ کی قیمت میں یہ اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
Aug 28, 2023 | 07:41 PM
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروایا ہے جس میں اب ایچ ڈی ویڈیوز بھیجنا ممکن بنادیا گیا ہے، اس سے قبل یہ سہولت موجود نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے ایچ ڈی ویڈیوز سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔17 اگست کو میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایچ ڈی تصاویر کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔اس موقع پر کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد ایچ ڈی ویڈیوز کے لیے سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی جس کو اب پورا کردیا گیا ہے۔ اب صارفین ایچ ڈی تصاویر کے ساتھ ساتھ ویڈیوز کو بھی واٹس ایپ پر بھیج سکتے ہیں،فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا یا گیا ہے جو آئندہ چند دن تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔نئے فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر (720)ریزولیوشن والی ویڈیوز سے شیئر کر سکیں گے،اس سے پہلے (480)ویڈیوز کو ہی بھیجنا ممکن تھا۔ اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی تھی اور اب جاکر اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اس ویڈیو کو سلیکٹ کریں جس کو شیئر کرنا چاہتے ہیں اور اسکرین پر اوپر ایڈیٹنگ ٹولز میں ایچ ڈی کے آپشن پر کلک کریں۔ جب آپ اس ایچ ڈی بٹن پر کلک کریں گے تو ایک نئی پوپ اپ ونڈو نمودار ہوگی جہاں آپ ویڈیو کوالٹی سلیکٹ کر سکیں گے۔ واٹس ایپ میں بائی ڈیفالٹ اسٹینڈرڈ کوالٹی کو سلیکٹ کیا گیا ہے مگر اس کے نیچے ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن بھی ہوگا۔ جب کوئی صارف ایچ ڈی کوالٹی کو سلیکٹ کرکے ویڈیو بھیجے گا تو اس میں ایچ ڈی لیبل بھی بائیں کونے میں نیچے نظر آئے گا۔
Aug 27, 2023 | 06:23 PM
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون میں کئی ایسے فیچرز ہیں جن سے اکثر آئی فون صارفین واقف نہیں ہوتے۔ ’وائٹ نوائس‘ (White Noise)کا فیچر بھی انہی میں سے ایک ہے جو بے خوابی کے مسئلے سے دوچار لوگوں کو پرسکون نیند دلا سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایپل کی طرف سے اپنے آئی او ایس 15یا اس سے نئے ورژنز کے حامل آئی فونز میں یہ مفید فیچر شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وائٹ نوائس ایسی آواز کو کہا جاتا ہے جس میں ان تمام فریکوئنسیزکی حامل آوازیں شامل ہوتی ہیں جنہیں انسانی کان یکساں طور پر سن سکتے ہیں۔ وائٹ نوائس کے متعلق ماہرین کئی تحقیقات میں بتا چکے ہیں کہ جنہیں نیند نہیں آتی، وہ بستر میں وائٹ نوائس سنیں تو انہیں بہت جلد نیند آ جاتی ہے۔آئی فون صارفین اس فیچر سے مستفید ہونے کے لیے اپنے فوج کی سیٹنگز میں جا کر ’Accessibility‘ میں ’آڈیو/ویژول‘ کے آپشن کو منتخب کریں اوروہاں بیک گراﺅنڈ ساﺅنڈزکے آپشن کو آن کر دیں۔یہاں ساﺅنڈ کے آپشن میں جانے سے آپ کو 6مختلف قسم کی وائٹ نوائسز ملیں گی، جن میں سے آپ کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
Aug 26, 2023 | 04:50 PM
روہڑی(آئی ا ین پی ) سندھ میں پہلی بار ضلع کونسل کی جانب سے روہڑی شہر کو فری وائی فائی زون قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔ روہڑی شہر کو سندھ کا پہلا فری وائی فائی زون قرار دیدیا گیا، منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں نوجوانوں کیلئے فری انٹرنیٹ ناگزیر ہے، ایک وقت میں 3 ہزار شہری مستفید ہوسکیں گے۔ ضلع چیئرمین نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں سکھر، پنو عاقل اور دیگر شہروں میں سروس دیں گے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ فری انٹرنیٹ سروس سے تعلیم کا حصول آسان ہوجائے گا۔
Aug 26, 2023 | 11:52 AM
لاہور( آئی این پی)غیر رجسٹرڈ آئی فون کے پرانے ماڈلز کی رجسٹریشن فیس میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ ماہ تمام ایپل سمارٹ موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز میں کمی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے پاسپورٹ اور این آئی سی پر الگ الگ کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاسپورٹ پرآئی فون8کی فیس اب38ہزار922روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ این آئی سی پر آئی فون8کی فیس48ہزار314 روپے، پاسپورٹ پر آئی فون8پلس کی فیس40 ہزار951 روپے اور این آئی سی پر آئی فون8 پلس کی فیس50 ہزار546 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
Aug 24, 2023 | 02:47 PM
کیلی فورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹا نے اپنے نئے ٹیکسٹ فرسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کا ویب ورژن لانچ کر دیا ہے۔ اب صارفین اپنے کمپیوٹرز سے لاگ ان کر کے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق میٹا پلیٹ فارمز کا یہ اقدام سوشل میڈیا پر مائیکرو بلاگنگ کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر برتری حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک کا کہنا ہے کہ تھریڈز کے صارفین اب اپنے کمپیوٹرز سے لاگ ان کر کے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی تھریڈز پوسٹ میں بتایا کہ ’ویب ورژن آئندہ چند دنوں میں صارفین تک پہنچ جائے گا۔‘وسیع پیمانے پر متوقع رول آؤٹ سے تھریڈز کو پاور صارفین جیسے برانڈز، کمپنی اکاؤنٹس، اشتہار بنانے والی کمپنیوں اور صحافیوں میں مقبولیت حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو اب پلیٹ فارم کو بڑی سکرین پر استعمال کر کے مستفید ہو سکتے ہیں۔امریکہ کی ٹیلی کام کمپنی ’میٹا‘ کے سربراہ مارک زکربرگ نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ ’کمپنی کے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ کے صارفین کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی ہے۔‘’تھریڈز‘ نے پانچ جولائی کو لانچ ہونے کے بعد چند روز میں 10 کروڑ سے زیادہ صارفین بنائے تھے جن میں سے زیادہ تر نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔’تھریڈز‘ کو انسٹاگرام کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے صارفین کی تعداد کے حوالے سے اُن چیلنجز کا سامنا نہیں ہے جو کسی بھی نئی ایپ کو درپیش ہو سکتا ہے۔’انسٹاگرام‘ استعمال کرنے والے دو ارب سے زائد صارفین کو ’تھریڈز‘ تک آسان رسائی حاصل ہے جس سے اس نئی ایپ کے آغاز پر اس کے فالوؤرز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔
Aug 23, 2023 | 11:30 PM
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کا چندریان 3 مشن چاند کے جنوبی حصے جیسے مسلسل سائے میں رہنے کی وجہ سے چاند کا اندھیرے والا حصہ بھی کہا جاتا ہےپر لینڈ کر گیا۔ سائنسدانوں کی جانب سے چندریان کے چاند کے جنوبی حصے پر لینڈ کرنے کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے ، جہاں چندریان 3 اترا وہ قطب جنوبی کا دوردراز خطہ ہے، مستقل طور پر سائے میں رہنے کی وجہ سے اسے 'چاند کا اندھیرے والا حصہ' بھی کہا جاتا ہے اور غالب امکان ہے کہ چاند کا جو حصہ سائے میں ہے وہاں پانی کی موجودگی کے آثار ملیں سائنسدانوں کا خیال ہےکہ چاندکے قطب جنوبی میں کافی مقدار میں برف موجود ہے، چاند پر برف یعنی پانی کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں انسان اسے استعمال کر سکتا ہے، یہ برف نہ صرف پینےکے پانی میں تبدیل کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے آکسیجن اور ہائیڈروجن حاصل کی جاسکتی ہے جس سے وہاں زندہ رہنے اور راکٹ یا خلائی جہاز کے لیے فیول حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔
Aug 23, 2023 | 06:25 PM
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)50سال میں پہلی بار چاند پر بھیجے جانے والا روس کا خلائی مشن ناکام ،لونا 25 اسپیس کرافٹ تکنیکی خرابی کے بعد چاند کی سطح سے ٹکرا گیا ہے۔روسی خلائی ادارے راسکوسموس نے تصدیق کی ہے کہ رابطہ منقطع ہونے کے بعد لونا 25 چاند کی سطح سے ٹکرایا۔ادارے کے بیان کے مطابق لونا 25 چاند سے ٹکرانے سے قبل طے شدہ راستے سے ہٹ کر ایسے مدار پر چلا گیا تھا جہاں اسے بھیجنے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ ادارے کے مطابق ایک خصوصی کمیشن لونا 25 کی تباہی کے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کرے گا۔ اسپیس کرافٹ نے 21 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں اترنا تھا مگر 19 اگست کو روسی خلائی ادارے کا اس سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ روسی خلائی ادارے راسکوسموس کی جانب 19 اگست کو بتایا گیا تھا کہ اسپیس کرافٹ کو پری لینڈنگ مدار میں داخلے کی کوشش کے دوران مسئلے کا سامنا ہوا ہے اور ماہرین صورتحال کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ اس مسئلے کے باعث یہ اسپیس کرافٹ پری لینڈنگ مدار میں داخل ہونے میں ناکام رہا تھا۔ راسکوسموس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس وجہ سے لونا 25 کو پری لینڈنگ مدار میں داخلے کی کوشش کے دوران مسائل کا سامنا ہوا۔ روس کی جانب سے آخری بار لونا 24 مشن 1976 میں چاند پر بھیجا گیا تھا مگر اس کے بعد تقریباً5 دہائیوں تک دوبارہ ایسی کوشش نہیں کی گئی۔
Aug 20, 2023 | 05:31 PM
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رات کو سوتے ہوئے اپنے آئی فون کو چارجنگ پر لگانے والے صارفین کے لیے ’ایپل‘ کی طرف سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سوتے ہوئے آئی فون کو چارجنگ پر لگانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور اس میں صارف کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ زیادہ دیر تک آئی فون کے چارجنگ پر لگے رہنے سے اس کی بیٹری نہ صرف خراب ہو سکتی ہے بلکہ دھماکے سے پھٹ بھی سکتی ہے، جس کے نتیجے میں آتشزدگی کا واقعہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ اس طرح کے کئی واقعات رپورٹ بھی ہو چکے ہیں، جن میں کئی صارفین کو جسمانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جب آئی فون چارجنگ پر ہو، اسے زیادہ دیر تک اپنے جسم سے بھی مَس کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔حتیٰ کہ چارجنگ کے وقت عام یا وائرلیس چارجر سے بھی دور رہنا چاہیے۔چارجنگ کے وقت فون کو تکیے، کمبل یا کسی اور چیز کے نیچے رکھنے سے بیٹری کے پھٹنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
Aug 18, 2023 | 07:25 PM
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گوگل میٹ اور زوم جیسی ایپلی کیشنز کے مقابلے میں کئی نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اب ایپ کی طرف سے گروپ کال شیڈول کرنے کا فیچر بھی جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین گروپ چیٹس کے لیے کالز شیڈول کر سکیں گے، جس طرح گوگل میٹ اور زوم پر کی جاتی ہیں۔ یہ فیچر واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے ’بیٹا‘ (Beta)ورژن میں مہیا کر دیا گیا ہے اور آزمائش کے بعد جلد تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
Aug 14, 2023 | 05:12 PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں واٹس ایپ کی پہلی متبادل چیٹنگ ایپلی کیشن’بیپ پاکستان‘ کا افتتاح کر دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے بنائی گئی اس ایپلی کیشن کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیپ پاکستان مکمل پاکستان ساختہ آڈیو، ویڈیو اور کانفرنس کالنگ کے فیچرز کی حامل چیٹنگ ایپلی کیشن ہے۔ ابتداءمیں اس ایپ کو مخصوص سرکاری افسران استعمال کریں گے اور ایک ماہ کے تجرباتی استعمال کے بعد تمام حکومتی افسران و ملازمین یہ ایپلی کیشن استعمال کریں گے۔سید امین الحق کا کہنا تھا کہ بیپ پاکستان بنانے کا مقصد حکومتی افسران و ملازمین کے مابین اہم سرکاری گفتگو کو محفوظ بنانا اور اہم ڈیٹا کو چوری ہونے سے بچاناہے۔ تاہم اس ایپ کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر اسے عوام کے لیے بھی مہیا کر دیا جائے گا۔
Aug 08, 2023 | 06:13 PM
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون کے والیم بٹنزکو بیشتر صارفین آواز کم یا زیادہ کرنے کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ آئی فون کے والیم بنٹز اس کے علاوہ بھی کئی فیچرز کے حامل ہیں۔ میل آن لائن نے ایک رپورٹ میں ان فیچرز کی فہرست بیان کی ہے:۔ تصویر بناناکیمرہ ایپ کھولنے کے بعد کوئی بھی والیم بٹن دبانے سے تصویر بن جائے گی۔ ہنگامی پیغامات بھیجنااگر آپ کو کوئی ہنگامی صورتحال درپیش ہے تو آپ اپنے آئی فون کا پاور بٹن اور کوئی ایک والیم بٹن دبائے رکھنے سے ایمرجنسی سروسز یا اپنے کسی دوست کو ہنگامی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو سیٹنگز میں اس دوست کا فون نمبر مہیا کرنا ہو گا، جسے آپ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں میسج بھیجنا چاہتے ہوں۔ ویڈیو بناناتصویر کی طرح کیمرہ ایپ کھولنے اور اسے ویڈیو موڈ پر کرنے کے بعد کوئی بھی والیم بٹن دبانے سے ویڈیو ریکارڈنگ شروع ہو جائے گی۔ کاغذات سکین کرنابہت کم آئی فون صارفین جانتے ہوں گے کہ آئی فونز میں بلٹ ان سکینر موجود ہوتا ہے، جسے والیم بٹن کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے کیمرہ ایپ کھولیں اور والیم بٹن کے ذریعے متعلقہ کاغذ کی تصویر بنا لیں۔ آپ شٹر کا انتخاب کرکے کاغذ کے سائز کو متعین بھی کر سکتے ہیں۔ الارم کو وقتی طور پر بند کرناالارم بجنے پر آپ اگر کوئی بھی والیم بٹن دبا دیں تو الارم وقتی طور پر بند ہو جائے گا، یعنی ’Snooze‘ پر چلا جائے گا اور9منٹ بعد دوبارہ بجنے لگے گا۔ فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کو بلاک کرناسائیڈ لاک بٹن یا والیم بٹن کو دو سیکنڈز کے لیے دبا کر رکھیں۔ اس سے ایمرجنسی سروسز کو کال کرنے کی سکرین نمودار ہو گی۔ جونہی سلائیڈر ظاہر ہو، آپ سائیڈ بٹنز دبا کر فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کو لاک کر سکتے ہیں۔ جب آئی فون فریز ہو جائے۔۔۔آئی فون فریز ہوجانے پر اسے بند کرکے دوبارہ آن کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کا آئی فون فریز ہوتا ہے تو ایک بار ’ہارڈ ری سٹارٹ‘ کریں۔ ایسا کرنے کے لیے فون کو نارمل طریقے سے بند کریں اور پھر والیم کا اوپر کا بٹن دباکر رکھتے ہوئے اسے آن کریں۔ پھر اس بٹن کو چھوڑ کر یہی کام والیم ڈاﺅن بٹن کو استعمال کرتے ہوئے دوبارہ کریں۔ والیم بٹنز کو بند کرنااگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے آئی فون کے والیم بٹنز بند ہو جائیں اور کسی ایپلی کیشن یا میوزک وغیرہ پر کام نہ کریں تو سیٹنگز میں ایکسیسبلٹی کے آپشن میں جا کر’ گائیڈڈ ایکسیس‘کو آن کر دیں۔
Aug 02, 2023 | 08:07 PM
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی پہلی ’روبوٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر‘ نے ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس اس روبوٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر کا نام ’میکا‘ ہے ، جو مشروبات بننے والی کمپنی ’ڈکٹاڈور‘ (Dictador)کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہے۔ میکا نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بہت جلد انسانوں کو بے روزگار کر دے گی۔ حتیٰ کہ ایلون مسک اور مارک زکربرگ کی نوکریاں بھی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی انسانوں کو ہر شعبے میں مات دے دے گی اور جلد ٹویٹر اور فیس بک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر یہی ٹیکنالوجی ہو گی۔ میکا کا کہنا تھا کہ روبوٹ چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی ایک فوج تیار ہو رہی ہے۔ یہ روبوٹس مستقبل میں دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کی سربراہی کریں گے۔مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے حامل یہ روبوٹس نہ صرف کارکردگی میں انسانوں سے بہتر ہوں گے بلکہ نہ یہ کبھی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کریں گے اور نہ ہی چھٹیاں کریں گے۔ چنانچہ کمپنیوں عام انسانوں کی بجائے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ان روبوٹس کو ترجیح دیں گی۔
Aug 01, 2023 | 07:33 PM
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں پولیس کے حکم پر ٹوئٹر ہیڈکوارٹرز پر لگے نئے لوگو ’ایکس‘ کو ہٹا دیا گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ٹوئٹر لوگو ’ایکس‘ کے حد سے زیادہ روشن سائن بورڈ سے متعلق 24 شکایتیں موصول ہوئیں، شکایتوں میں لوگو ’ایکس‘ کی اسٹرکچرل سیفٹی اور حد سے زیادہ چمک سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ’ایکس‘ کی فلیش لائٹس روزمرہ کے کاموں میں خلل ڈال رہی ہیں، بزرگ افراد بھی اس کے سبب مشکل کا شکار ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا لوگو نیلی چڑیا سے تبدیل کرکے ’ایکس‘ رکھ دیا ہے
Aug 01, 2023 | 06:36 PM
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )واٹس ایپ نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے آڈیو کی طرح اب 60 سکینڈ تک ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کروا دیاہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اگرکوئی چیٹ کرتے ہوئے اچانک 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھیجتا ہے تو وہ ظاہر ہوجائے گی، خاموشی سے چلنے لگے گی اور جیسے ہی آپ ٹچ کریں گے اس کی آواز کھل جائے گی۔ اس عمل کو عین وائس ریکارڈنگ کی طرح آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔واٹس ایپ نے اپنی آفیشل بلاگ پوسٹ پر اس کی تفصیلات اور نمائندہ تصویر شائع کی ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو کلپ پوسٹ کرنے کی جملہ تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ وائس میسج آئکن دبا کر رکھئے اور اس سے قبل فون پر ایپ کو ویڈیو موڈ میں لے جائیں تو ویڈیو ریکارڈ ہونے لگے گی۔ یوں وائس کی طرح اسے بھی لاک کیا جاسکتا ہے تاکہ ہاتھوں کو استعمال نہ کرنا پڑے اور یوں ہینڈزفری ویڈیو میسج ریکارڈ کئے جاسکتے ہیں۔تاہم چند روز میں یہ فیچر پوری دنیا میں دستیاب ہوسکے گا۔
Aug 01, 2023 | 12:19 PM
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ دنوں میٹا (فیس بک اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی)کی طرف سے ٹوئٹر(جس کا نام تبدیل کرکے اب ایکس(X) رکھا جا چکا ہے) کے مقابلے میں تھریڈز کے نام سے ایک ایپلی کیشن لانچ کی تھی اور اب ٹک ٹاک بھی ایکس اور تھریڈز دونوں کے مقابلے میں میدان میں اتر آئی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ٹک ٹاک پر ابتداءمیں مختصر دورانیے کی ویڈیوز شیئر کی جا سکتی تھیں۔ بعد ازاں ویڈیوز کی طوالت میں اضافہ کیا گیا اور اب ٹک ٹاک پر تھریڈز اور ایکس کی طرح صرف ٹیکسٹ پوسٹ کرنے کا فیچربھی مہیا کر دیا گیا ہے۔چنانچہ اب ٹک ٹاکرز بھی تحریری پوسٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ٹک ٹاک کی طرف سے گزشتہ شب اس نئے فیچر کا اعلان کیا گیا ہے تاہم کئی ٹک ٹاک صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس یہ فیچر رواں سال جون سے شو ہو رہا ہے اور وہ تب سے تحریری پوسٹس کر بھی رہے ہیں۔گویا ٹک ٹاک جون سے آزمائشی طور پر مخصوص صارفین کو یہ فیچر مہیا کر چکی تھی اور اب اسے تمام صارفین کے لیے لانچ کر دیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹ پوسٹ میں صارفین 1ہزار حروف تک لکھ سکیں گے۔
Jul 31, 2023 | 09:19 PM
کیلی فورنیا ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹویٹر“ کو ڈیسک ٹاپ پر تبدیل کئے جانے کے بعد اب اسے موبائل فون صارفین کے لیے بھی تبدیل کردیا گیا، اب تمام موبائلز میں ٹویٹر کی رنگت اور لوگو بھی تبدیل ہوگیا۔ ٹویٹر کو ابتدائی طور پر24 جولائی کو تبدیل کرکے اس کی رنگت بلیو سے بلیک کردی گئی تھی اور اس کا تاریخی ’پرندے‘ کا لوگو ہٹاکر اس کی جگہ ’ایکس‘ دیا گیا تھا۔ڈیسک ٹاپ صارفین کے بعد اب موبائل صارفین کے لیے بھی ٹویٹر کو تبدیل کردیا گیا، اب آئی او ایس صارفین سمیت اینڈرائیڈ صارفین کی ایپلی کیشن بھی ’ایکس‘ لوگو میں تبدیل ہوگئی۔دوسری جانب ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ جلد ہی ٹویٹر کے تمام بلیو ٹک کو بھی بلیک ٹک میں تبدیل کردیا جائے گا۔انہوں نے مذکورہ جواب ایک ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ جلد ہی تمام بلیو ٹک صرف اور صرف ڈارک یعنی بلیک ٹک میں تبدیل کردیے جائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹویٹر کے صرف بلیو ٹک ہی بلیک کیے جائیں گے یا پھر حکومتی اور کاروباری تنظیموں کے گولڈن اور گرے ٹک بھی بلیک کیے جائیں گے لیکن عندیہ ملتا ہے کہ صرف بلیو ٹکس کو بلیک میں ٹکس میں تبدیل کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے ٹویٹر کا لوگو اور رنگت تبدیل کیے جانے کے بعد ایلون مسک نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر ماہانہ صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ٹویٹر کے ماہانہ صارفین کی تعداد 53 کروڑ تک جا پہنچی ہے جو کہ رواں سال کی ریکارڈ سطح ہے۔ٹویٹر کی جانب سے فیس بک کے حریف پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ کے متعارف ہونے کے بعد کئی نئی تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس سے پلیٹ فارم کئی افراد کی دوبارہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گا۔
Jul 31, 2023 | 09:43 PM
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیاؤمی کی جانب سے ٹرپل ریئر کیمرے کے ساتھ نیا ریڈمی نوٹ 12 پیش کیا گیا ہے جس کا انتظار کیا جارہا تھا۔ اسمارٹ فون بنانے والی مشہور کمپنی، شیاؤمی نے آج بالکل نیا ریڈمی 12 اسمارٹ فون سیٹ پیش کردیا ہے۔ یہ وہی مشہور فون ہے جس کا بے چینی سے انتظارکیا جارہا تھا جو مشہور فیچرز اور ویریئنٹس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ریڈمی نوٹ 12 میں قابلِ قدر تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ایسے فیچرز پیش کئے گئے ہیں جن کا مداحوں کے جانب سے مطالبہ کیا جاتا رہا تھا۔ اس اپ گریڈ عمل میں سب سے پہلے کیمرہ سسٹم پر توجہ دی گئی ہے، دوم بیٹری لائف کو بہتر بنایا گیا ہے، چارجنگ کو مزید برق رفتار بنایا گا جبکہ اسمارٹ فون کو یوزرفرینڈلی بنایا گیا ہے۔ لیکن ان تبدیلیوں کو ایک مناسب قیمت کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ اب ریڈمی نوٹ 12 پیش کرکے، شیاؤمی نے دوبارہ ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کے بہترین فیچرز والے اسمارٹ فون بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ بھرپور زندگی کے لیے فلیگ شِپ فیچرز : دنیا بھرمیں شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے ریڈمی نوٹ 12 میں 50 میگاپکسل کا پچھلا کیمرہ ہے جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فیچرز شامل ہیں۔ درحقیقت یہ ٹرپل کیمرہ سسٹم ہے جس میں ایک الٹراوائڈ کیمرہ اور دومیگاپکسل کا میکروکیمرہ موجود ہے۔ اس طرح اپر مڈرینج اسمارٹ فون کے شعبے میں سب سے بلند ڈیوائس ہے جو فوٹوگرافی کو ایک نیا روپ دے گا۔ 8 میگاپکسل کا الٹراوائیڈ کیمرہ اور میکرو کیمرہ مل کر کم روشنی میں بھی شاندار مناظر لیتے ہیں۔ یہاں طاقتور اے آئی الگورتھم امیج پروسیسنگ سے تصاویر کو چار چاند لگاتےہیں اور پروسیسنگ اسپیڈ کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگرسہولیات بھی کیمرہ کے معیار اور تجربے کو بڑھاتی ہیں۔ ریڈمی نوٹ 12 میں انتہائی شوخ اور روشن 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس، اے ایم او ایل ای ڈی ڈاٹ ڈسپلے ہے جو دیکھنے والوں کو خوش کردیتا ہے۔ اس طرح یہ بہترین اور گہرائی والا بصری تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس میں33 واٹ کی فلیگ شپ سطح کی تیزچارجنگ کی سہولت موجود ہے، ساتھ میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہے۔ ان دونوں کی بدولت آپ زیادہ بیٹری خرچ کرنے والے کونٹینٹ کے باوجود بھی دن کے طویل عرصے تک فون کو آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ پھر تمام آپریشنز کو تیزرفتار بنانے کےلیے بلند معیار کا 685 اسنیپ ڈریگن چِپ سیٹ نصب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس قیمت میں یہ توقعات سےبڑھ کر سہولیات کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریڈمی نوٹ 12 متاثرکن انداز میں انٹرٹینمنٹ فراہم کرتا ہے۔ اس سے انتہائی ہموار 120 ہرٹز ایمولیڈ ڈسپلے ہے جو تصویر کو حقیقی رنگوں میں گویا زندہ کردیتا ہے۔اسنیپ ڈریگن 685 کی بدولت یہ ہموار اور تیز انداز میں ملٹی ٹاسکنگ اور دیگر آپریشنز انجام دیتا ہے۔ اب طاقتور بیٹری کی بدولت ایک ساتھ کئی ایپس چلانا اور جی بھر کر یادگار تصاویر لینا بہت آسان ہوچکا ہے جس میں بیٹری ختم ہونے کا کوئی تردد شامل نہیں۔ شاندار اے ٹرپل کیمرے سے نائٹ موڈ میں بہترین تصاویر لینا ممکن ہے جنہیں مزید فلٹروں سے اوربھی دیدہ زیب بنایا جاسکتا ہے۔ اس طرح کم بجٹ میں یہ شاندار کیمرہ فیچرز بھی پیش کررہا ہے۔ ریڈمی نوٹ 12 اب مارکیٹ میں دستیاب : ریڈمی نوٹ 12 شیاؤمی پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ، MiStore, Daraz اور CoreCart پر دستیاب ہے۔ یہ فون دو ویریئنٹس کے ساتھ موجود ہے: 6GB + 128 GB Rs. 59,999 8GB + 128 GB Rs.64999 ڈیوائس کی تفصیلات: 120Hz Amoled Displayڈسپلے 50MPپچھلا (ریئر) کیمرہ13MPاگلا یا فرنٹ کیمرہ 33W fast chargingبیٹریSnapdragon 685پروسیسر شیاؤمی کارپوریشن کا احوال: شیاؤمی کمپنی اپریل 2010 میں قائم کی گئی اور یہ 9 جولائی 2018 کو کو ہانک کانگ اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ کا حصہ بنی۔ شیاؤمی کمپنی صارفین کے لیے برقی آلات اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو اسمارٹ فون اور اسمارٹ ہارڈویئر کی صورت میں ڈیوائس بناتی ہے اور ان کا مرکزی نقطہ آئی او ٹی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ شیاؤمی کا وژن بہت واضح ہے جو’صارف کو دوست بنائیں اور اس کے دل میں بہترین کمپنی کی جگہ پائیں‘ کا نصب العین ہے۔ شیاؤمی جدت، بلند معیاری تجربات اور بہترین کارکردگی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہ کمپنی مناسب قیمت پر بہترین مصنوعات تیار کرتی ہے تاکہ دنیا کا ہر فرد جدت اور ٹیکنالوجی کی بدولت اپنی زندگی کو بہتر کرسکے۔ اسمارٹ فون ساز دنیا کی مشہور شیاؤمی کمپنی سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فون کی عالمی ترسیل کے مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے یہ تیسری بڑی کمپنی کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔ شیاؤمی صارفین کے لیے دنیا کا بہترین اے آئی او ٹی (AI+IoT) پلیٹ فارم بھی رکھتی ہے۔31 دسمبر 2021 تک اس کے پلیٹ فارم سے 43 کروڑ 40 لاکھ (434 ملین) اسمارٹ آلات منسلک ہیں جن میں اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ شامل نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شیاؤمی کی مصنوعات دنیا کے 100 ممالک اور دیگر خطوں میں موجود ہیں۔ پھر اگست 2021 میں کمپنی تیسری مرتبہ فورچیون گلوبل 500 کی فہرست میں شامل ہوی لیکن اس بار اس کا نمبر 338 تھا اور یوں 2020 میں کمپنی 84 درجے اوپر گئی ہے۔ اس کے علاوہ شیاؤمی ہینگ سینگ انڈیکس، ہینگ سینگ چائنا اینٹرپرائز انڈیکس، ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس اور ہینگ سینگ چائنا 50 انڈیکس میں بھی شامل ہے۔
Jul 31, 2023 | 06:55 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں گزشتہ 3 ماہ سے مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی کےمطابق پاکستان میں مسلسل تیسرے مہینے جون میں بھی موبائل فون صارفین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ تھری جی اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے، مئی کے آخر تک سیلولر صارفین کی تعداد 192اعشاریہ 27ملین تھی جو جون کے آخر تک کم ہو کر 190اعشاریہ 95ملین ہو گئی ۔ تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد مئی کے آخر تک 124اعشاریہ 11ملین تھی جو جون کے آخر میں کم ہو کر 123اعشاریہ 07ملین تک پہنچ گئی۔ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کی رسائی مئی کے آخر تک 52 اعشاریہ 3فیصد سے بڑھ کر جون کے آخر تک 52 اعشاریہ 34 فیصد ہو گئی۔
Jul 30, 2023 | 08:59 PM
کیلیفورنیا ( ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے متوقع مختصر ویڈیو پیغام کے فیچرمیں اہم اضافے کا اعلان کر دیا۔ فیچر کی مدد سے صارفین وائس پیغامات کی طرح فوری طور پر ویڈیو پیغامات بھی بھیج سکیں گے۔میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اس فیچر کے متعلق چھوٹا سا کلپ شیئر کیا جس میں دائرے کی شکل میں بھیجی گئی ویڈیو دِکھائی گئی اور بھیجے جانے والے پیغام کے طریقہ کار کو واضح کیا گیا۔واٹس ایپ کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ بھیجے جانے والے ویڈیو پیغام کا دورانیہ 60 سیکنڈ تک ہوسکتا ہے اور وصول کنندہ کے چیٹ کھولنے کے بعد یہ ویڈیو پیغام خود بخود بند آواز کے ساتھ (میوٹ پر) چلے گا۔ اس کے برعکس وائس نوٹ خود بخود نہیں چلتے اور اس کے دورانیہ کی کوئی حد بھی نہیں ہوتی۔صارفین وائس نوٹ کے لیے بٹن کو دبا کر ویڈیو موڈ میں تبدیل کرتے ہوئے ویڈیو میسج بھیج سکیں۔واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دونوں آپریٹنگ سسٹمز یعنی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آئندہ ہفتوں میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
Jul 29, 2023 | 08:47 PM
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور تھریڈز کی مالک کمپنی میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کا نیا سوشل میڈیا نیٹ ورک ’تھریڈ‘ میٹا کا اگلا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ہو گا، جس کے صارفین کی تعداد بہت جلد 1ارب تک پہنچ جائے گی۔مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ تھریڈز ہماری توقع سے بڑھ کر مقبول ہو رہی ہے۔ اس کی ابتدائی کامیابی نے ہمارے ایگزیکٹوز کو حیرت میں ڈال دیا اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ روزانہ ہماری توقع سے زیادہ لوگ اس پلیٹ فارم کو استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھریڈز کی لانچنگ کے بعد اسے جس تیزی کے ساتھ صارفین نے جوائن کیا، وہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے کسی نئی سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر اتنی تیزی سے لوگ نہیں آئے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ رواں ماہ لانچ کی گئی تھی جسے لانچنگ کے بعد 10کروڑ سے زائد لوگوں نے جوائن کیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میٹا کی طرف سے اپنی اس نئی ایپلی کیشن کی انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر ایپس پر تشہیر کرنے سے بھی اجتناب کیا گیا۔
Jul 28, 2023 | 05:16 PM
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹا کی ٹوئٹر کے مقابلے پر متعارف کرائی جانے والی نئی ایپ تھریڈز نے آغاز میں مقبولیت کا ریکارڈ بنا دیا تھا اور محض 5 دن میں اس کے صارفین کی تعداد 10کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔ اتنے کم وقت میں 10 کروڑ صارفین بنانے کا ریکارڈ تھریڈز نے اپنے نام کیا تھا مگر اب یہ تعداد کتنی ہو چکی ہے؟ایک نئی رپورٹ کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کے افراد کو بتایا کہ تھریڈز اپنے 50 فیصد سے زیادہ صارفین سے محروم ہو چکی ہے۔یعنی تھریڈز کو صارفین کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔مارک زکربرگ نے بتایا کہ یقیناً اگر 10 کروڑ سے زائد افراد ایپ کے رکن بن جائیں تو مثالی صورتحال اس وقت ہوتی ہے جب وہ سب یا ان میں سے نصف برقرار رہیں، مگر ہم ابھی تک ایسا نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی کو وہ نارمل سمجھتے ہیں اور تھریڈز میں نئے فیچرز کے اضافے سے حالات بہتر ہو جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق میٹا کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے اس موقع پر بتایا کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کو ایپ پر برقرار رکھنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بار بار تھریڈز پر واپس آسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انسٹاگرام ایپ استعمال کرنے والے اہم تھریڈز میسجز کو بھی دیکھ سکیں۔اس سے عندیہ ملتا ہے کہ انسٹاگرام اور تھریڈز کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔کچھ دن قبل انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا تھا کہ تھریڈز میں متعدد ایسے فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا جن کی کمی صارفین محسوس کرتے ہیں جیسے ٹرینڈنگ ٹاپکس، ہیش ٹیگز، ٹرانسلیشن اور دیگر۔خیال رہے کہ تھریڈز کو اس وقت متعارف کرایا گیا تھا جب ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کے لیے روزانہ ٹوئٹس دیکھنے کی حد مقرر کر دی تھی جس کے باعث صارفین نے متبادل پلیٹ فارمز کی تلاش شروع کر دی تھی۔ میٹا کو توقع ہے کہ تھریڈز میں مزید فیچرز کے اضافے سے ٹوئٹر کے نام اور لوگو کی تبدیلی سے ناخوش صارفین کو اپنی جانب کھینچنے میں مدد ملے گی۔
Jul 28, 2023 | 06:30 PM