MOST READ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بلڈپریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہارٹ اٹیک اور سٹروک جیسے جان لیوا عارضوں کا سبب بن سکتا ہے جو آدمی کو اچانک موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں۔ ماہرین نے کچھ ایسی علامات بیان کی ہیں جن کی مدد سے کوئی بھی شخص معلوم کر سکتا ہے کہ اسے بلڈپریشر کا عارضہ لاحق ہے یا نہیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈپریشر کی علامات میں باقاعدگی کے ساتھ سردرد رہنا، تھکاوٹ رہنا اور سر کا چکرانا اور ہلکا پن محسوس ہونا، بینائی متاثر ہونا، پیشاب میں خون آنا، ناک سے اکثر خون آنا، سانس لینے میں دشواری ہونا، بہت زیادہ پسینہ آنا اور دل کی دھڑکن اچانک کم یا زیادہ ہونے لگناوغیرہ شامل ہیں۔ اگر کسی شخص میں یہ علامات ہوں تو اسے فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ماہرین نے بتایا کہ موٹاپا، بہت زیادہ نمک کا استعمال اور پھل و سبزیوں کا کم استعمال، مناسب ورزش نہ کرنا، شراب، کافی یا کیفین کے حامل دیگر مشروبات زیادہ پینا، سگریٹ نوشی، ذہنی پریشانی ، عمر 65سال سے زائد ہونا، والدین میں کسی کو بلڈپریشر کا عارضہ لاحق ہونا وغیرہ ایسے عوامل ہیں جو بلڈپریشر کا عارضہ لاحق ہونے کے امکان میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Sep 04, 2023 | 05:35 PM
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی، یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے پاکستانیوں کیلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے تعلیمی سال 25-2024 کیلئے سکالر شپس کا اعلان کر دیا۔ جو پاکستانی طلبا ماسٹرز کر چکے ہیں ان کیلئے 3 سالہ پی ایچ ڈی جبکہ پی ایچ ڈی کرنیوالوں کیلئے ایک سال کی پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام آفر کئے گئے ہیں۔ امیدواران کسی تاخیر کے بغیر موقع سے فائدہ اٹھائیں ، داخلوں کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
Sep 03, 2023 | 10:36 AM
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ورزش بلاشبہ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند عمل ہے۔ماہرین کے مطابق باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنے سے انسان کو کئی طرح کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، حتیٰ کہ نئی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ باقاعدہ ورزش کرنے والے شخص کی عمر بھی دوسروں کی نسبت طویل ہو تی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی فزیشن اور مصنف ڈاکٹر مارک ہائمن اور ان کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں باقاعدگی کے ساتھ ورزش کے 6حیران کن فائدے بتائے ہیں جن میں انسولین کی بہترحساسیت، ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ میں کمی، ذہنی صحت میں بہتری، ہارٹ اٹیک اور سٹروک سمیت دیگر جان لیوا عارضے لاحق ہونے کے امکان میں کمی، جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج اور جنسی صحت میں بہتری شامل ہیں۔ڈاکٹر مارک ہائمن کا کہنا ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ ورزش سے ہم نے ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کے کئی مریضوں کو صحت یاب ہوتے دیکھا ہے کیونکہ ورزش سے جسم میں کورٹیسول کی مقدار کم ہوتی ہے جو ذہنی پریشانی کا ہارمون ہے۔ اس کی مقدار جسم میں بڑھ جائے تو انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے اور پیٹ پر چربی جمع ہونے لگتی ہے۔
Aug 31, 2023 | 09:24 PM
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پولیوویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کا 36واں اجلاس ہوا۔ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیس کی طرف سے سفارش کی گئی کہ پاکستان پر عائد سفری پابندیاں برقرار رکھی جائیں، چنانچہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پاکستان کے شہریوں پر عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی۔ پابندی میں توسیع ملک میں پولیووائرس کی موجودگی کے باعث کی گئی ہے۔ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی طرف سے پاکستان اور افغانستان کو پولیس کے عالمی سطح پر پھیلاﺅ کے لیے بدستور خطرہ قرار دیا ہے۔ کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 2کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں پولیو کے پھیلاﺅ میں بتدریج کمی آئی ہے تاہم 15سیوریج سیمپلز میں پولیو پایا گیا ہے۔ ان میں کراچی اور پشاور سے لیے گئے سیمپلز بھی شامل تھے۔اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ پولیو ویکسین سے محروم بچوں کے لیے پاکستانی انتظامات تسلی بخش ہیں اور پاکستان ان بچوں کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ پولیو ویکسین سے محروم افغان بچے بھی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ افغان مہاجرین کی پاکستان منتقلی پولیو وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتی ہے۔
Aug 29, 2023 | 04:48 PM
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی فرانزک سائیکالوجسٹ کیری ڈینیس نے اپنے 30سالہ کیریئر میں ویک فیلڈ جیل میں متعدد سیریل کلرز کے ساتھ بھی کام کیااوراب خاتون ماہر نفسیات نے اپنے تجربے کی بنیاد پر کچھ چشم کشا باتیں بتائی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کیری ڈینیس بتاتی ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں ڈینس نیلسن، آئیان بریڈی اور پیٹر سوکلف سمیت متعدد سیریل کلرز کے ساتھ کام کیا۔ کیری ڈینیس کا کہنا ہے کہ ”میں ذہنی مریضوں کے ساتھ کام کرنے کے تیس سالہ تجربے کے بعد بتا رہی ہوں کہ ہمارے اقتدار کے ایوانوں میں بھی انہی جیسے ذہنی مریض بیٹھے ہیں۔ ویسٹ منسٹر میں بھی ویسے ہی سائیکو پاتھ پائے جاتے ہیں جیسوں کے ساتھ میرا جیل میں واسطہ پڑتا رہا۔ یہ لوگ ہم عام لوگوں سے بالکل الگ طرح کے انسان ہوتے ہیں، بے حس، سفاک اور ظالم۔ میں کہوں گی کہ آدھے سے زیادہ ویسٹ منسٹر ذہنی مریضوں پر مشتمل ہے۔“ کیری ڈینیس بتاتی ہے کہ ”ایک تحقیق میں انکشاف ہوچکا ہے کہ اعلیٰ سطحی انتظامی عہدیوں پر اتنے ہی ذہنی مریض بیٹھے ہیں، جتنے جیلوں میں ہیں اور میرے خیال میں ہمیں ان ذہنی مریضوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو ملک چلا رہے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ ”میں نے جیل میں دکانوں سے چھوٹی موٹی چوریاں کرنے والوں سے لے کر سیریل کلرز تک کے ساتھ کام کیا ہے۔ میں آئیان بریڈی، پیٹر سوکلف اور ڈینس نیلسن سے بھی مل چکی ہوں۔ ان میں سے ڈینس نیلسن میرے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا تھا۔ وہ اس بات کی پروا بھی نہیں کرتا تھا کہ اس کا مجھ سے رابطہ کرنا مجھے اچھا لگتا ہے یا برا۔“
Aug 28, 2023 | 07:37 PM
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جسم سے زیادہ سے زیادہ چربی پگھلانے کے لیے ورزش سے قبل کون سا مشروب پینا چاہیے؟ معروف ماہر غذائیات ڈاکٹر مائیکل موسلے نے بی بی سی پوڈ کاسٹ ’جسٹ ون تھنگ‘ (Just One Thing)میں گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے انتہائی مفید مشورہ دیا ہے۔ڈاکٹر مائیکل موسلے نے پوڈ کاسٹ میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کافی ایسا مشروب ہے جو چربی سے نجات میں بہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔کافی سستی کو ختم کرتی ہے اور ہم چاک و چوبند ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا یہ فائدہ بھی ہے کہ اگر ہم ورزش سے ایک گھنٹہ پہلے کافی پئیں تو ورزش کے دوران چربی پگھلنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ڈاکٹر مائیکل کا کہنا تھا کہ کافی میں کیفین پایا جاتا ہے جو پودے حشرات کو خود سے دور رکھنے کے لیے پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کافی پولی فینولز سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور اینٹی انفلیمیٹری اثرات رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تحقیقات میں ثابت ہو چکا ہے کہ کافی دل کی صحت کے لیے بھی بہت مفید چیز ہے۔اگر ہم ورزش سے ایک گھنٹہ قبل کافی پئیں تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
Aug 26, 2023 | 04:55 PM
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے طبی ماہرین نے ملک میں شوگری مشروبات کا استعمال کم کرنے کے لیے سعودی حکومت کے نقش قدم پر چلنے کا مطالبہ کر دیا۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں شوگری مشروبات کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ان پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کر دیا گیا اور دیگر کئی اقدامات اٹھائے گئے، جن کے بعد ریاست میں ان مضرصحت مشروبات کے استعمال میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کراچی کی طرف سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب کی طرح شوگری مشروبات، تمباکو کی مصنوعات اور الٹرا پراسیسڈ فوڈ پراڈکٹس پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے شوگری مشروبات اور دیگر مضرصحت اشیائے خورونوش کی حوصلہ شکنی کرکے ان سے پھیلنے والی بیماریوں پر کافی حد تک قابو پایا ہے۔ ہمیں بھی پاکستان میں وہی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔“رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے 2019ءمیں سوڈا پر 50فیصد اور انرجی ڈرنکس پر 100فیصد ٹیکس بڑھایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ پاکستان اس وقت شوگر کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں اس وقت 3کروڑ 30لاکھ بالغ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مرض کی ایک بڑی وجہ شوگری مشروبات ہیں۔ ان کی حوصلہ شکنی سے ہم اس مرض کے پھیلاﺅ کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔
Aug 26, 2023 | 05:07 PM
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ماہرین پہلا ’وومب ٹرانسپلانٹ‘ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس پہلے وومب ٹرانسپلانٹ میں ایک خاتون نے اپنی چھوٹی بہن کو اپنی بچے دانی عطیہ کی ہے جو بے اولاد تھی۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے خاتون کے جسم سے بچے دانی نکال کر اس کی بہن کے جسم میں منتقل کی، جس کے ذریعے اب وہ ماں بن سکے گی۔رپورٹ کے مطابق خاتون کی چھوٹی بہن کی پیدائشی طور پر ہی بچے دانی نہیں تھی۔ اس پیچیدہ آپریشن میں 8سرجنز کی دو ٹیموں قریب واقع دو آپریشن تھیٹرز میں 17گھنٹے سے زائد وقت تک کام کرتی رہیں۔دونوں آپریشن تھیٹرز میں بہنوں کے آپریشن کیے گئے۔ ایک ٹیم نے ایک بہن کے جسم سے بچے دانی نکالنے کا کام کیا جبکہ دوسری ٹیم نے دوسری بہن کے جسم میں اس بچے دانی کو امپلانٹ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”خاتون کے جسم میں منتقل کی گئی بچے دانی ان کی توقع سے زیادہ فنکشنل ہے اور اب اس خاتون کے ماں بننے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔“
Aug 23, 2023 | 09:02 PM
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان12ستمبرکو ہو گا،لاہور بورڈ سمیت تمام بورڈز نے مشاورت مکمل کر لی ہے،تمام بورڈز نتائج ایک ساتھ جاری کریں گے۔نتائج کی تاریخ کی حتمی منظوری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دینگے،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو ہوگا۔ خیال رہے کہ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔
Aug 19, 2023 | 09:30 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم سے میٹرک میں اول پوزیشن لینے والے طالبعلم جمشید علی کی ملاقات ہوئی،جس میں جمشید علی کی والدہ، اُن کے میٹرک کے استاد وحید اشرف اور گجرانوالہ بورڈ کے چیئرمین نوید حیدر شیرازی بھی شریک تھے.ملاقات میں وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین بھی شریک تھے.وزیراعظم نے جمشید علی کو ان کی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر سراہا اور حوصلہ افزائی کیلئے 10 لاکھ روپے انعام سے بھی نوازا.انہوں نے ہدایت دی کہ جمشید علی کے ماسٹرز تک کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی.وزیراعظم نے جمشید علی کیلئے ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفے کا بھی اعلان کیا اور اس سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا. وزیراعظم نے جمشید علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ہونہار طالب علم پاکستان کا فخر ہیں.آپ کی کامیابی میں والدین اور اساتذہ کی بھی خوب محنت شامل ہے.آپ پاکستان کے دیگر طالب علموں کیلئے بھی رول ماڈل ہیں. وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گجرانوالہ بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم جمشید علی کی ملاقات.ملاقات میں جمشید علی کی والدہ، انکے میٹرک کے استاد وحید اشرف اور گجرانوالہ بورڈ کے چیئرمین نوید حیدر شیرازی بھی شریک تھے.@CMShehbaz pic.twitter.com/Yu87oQwYBw — PTV News (@PTVNewsOfficial) August 7, 2023
Aug 07, 2023 | 06:09 PM
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بہت زیادہ سونے کے عادی افراد کے لیے بری خبر سنا دی ہے۔میل آن لائن کے مطابق تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ زیادہ سوتے ہیں، انہیں ہارٹ اٹیک اور سٹروکس آنے اور موٹاپا لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ کنگز کالج لندن کے ماہرین نے بتایا ہے کہ بستر میں اضافی 90منٹ گزارنا انسان کے انٹرنل باڈی کلاک کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مدافعتی نظام سے نظام انہضام تک کئی طرح کے افعال بگڑ سکتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی رکن کیٹ برمنگھم کا کہنا تھا کہ ” ہمارے نیند کے معمول میں معمولی سی تبدیلی بھی ہمارے جسم کے طبیعاتی آہنگ پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ نیند ہماری صحت کے حوالے سے کلیدی کردار رکھتی ہے۔ اس میں کمی بیشی کے ہمارے نظام انہضام پر اثرانداز ہونے والے بیکٹیریا کے توازن پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ “انہوں نے بتایا کہ ”صحت مند رہنے کے لیے ایک نارمل شخص کو کم از کم 7گھنٹے کی نیند لینی چاہیے اور نیند میں اچانک تبدیلی سے حتی الامکان گریز کرناچاہیے کیونکہ اس سے دیگر لگ بھگ تمام جسمانی افعال میں بگاڑ آنے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔“
Aug 02, 2023 | 08:05 PM
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ لاحق ہو تو ڈاکٹرز برسک واک، سائیکلنگ یا سوئمنگ کا مشورہ دیتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ہائی بلڈپریشر سے نجات کے لیے ’پلینک‘ (Plank)یا ’وال سِٹس‘ (Wall-Sits)سب سے مفید ورزشیں ہیں۔ ان سے ہائپرٹینشن کو کنٹرول کرنے میں سب سے زیادہ مدد ملتی ہے۔کینٹربری کرائسٹ چرچ یونیورسٹی، کینٹ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ایسی ساکت ورزشیں جو پٹھوں کی مضبوطی کے لیے وضع کی گئی ہیں، بلڈپریشر کم کرنے کے حوالے سے بھی سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈپریشر دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک، سٹروکس اور گردوں کی بیماریوں سمیت متعدد جان لیوا امراض کا سبب بنتا ہے۔اس سے نجات کے لیے علاج کے ساتھ ورزش ناگزیر ہوتی ہے۔ لائف سٹائل میں صحت مندانہ تبدیلیاں بھی اس بیماری کے خاتمے کا سبب بنتی ہیں۔
Jul 26, 2023 | 06:49 PM
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ منہ کی بدبو سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ 6کام ہرگز مت کریں۔ میل آن لائن کے مطابق لندن کے ڈاکٹر سٹیورٹ بیگز نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ان چھ کاموں کی فہرست بیان کی ہے جو منہ کی بدبو کا سبب بنتے ہیں۔ یہ کام لہسن اور پیاز کھانا، مچھلی کھانا، کافی پینا، شراب پینا، پانی کم پینا اور سگریٹ نوشی کرنا ہیں۔ڈاکٹر سٹیورٹ ویڈیو میں کہتے ہیں کہ جو لوگ ان چھ کاموں میں سے ایک بھی کرتے ہیں، ان کے منہ سے بدبو آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر آپ اس بری سانس سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ ان کاموں سے اجتناب برتیں۔
Jul 25, 2023 | 08:39 PM
جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ اس سال ڈینگی وبا کی طرح پھیل سکتا ہے جس کی بنیادی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں، بارشیں اور سیلاب ہیں۔ جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے حکام نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی سے ڈینگی کے کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، 2000 کے بعد سے اب تک ڈینگی کے کیسز میں 8 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عام طور پر ستمبر سے جنوری کے درمیانی عرصے میں ڈینگی کا مرض زیادہ پھیلتا ہے۔ڈینگی بخار کا سبب بننے والے مچھر صرف خراب پانی سے نہیں بلکہ صاف پانی سے میں بھی افزائش پا سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے حکام کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں ڈینگی کے 42 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ رواں سال اب تک 30 لاکھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈینگی کے اب تک سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس بیماری کو وہاں پر وبا کی طرح پھیلتا ہوا دیکھا جا رہا ہے، متعدد ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر کام بھی شروع کیا لیکن بیماری پر قابو پانے میں ناکام رہے۔حکام کے مطابق ابھی ایشیا کے اہم ترین خطے سے ڈینگی کے کیسز آنا باقی ہیں لیکن جس طرح موسم تبدیل ہو رہا ہے اس سے لگ رہا ہے کہ امسال ڈینگی دنیا بھر میں وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے اعتبار سے حکام نے بتایا ہے کہ امسال دنیا بھر سے ڈینگی کے 55 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کا امکان ہے البتہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشیائی ممالک ڈینگی پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔اسی حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے حکام نے بتایا کہ ڈینگی کا سبب بننے والا مچھر 45 سینٹی گریڈ کی گرمی برداشت نہیں کر سکتا لیکن ساتھ ہی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مچھر اتنا ہوشیار ہے کہ وہ سخت گرمی آنے پر پانی کے قریب رہ کر افزائش کرتا رہتا ہے۔
Jul 22, 2023 | 12:37 AM
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی ادارے آغوش کالج مری نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔2023میں ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں 100فیصد نتیجہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق آغوش کالج مری کی جانب سے کل 35امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں عاطف خان نامی طالبعلم نے 1005 نمبر (جو ٹوٹل کا 91.36فیصد بنتے ہیں) حاصل کیے، محمد انس نامی طالبعلم نے 966 نمبر (جو ٹوٹل کا 90.54فیصد بنتے ہیں)حاصل کیے جبکہ نظام اللہ نے 985نمبر (جو ٹوٹل کا 89.54فیصد بنتے ہیں) لیکر کامیابی حاصل کی۔ کل 35طلبہ میں سے 18 نے اے پلس ،12 نے اے گریڈ،4نے بی گریڈ جبکہ ایک طالبعلم نے سی گریڈ حاصل کیا۔
Jul 20, 2023 | 09:10 PM
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)زیادہ پانی پینا صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے تاہم حد سے زیادہ پیاس لگنا کسی خوفناک بیماری کی علامت بھی ہوسکتا ہے، جیسا کہ اس برطانوی شخص کے ساتھ ہوا۔ میل آن لائن کے مطابق کارن وال کا رہائشی 41سالہ جوناتھن پلمر روزانہ 10لیٹر پانی پی جاتا تھا، پھر بھی اس کی پیاس بجھنے میں نہیں آتی تھی۔ جوناتھن اس بات سے عاجز آ کر ڈاکٹروں کے پاس گیا، جنہوں نے خیال کیا کہ جوناتھن کو ذیابیطس ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں مریض کو پیاس زیادہ لگتی ہے۔ تاہم جب اس کا ذیابیطس کا ٹیسٹ کیا گیا تو نتیجہ منفی آیا۔ اس پر جوناتھن کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے تو یہ خوفناک انکشاف ہوا کہ اس کی پیاس کی وجہ برین ٹیومر تھا جو اس کے پٹوایٹری گلینڈ (Pituitary Gland)میں تھا۔ رپورٹ کے مطابق مٹر کے سائز کا یہ عضو پیاس کے احساس کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جب ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہو، یہ عضو جسم کو کمانڈ دیتا ہے اورہمیں پیاس محسوس ہونے لگتی ہے۔جوناتھن کی 30بار ریڈیو تھراپی ہوئی، جس کے بعد اب وہ مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔جوناتھن کا کہنا ہے کہ ”میں خوش قسمت تھاکہ ابتداءمیں ہی ٹیومر کی تشخیص ہو گئی۔ جن لوگوں کو زیادہ پیاس لگتی ہو، انہیں اپنے ٹیسٹ ضرور کرانے چاہئیں، تاکہ اگر وہ بھی ایسے ہی کسی خوفناک عارضے میں مبتلا ہوں تو بروقت تشخص ہو سکے اور ان کی جان بچ سکے۔“
Jul 18, 2023 | 06:00 PM
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی ایک اور کامیابی،ایک ہزار کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 564ٹرانسپلانٹس کڈنی کے جبکہ 436 لیور ٹرانسپلانٹس کیے گئے۔ اس کے علاوہ سینٹر آف ایکسیلنس کاقیام بھی پی کے ایل آئی کی اہم کامیابیوں میں شامل ہے۔یہ ایک ایسا سنٹر ہے جہاں ہر انسان کی مالی حیثیت کے قطع نظر یکساں طور پر خدمت کی جاتی ہے۔سینٹر آف ایکسیلنس کی خاص بات یہ کہ یہاں 75فیصد مریضوں کا علاج مکمل یا جزوی طور پر مفت کیا جاتا ہے۔ادارہ اب ایک اور بڑے سنگ میل عبور کرنے کیلئے پچھلے 6 ماہ سے سخت محنت کررہا ہے اور وہ ہے پاکستان سے ہیپاٹائٹس سی کا خاتمہ،اس کا آغاز بھی جلد کی کیا جائے گا۔ جس سے پاکستان میں صحت کا منظر نامہ بدل جائے گا۔
Jul 17, 2023 | 07:20 PM
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہرین نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ سٹرابیری جسم میں چکنائی کے ذخائر کو جمع ہونے سے روکتی ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور سٹرابیری شریانوں میں ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کو روکتی ہے اور مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ سٹرابیری کے یہ فوائد کھانے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔جاپان میں سیٹسونان یونیورسٹی کے سائنسدان یہ دیکھنا چاہتے تھے سٹرابیری کھانے کے بعد صحت پر اس کے اثرات کیسے ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کیلئے انہوں نے 20 سال کی عمروں کے آس پاس 23 صحت مند رضاکاروں کو تحقیق میں شامل کیا جن میں سے کچھ کو 500 گرام سٹرابیری سے بنا مشروب دیا اور دیگر کو عام چینی سے بنا مشروب دیا گیا۔ آدھے گھنٹے بعد انہوں نے خون کے نمونے لیے۔ اس عمل کو ہر 30 منٹ میں چار گھنٹے تک دہرایا گیا۔تحقیق کے نتائج جرنل آف نیوٹریشنل سائنس میں شائع ہوئے جس میں پایا گیا کہ جن لوگوں کو سٹرابیری کا مشروب پیش کیا گیا تھا، ان میں کم کثافت والے لیپو پروٹین (LDL) یعنی خراب کولیسٹرول کی مقدار بہت کم تھی بہ نسبت ان افراد کے جنہوں نے عام چینی پر مشتمل مشروب استعمال کیا۔ یہ صحت بخش نتائج سٹرابیری پینے کے محض ایک گھنٹہ کے اندر ظاہر ہوئے۔ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی ایک نقصان دہ شکل ہے جو خون کی نالیوں کو تنگ کرنے اور بلاک کرنے کا سبب بنتی ہے جو دل کا دورہ پڑنے یا فالج پر منتج ہوسکتا ہے۔
Jul 17, 2023 | 12:14 AM
لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر کے تعلیمی بورڈ میں پاسنگ مارکس کم ازکم 40 کرنے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لیے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق ملک کے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فارچیئرمینز کا دو روزہ اجلاس ہواجس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔بورڈز کے چیئرمینز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں رواں سال کے لیے انٹربورڈ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان بورڈ رواں سال انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔
Jul 15, 2023 | 10:14 AM
قریباً نصف دنیا کی آبادی روزانہ چائے پیتی ہے۔ کیفین والی چائے کی سب سے عام اقسام کالی، سبز اور اوولونگ ہیں اور ہر قسم کی مقبولیت جغرافیائی طور پر مختلف ہوتی ہے۔ امریکہ میں، کالی چائے کا استعمال چائے کی دیگر دو اقسام سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے برعکس، ایشیا میں سبز چائے زیادہ عام قسم ہے۔ جنوبی… کالی، سبز اور اوولونگ چائے ایک ہی پودے سے بنتی ہے۔ ان چائے میں سے ہر ایک کے لیے منفرد ذائقے کی پروفائلز اس فرق کی وجہ سے ہیں کہ کیمیلیا سینینسس پلانٹ کے پتوں کو کیسے پروسیس کیا جاتا ہے۔ ہربل چائے، تاہم، ایک ہی پودے سے نہیں بنتی ہیں۔ یہ چائے جڑوں، پتوں، پھولوں اور پودوں کی ایک قسم کے دیگر اجزاء کی مصنوعات ہیں۔ کیمومائل اور پیپرمنٹ دو مشہور جڑی بوٹیوں والی چائے ہیں۔ کیمومائل پودے کے پھولوں سے تیار کیا جاتا ہے اور پودینے کی چائے پودینے کے پودے کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جانیئے! زیادہ چائے پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ چائے کے مطلوبہ صحت کے فوائد پولیفینول نامی قدرتی مادہ کیفین والی اور ہربل چائے دونوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ مادہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے،جو بعض دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ پروسیسنگ کے دوران، چائے میں کچھ پولیفینول تباہ ہو جاتے ہیں. اس طرح، چائے کے پاؤڈر، ڈی کیفین والی چائے اور بوتل بند چائے کے مشروبات ایک جیسے صحت کے فوائد پیش نہیں کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سبز چائے زیادہ تر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ پنچ پیش کرتی ہے۔ وزن میں کمی کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ چائے میں کیفین اور کیٹیچنز، ایک قسم کا پولی فینول، وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اگرچہ Decaffeinated سبز چائے ایک جیسے نتائج پیدا نہیں کرتی تھی تاہم کیفین والی سبز چائے پر تحقیق امید افزا نظر آتی ہے، لیکن ابھی بھی بہت سارے سوالات جواب طلب موجود ہیں۔ یہ بھی غور طلب ہے کہ وزن میں کمی کے لیے مشتہر کی جانے والی جڑی بوٹیوں والی چائے کی مصنوعات کی وسیع رینج کی حمایت کرنے کے لیے تحقیق کا فقدان ہے، اور یہ ان کے اجزاء کے لحاظ سے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ دل کی صحت چائے پینے سے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کچھ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ان لوگوں میں دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے جو سبز یا کالی چائے باقاعدگی سے پیتے ہیں۔ تاہم، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرنے پر چائے کے اثرات کے حوالے سے نتائج کو ملایا گیا ہے۔ ذیابیطس کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ سبز چائے میں موجود کیٹیچنز بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں، جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ تاہم، یہ نتائج بنیادی طور پر دوسرے ممالک کے طریقوں پر مبنی ہیں اور کلینیکل ٹرائلز میں نہیں دہرائے گئے ہیں۔ محققین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اسپیرمنٹ اور کیمومائل جڑی بوٹیوں والی چائے ذیابیطس کو روکنے میں کردار ادا کر سکتی ہیں یا نہیں۔ کینسر اگرچہ کینسر سے لڑنے والے مشروب کے طور پر چائے کے بارے میں آن لائن بہت سی معلومات موجود ہیں، لیکن تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ چائے کا استعمال کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ چائے پینے والوں کو بعض قسم کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے، لیکن دیگر مطالعات ان نتائج کی حمایت نہیں کرتی ہیں۔ زیادہ چائے پینے کے نقصانات اگرچہ چائے پینے کے بارے میں بہت ساری اچھی چیزیں ہیں، لیکن اس کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایک خطرہ کیفین اوورلوڈ ہے۔ زیادہ مقدار میں کیفین گھبراہٹ، بے چینی کا باعث بن سکتی ہے اور آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتی ہے۔ متلی، پیٹ میں درد، سینے کی جلن، چکر آنا اور پٹھوں میں درد بہت زیادہ کیفین کے استعمال کے دیگر ممکنہ ضمنی اثرات ہیں۔ اس کے علاوہ، چائے بعض ادویات کے ساتھ تعامل کر سکتی ہے اور جسم میں کیفین کے اثرات کو بڑھا سکتی ہے۔ تمام ذرائع سے کیفین کی کل روزانہ کی مقدار 400 ملی گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
Fri, 07-07-2023