MOST READ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نوازشریف سے متعلق بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کا ایک بڑا حصہ نوازشریف کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان کی واپسی پر قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی، چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینے سے دیکھنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سرفراز بگٹی کی جانب نوازشریف سے متعلق بیان منسوب کیا گیا تھا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہئے۔ ریاست کو باپ کا کردار ادا کرنا چاہئے، نرم رویہ نہیں رکھنا چاہئے۔ اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا تھا کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں، نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ ۔اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں .قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔
Sep 26, 2023 | 12:39 PM
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ چیئرمین نے کہاہے جس جیل میں بھی رکھیں گھبرانے والا نہیں ہوں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ کا جواز نہیں بنتا،آج چیئرمین پی ٹی آئی کو باعزت طریقے سے رہا کیا جانا چاہئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے حشر کردیا ، عوام فاقوں پر آئی ہوئی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ میں نے سب سیاسی رہنماؤں کی وکالت کی ہے،نوازشریف، بینظیر بھٹو، زرداری کی وکالت کی ہے،ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کا وکیل کرے۔
Sep 26, 2023 | 11:04 AM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھانے جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نعیم حیدر پنجوتھا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان صاحب سے اٹک جیل میں ملاقات ہو گئی ہے ،انہوں نے معافی نامے اور ڈیل کے حوالے سے سے چلنے والی تمام خبروں کی تردید کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ سیاست کے لیے جیل میں ہوں تو عذاب ہے اور اگر آپ آزادی کے لیے جیل میں قید ہوں تو جیل میں رہنا عبادت ہے ،ماشاءاللہ وہ ٹھیک ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ آپ کا کپتان کبھی بھی آپ کا سر شرم سے جھکنے نہیں دے گا“۔ عمران خان صاحب سے اٹک جیل میں ملاقات ہو گئی ہے ،انہوں نے معافی نامے اور ڈیل کے حوالے سے سے چلنے والی تمام خبروں کی تردید کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ سیاست کے لیے جیل میں ہوں تو عذاب ہے اور اگر آپ آزادی کے لیے جیل میں قید ہوں تو جیل میں رہنا عبادت ہے ،ماشاءاللہ وہ ٹھیک ہیں… — Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) September 26, 2023
Sep 26, 2023 | 11:13 AM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس طارق انگلینڈ کے سپرد کر دیا گیا، برطانوی حکومت نے حوالگی کیلئے درخواست کی تھی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق حکومتی منظوری کے بعد برطانیہ کے حوالے کیا ہے۔ حوالگی کی تقریب لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی تھے جبکہ رائل برطانوی بحریہ کے سابق فرسٹ سی لارڈ ایلن ویسٹ گیسٹ آف آنر تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ برطانیہ نے پاکستان سے ایمیزون یا طارق ٹائپ 21 بحری جہاز حوالگی کی استدعا کی۔ پاک بحریہ کے ٹائپ 21 ایمیزون کلاس فریگیٹس 70 اور 80 کی دہائی میں برطانوی بحریہ کا حصہ رہے۔ ایمیزون کلاس فریگیٹس نے 1982 میں برطانیہ ، ارجنٹائن اور فاک جنگ میں حصہ لیا۔ برطانیہ پاکستان سے جہاز لے کر فاک لینڈ جنگی یادگار کے طور پر رکھنا چاہتا ہے۔ جہاز کو گلاسگو کلائیڈ میری ٹائم ہیری ٹیج سنٹر میں مشترکہ بحری ورثے کے طور پر رکھا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی این ایس طارق برطانوی ٹائپ 21 ایمیزون کلاس سیریز کا آخری جہاز ہے، 1990 کے اوائل میں برطانیہ سے 6 ایمیزون کلاس ٹائپ 21 فریگیٹس حاصل کئے گئے تھے، پاک بحریہ میں جہاز کا نام طارق بن زیاد سے منسوب پی این ایس طارق رکھا گیا تھا جس نے 30 سال پاک بحریہ میں کلیدی خدمات انجام دیں۔
Sep 26, 2023 | 11:22 AM
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لال حویلی کو سیل اور رجسٹری منسوخ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے کوئی بھی آرڈر پاس نہ کرنے کے حکم کی خلاف ورزی پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ کوئی آرڈر پاس نہیں کرنا، تو لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخ کیوں کی؟کیوں نہ چیئرمین وقف متروکہ املاک کو ذاتی طور طلب کیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں، ورنہ کینگرو کورٹس کہلائیں گے۔ ہمیں بغیر خوف و خطر فیصلے کرنے ہوں گے۔ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخ ہوئی ہے۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ میں یہ کیس کوئی بھی آرڈر پاس نہ کرنے کا حکم دینے والے جسٹس مرزا وقاص رو¿ف کو بھیج رہا ہوں۔ آئندہ سماعت وہ کریں گے۔ آئندہ پیر تک معاملہ جوں کا توں رہے گا۔بعد ازاں عدالت نے محکمہ وقف متروکہ املاک کو نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Sep 26, 2023 | 11:22 AM
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بازیابی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت کے حکم پر آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے،آر پی او نے مغویان کے بارے میں لاعلمی کااظہار کیا،جسٹس صداقت علی خان نے آر پی او سےاستفسار کیا کہ کیا آپ مغویان کی بازیابی سے متعلق بیان حلفی دیں گے؟آر پی او نے تلاشی اور بازیابی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت طلب کرلی،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے رٹ پٹیشن کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
Sep 26, 2023 | 11:45 AM
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اٹک جیل چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو بھی عدالت میں پیش کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی پیش ہوئے، ایف آئی اے کی ٹیم بھی سائفر کیس کی سماعت میں موجود تھی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
Sep 26, 2023 | 09:57 AM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قمبر شہدادکوٹ کے علاقے وارہ میں ایک ماہ قبل زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنی لڑکی کراچی کے سول ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے ۔پولیس کے مطابق قمبر شہدادکوٹ میں وارہ کے علاقے میرن کوٹ کی رہائشی 13 سال کی لڑکی کو ایک ماہ قبل پانچ افراد اغوا کر کے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد اور زیادتی کے بعد لڑکی کو چانڈکاہسپتال لاڑکانہ لے جایا گیا،لیکن حالت تشویشناک ہونے پر کراچی کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ وارہ تھانے میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے، تین نامزد ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔دوسری جانب ورثا نے پولیس پرالزام عائد کیا ہے کہ پولیس تفتیش اور 2 نامعلوم ملزمان کی گرفتاری میں دلچسپی نہیں لے رہی جس کی وجہ سے انصاف ملنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔
Sep 26, 2023 | 10:00 AM
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں میں کمانڈر کفایت عرف طور عدنان میں بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوںں میں سرگرم تھے،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
Sep 26, 2023 | 10:14 AM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ برف پگھلی ہے یا نہیں، 39 سال میں ایک پرچہ میرے خلاف درج نہیں ہوا، محض ایک سال میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت پیش کیا گیا۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 1971 میں پاکستان کو ٹوٹتے دیکھا، آج اپنی آنکھوں سے ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں۔ اس وطن میں 40 سال سیاست کی، 39 سال کے طویل عرصے کے دوران میرے خلاف ایک پرچہ درج نہیں ہوا مگر محض ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشت گرد تک بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں۔ اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا، عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔ ایک صحافی کے اہم سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ برف پگھلی ہے یا نہیں۔
Sep 26, 2023 | 10:17 AM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیخلاف کیس میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہا کہ رازق سنجرانی کی تعیناتی اور گھر کی الاٹمنٹ کیسے ہوئی؟ مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل رزاق سنجرانی نے کہاکہ رازق سنجرانی کو الاٹ کیا گیا گھر سرنڈر کر دیاہے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ انہیں اب گھر سرنڈر کرنے کا خیال کیسے آیا ہے؟عدالت نے وزارت پیٹرولیم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکام سے استفسار کیا کہ آپ ریکارڈ ساتھ لائے ہیں؟رازق سنجرانی کی تعیناتی کا ریکارڈ دکھائیں، کنٹریکٹ کیا ہے؟ نمائندہ وزارت پیٹرولیم نے کہاکہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت رازق سنجرانی کی تعیناتی ہوئی،وکیل رازق سنجرانی نے کہاکہ کمپنی نے بعد میں رازق سنجرانی کو ریگولرائز کردیا،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ رازق سنجرانی 2008میں 3سال کیلئے سینڈک میٹلز کے ڈائریکٹر تعینات ہوئے؟اس کے بعد ان کی کوئی توسیع ہوئی؟ جو بھی ریکارڈ ہے وہ جمع کروا دیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سفارش پر رازق سنجرانی کی تعیناتی ہوئی،عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسر کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ رازق سنجرانی کی تعیناتی کی سمری پڑھیں،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ جو سمری بھیجی گئی، اس پر وزیراعظم اور کیا کرتا،2008میں 3سالہ تعیناتی ہوئی اب تو 2023چل رہا ہے، ہم نے ریکارڈ منگوایا تھا کہ معلوم ہو کس قانون کے تحت انہیں گھر ملا؟وزارت ہاؤسنگ بتائے یہ سارا خرچہ کون دے رہا ہے؟نمائندہ وزارت ہاؤسنگ نے کہاکہ وزارت ہاؤسنگ کمپنی کو 3ماہ بعد ادائیگی کیلئے واوچر دیتی ہے،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ یہاں سیکرٹری گھروں کیلئے دھکے کھا رہے ہیں اور آپ واوچر ایشو کررہے ہیں،عدالت دوسرا نوٹس جاری کررہی ہے توہین عدالت کی کارروائی شروع کرینگے،اس کیس سے نظر آ رہا ہے کہ اندر اور کیا کچھ ہو رہا ہے،یہ ایک کمپنی ہے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ریگولرائز ہو جانے کے باوجود بھی وہ کمپنی کا ملازم ہی رہے گا، یہ معاملہ عدالت کے سامنے نہیں لیکن عدالت اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ وکیل نے کہاکہ ہمیں گھر خالی کرنے کیلئے کچھ مزید وقت دے دیا جائے،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ سمجھنے کی کوشش کریں، بہتر یہی ہوگا کہ جلد از جلد وہ گھر خالی کردیں،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہاکہ رازق سنجرانی کی تعیناتی اور گھر کی الاٹمنٹ کیسے ہوئی؟ وزارت ہاؤسنگ ، پیٹرولیم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
Sep 26, 2023 | 10:37 AM
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اب اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، اڈیالہ منتقل نہیں ہونا چاہتا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے وکلا سے کہوں گا اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست واپس لے لیں۔ انہوں نے یہ بیان عدالت کے سامنے دیا۔ اس سے قبل عمران خان کے وکلا کی جانب سے متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، وکیل شیر افضل خان مروت نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ، انہیں ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں واش روم اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ دوسری جانب نعیم حیدر پنجوتھا کہ اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تاہم یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ اٹک جیل میں بات ہوئی وہ ابھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان ان کے پاس ہیں۔ ان متضاد بیانات کے بعد بات واضح ہوئی کہ عمران خان تاحال اٹک جیل میں ہیں۔ آج ان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی۔
Sep 26, 2023 | 10:42 AM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیخلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سفارش پر رازق سنجرانی کی تعیناتی ہوئی،عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسر کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ رازق سنجرانی کی تعیناتی کی سمری پڑھیں،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ جو سمری بھیجی گئی، اس پر وزیراعظم اور کیا کرتا،2008میں 3سالہ تعیناتی ہوئی اب تو 2023چل رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل رزاق سنجرانی نے کہاکہ رازق سنجرانی کو الاٹ کیا گیا گھر سرنڈر کر دیاہے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ انہیں اب گھر سرنڈر کرنے کا خیال کیسے آیا ہے؟عدالت نے وزارت پیٹرولیم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکام سے استفسار کیا کہ آپ ریکارڈ ساتھ لائے ہیں؟رازق سنجرانی کی تعیناتی کا ریکارڈ دکھائیں، کنٹریکٹ کیا ہے؟ نمائندہ وزارت پیٹرولیم نے کہاکہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت رازق سنجرانی کی تعیناتی ہوئی،وکیل رازق سنجرانی نے کہاکہ کمپنی نے بعد میں رازق سنجرانی کو ریگولرائز کردیا،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ رازق سنجرانی 2008میں 3سال کیلئے سینڈک میٹلز کے ڈائریکٹر تعینات ہوئے؟اس کے بعد ان کی کوئی توسیع ہوئی؟ جو بھی ریکارڈ ہے وہ جمع کروا دیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سفارش پر رازق سنجرانی کی تعیناتی ہوئی،عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسر کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ رازق سنجرانی کی تعیناتی کی سمری پڑھیں،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ جو سمری بھیجی گئی، اس پر وزیراعظم اور کیا کرتا،2008میں 3سالہ تعیناتی ہوئی اب تو 2023چل رہا ہے، ہم نے ریکارڈ منگوایا تھا کہ معلوم ہو کس قانون کے تحت انہیں گھر ملا؟وزارت ہاؤسنگ بتائے یہ سارا خرچہ کون دے رہا ہے؟نمائندہ وزارت ہاؤسنگ نے کہاکہ وزارت ہاؤسنگ کمپنی کو 3ماہ بعد ادائیگی کیلئے واوچر دیتی ہے،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ یہاں سیکرٹری گھروں کیلئے دھکے کھا رہے ہیں اور آپ واوچر ایشو کررہے ہیں،عدالت دوسرا نوٹس جاری کررہی ہے توہین عدالت کی کارروائی شروع کرینگے،اس کیس سے نظر آ رہا ہے کہ اندر اور کیا کچھ ہو رہا ہے،یہ ایک کمپنی ہے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ریگولرائز ہو جانے کے باوجود بھی وہ کمپنی کا ملازم ہی رہے گا، یہ معاملہ عدالت کے سامنے نہیں لیکن عدالت اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ وکیل نے کہاکہ ہمیں گھر خالی کرنے کیلئے کچھ مزید وقت دے دیا جائے،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ سمجھنے کی کوشش کریں، بہتر یہی ہوگا کہ جلد از جلد وہ گھر خالی کردیں۔
Sep 26, 2023 | 10:49 AM
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریضوں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ صحت کے ملازم کو معطل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے ایکشن لے لیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو بٹخیلہ کے اوپی ڈی نے رولز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ ملازم کے غیر پیشہ ورانہ رویئے پر 2 رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی گئی جو 3 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سرکاری ملازم کو ویڈیو میں مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ محکمہ صحت کا ہر ملازم ایک مسیحا ہونا چاہئے۔ مریضوں کا آدھا علاج عملے کے رویئے سے ہوتا ہے۔
Sep 26, 2023 | 10:55 AM
خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ حناشاہ رضاکارانہ طور پر تھانے پیش ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ حنا شاہ کو ویمن پولیس سینٹر خیرپور منتقل کردیا گیا،حناشاہ کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا جائے گا ،فاطمہ قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ رانی پور حویلی میں تشدد سے کمسن بچی ہلاک ہو گئی تھی،پولیس نے حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو 3روز قبل رانی پور سے گرفتار کیا تھا۔
Sep 26, 2023 | 09:33 AM
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تاندلیانوالہ میں ستیانہ روڈ پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر تاندلیانوالہ کی طرف جبکہ وین فیصل آباد جارہی تھی، ویگن میں مسافروں کے ساتھ پولیس ملازمین لوئر کلاس کورس کے لیے جارہے تھے۔ جاں بحق افراد میں پولیس کانسٹیبل محمد جمیل، مسافر ملک شفیق، ملک منیر، محمد حسین شامل ہیں جبکہ پولیس کے جوان محمد عباس، ولی جوئیہ اور حق نواز کھرل ودیگر حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، مسافر گاڑی الٹنے سے مکمل تباہ ہو گئی، ریسکیوٹیم نے گاڑی کاٹ کرمسافروں کو نکالا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ منتقل کر دیا، تھانہ ستیانہ پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔
Sep 26, 2023 | 09:38 AM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر 12بجے تک وقفہ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بشریٰ بی بی لاہور سے آرہی ہیں، دلائل کیلئے 12بجے کا وقت دیا جائے،عدالت نے سماعت میں 12بجے تک کیلئے وقفہ کردیا۔
Sep 26, 2023 | 09:43 AM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کو پاکستان کے سخت تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور ایسی نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا اشتعال انگیز اور اسلام فوبک فعل ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں اس طرح کی کارروائیوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان سمجھتا ہے کہ آزادی اظہار ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے۔ بین الاقوامی حکومتوں کو مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی نسل پرستانہ اور اسلامو فوبک کارروائیوں کو فعال طور پر روکنا چاہیے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کے لیے اسلام فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022 میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کے پیچھے یہی روح تھی۔
Sep 26, 2023 | 12:20 AM
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن کے قریب دمادم مست قلندر ہوگا، بہت سے لوگ جیل کے اندر اور بہت سے ملک کے باہر ہوں گے۔ منظور وسان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو پہلے بھی امپائر کی ضرورت نہیں تھی اور نہ اب پڑے گی، ہمارا امپائرعوام ہے اور اسی کے ہی ووٹ سے حکومت میں آتے ہیں، امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجاد کیا ہوا لفظ ہے، اللہ ان کو ہی بخشے، امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی وزیراعظم بناتا ہےتو کبھی اسےجیل میں ڈال دیتا ہے، پی پی پی چاہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں اور جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہوں، جیل جانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اب تو گرمی بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن تو جیل میں بھی بیٹھ کر بھی جیتے جاسکتے ہیں، پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو جیل بھی دیکھنے پڑیں گے، کچھ ترامیم کی گئی ہیں جن پر اعتراضات ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہیں بچا۔ منظوروسان نے کہا کہ جے یو آئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا اتحاد پی پی پی کے لئے خطرہ نہیں ہے۔
Sep 25, 2023 | 11:08 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے تقریباً تین ماہ بعد خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا۔ وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ 2018 کی دفعات کے خلاف فیصلے کے بعد نادرا نے خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) رجسٹریشن کو روک دیا تھا۔جس کے بعد رواں برس جولائی میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے شرعی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔نادرا نے رجسٹریشن روکنے کا اپنا سابقہ حکم واپس لیتے ہوئے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
Sep 25, 2023 | 11:40 PM
برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کردیا ہے۔ یہ 10 لاکھ یورو کی نئی امداد حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے دی گئی ہے۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 1 ملین یورو برائے انسانی امداد جاری کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سیلاب نے ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ پاکستان میں تاریخی سیلاب کے ایک سال بعد یورپی یونین انتہائی کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین نے گذشتہ سال بھی پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے انسانی بنیادوں پر 16.5 ملین یورو فراہم کیے تھے
Sep 25, 2023 | 10:35 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض خان کی بازیابی میں میاں نواز شریف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ اپنے وی لاگ میں جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے اور ایک دوسرے صحافی نے نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ وہ عمران ریاض کی بازیابی میں کردار ادا کریں جس پر نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جس کے بعد عمران ریاض کی رہائی ممکن ہوئی، انہوں نے کہاکہ نواز شریف یہ جانتے ہیں کہ عمران ریاض شریف خاندان سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عمران ریاض کی بازیابی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات کی۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی اپنے وی لاگ میں یہ خبر دے چکے تھے کہ نواز شریف عمران ریاض خان کی بازیابی کے لیے سفارش کر رہے ہیں۔
Sep 25, 2023 | 09:00 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے یا نہیں، تاحال پتہ نہ چل سکا، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے دعو یٰ کیا تھا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جیل حکام سے بات ہوئی ہے وہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان ابھی تک اٹک جیل میں ہی ہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ عدالتی حکم پر عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں اٹیچ باتھ روم مہیا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کی سہولیات مہیا کردی گئیں۔
Sep 25, 2023 | 08:26 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگی بجلی کو ناقابل قبول قرار دیکر آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدہ کیا تھا۔ معاہدہ یہ ہے کہ بجلی استعمال ہو یا نہ ہو بوجھ غریب عوام پر آتا ہے۔ عوام اور جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جائیں۔ سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو کیسے برقرار رکھا۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں مقابلہ بد سے بدتر ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاروں طرف سے یہ عوام کو لوٹتے ہیں، مطالبہ ہے کہ فراڈ معاہدے ختم کیے جائیں۔ یہ کمپنیاں ہمارے ہی بینکوں سے قرضہ لیتی ہیں پھر ہم سے کیپسٹی چارجز وصول کر رہی ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
Sep 25, 2023 | 08:38 PM
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران ریاض کی رہائی کے بعد صحافی فہد شہباز نےان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انہوں نے ہولناک انکشاف کیے۔ فہد شہباز کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران ریاض سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ بات نہیں کرپارہے تھے، اپنی بات سمجھانے کیلئے انہیں ہاتھوں کا اشارہ کرنا پڑا۔ فہد شہباز کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کی یادداشت کی بات کریں تو وہ اچھی تھی لیکن عمران ریاض صحیح سے بات نہیں کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ملاقات کیلئے عمران ریاض کے بعد پاس گئے تو وہاں میڈیا کوجانے کی اجازت نہیں تھی۔
Sep 25, 2023 | 07:19 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے عمران خان اور تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں سے متعلق نگران وزیر اعظم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جیل میں بنددیگر پارٹی کارکنوں کے بغیر بھی منصفانہ انتخابات ممکن ہونے سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان غیر جمہوری اور غلط فیصلے پر مبنی ہے،پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور انہیں مجرم قرار دینا عدالت کا کام ہے۔ ایچ آر سی پی نے کہا کہ ’’منصفانہ انتخاب کیا ہے‘‘ اس بات کا فیصلہ کرنا نگران وزیر اعظم یا ان کی حکومت کا کام نہیں ہے ، ایچ آر سی پی کے مطابق “وسیع پیمانے پر گرفتاریاں اور رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاریوں کی شکل میں منظم طریقے سے پی ٹی آئی کی قیادت کو ختم کیا گیا، پارٹی سے زبردستی علیحدگی کروائی گئی، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف متعدد مقدمات دائر کرائے گئے، اور ان کے اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر پابندیاں لگائی جو لیول پلینگ فیلڈ (ایک برابر کا میدان) نہیں ہے۔” کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کے ساتھ کیے گئے سلوک کی بھی مذمت کی، جنہیں ہائی کورٹ کی ہدایت کے خلاف متعدد بار گرفتار کیا گیا۔ HRCP takes strong exception to Prime Minister Anwaarul Haq Kakar’s claim that fair elections are possible without senior PTI leaders, including the chairperson Imran Khan, who is currently incarcerated in a graft case, and other leaders who were jailed following the 9 May riots.… pic.twitter.com/Qj6cQJY2AK — Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) September 25, 2023
Sep 25, 2023 | 07:21 PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اینڈرائیڈ فونز میں ایک وقت تھا کہ ’لاک سکرین‘ پر ’ویجٹس‘ (Widgets)ہوا کرتے تھے تاہم گوگل کی طرف سے عرصہ ہوا، یہ ویجٹس ختم کر دیئے گئے۔ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ گوگل کی طرف سے اینڈرائیڈ 14میں یہ فیچرز دوبارہ مہیا کیا جا رہا ہے۔نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ 14کے’بیٹا‘(Beta) ورژن میں ممکنہ طور پر شامل کیا جا چکا ہے۔ ’ایکس ڈی اے ڈویلپرز‘ کے سابق چیف ایڈیٹر مشعال رحمان کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ 14کے ’بیٹا‘ ورژن میں نیا ”سسٹم یو آئی فلیگ‘ دیکھا گیا ہے جس کا نام ’ویجٹس آن کی بورڈ‘ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل کی طرف سے ’لاک سکرین ویجٹس‘ دوبارہ متعارف کرائے جا رہے ہیں۔مشعال رحمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ 14کے گوگل پکسل فونز کے لیے تیار ہونے والے ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ چنانچہ غالب امکان ہے کہ یہ فیچر خصوصی طور پر گوگل کے اپنے پگسل سمارٹ فونز میں دستیاب ہو گا۔ واضح رہے کہ ایپل کی طرف سے گزشتہ سال اپنے آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس‘ میں ’لاک سکرین ویجٹس‘ متعارف کرائے گئے تھے۔
Sep 25, 2023 | 05:17 PM
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مختلف اضلاع میں بجلی چوری سے متعلق ڈیٹا سے چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کے 1لاکھ 63ہزار 841میٹرنصب ہیں، جن کے ذریعےصارفین کو 16ارب روپے کی بجلی مہیا کی گئی لیکن صارفین کی طرف سے صرف 6ارب روپے کی ادائیگی ہوئی۔ اس ایک ضلع سے ملک کو بجلی چوری سے 10ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ضلع بھکر میں بجلی کے 2لاکھ 92ہزار333میٹرز نصب ہیں جن کے ذریعے 13ارب روپے کی بجلی صارفین کو دی گئی اور 12ارب روپے ریکوری ہوئی۔ اس ضلع سے قومی خزانے کو 1ارب روپے کانقصان پہنچا۔مردان میں 3لاکھ 59ہزار 892میٹرز کے ذریعے 34ارب روپے کی بجلی دی گئی اور صرف 23ارب روپے ریکوری ہوئی۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ضلع سوات میں 3لاکھ 49ہزار 298میٹرز نصب ہیں جن کے ذریعے 16ارب روپے کی بجلی صارفین کو دی گئی اور 14ارب روپے ریکوری ہوئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شرح غربت اور تعلیم یافتہ شہری آبادی کی شرح لگ بھگ ایک جیسی ہے، اس کے باوجود بجلی چوری میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر سے کہیں آگے ہے۔ اسی طرح سوات میں شرح خواندگی 51فیصد اور مردان میں 50ہے اور دونوں اضلاع میں شرح غربت بھی ایک جیسی ہے۔
Sep 25, 2023 | 05:18 PM
کندھکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر کندھکوٹ میں اغواءکاروں نے مغویوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے ورثاءسے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں مغویوں کو زنجیروں میں جکڑے دیکھا جا سکتا ہے، جن پر اغواءکاروں نے رائفلیں تان رکھی ہوتی ہیں۔مغویوں میں شاہد شیخ اور ندیم ملک نامی افراد بھی شامل ہیں جنہیں تین ہفتے قبل غوث پور سے اغواءکیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ مغویوں میں دو ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہیں جنہیں اغواءکاروں نے انڈس ہائی وے سے اغواءکیا۔ ضلع کشمور سے اغواءہونے والے پانچ افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ ویڈیوز میں اغواءکاروں کی طرف سے مغویوں کی رہائی کے لیے کروڑوں روپے تاوان مانگا گیا ہے۔ مغویوں کے ورثاءکی طرف سے حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کے پیاروں کو اغواءکاروں کے چنگل سے رہا کرایا جائے۔
Sep 25, 2023 | 05:19 PM
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اور سٹیشن کی خستہ حالی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مرادنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن کی حالت زار دیکھ کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی، ایک لاکھ سے زیادہ لوگ میٹرو بس سروس سےروزانہ مستفید ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے عوامی فلاح جیسے منصوبوں کو نقصان پہنچایا گیا، میٹرو سٹیشن کا نقصان درحقیقت عوام کا نقصان ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرمت پر تقریبا 15کروڑ لاگت آئے گی، مرمت کے کام کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر کشمنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ جزوی طورپر سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن ایک ماہ میں فعال ہو جائے گا تاہم مرمت کا کام مکمل ہونے میں 3 ماہ کا عرصہ لگے گا ۔
Sep 25, 2023 | 05:54 PM
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ کے ناظم و صدر ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا، انہوں نے بالخصوص معیاری تعلیم، صحت عامہ اور فلاحی خدمات سمیت مادر وطن کے دفاع کے لئے مسیحی برادری کے شاندار کردار کی تعریف کی، انہوں نے مسیحی برادری کے لئے بھرپور احترام کا اظہار کرتے ہوئے قائداعظم کے متحد اور ترقی پسند پاکستان کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لئے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مسیحی برادری کے ارکان نے دہشتگردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے آرمی چیف کے اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے اور ایک مربوط اور معاشرے میں ان کا اعتماد بحال کرنے کے لئے کیے گئےاقدامات کو سراہا۔
Sep 25, 2023 | 05:16 PM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے، کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو ایکسپوز کیا۔ اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار شیطانی حرکتیں کر رہی ہے، بھارت میں مساجد، چرچز کو شہید کیا گیا، پاکستان کئی عرصے سے کہہ رہا ہے بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے۔ہم اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت سکھ بھائیوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، بھارتی سرکار کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے کارروائیاں کی ہیں، دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کو ایکسپوز کریں گے، دکھ کی گھڑی میں سکھ بھائیوں کےساتھ ہیں۔
Sep 25, 2023 | 05:43 PM
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کا حکم دیا تھا۔ عمران خان کی منتقلی کی خبر ان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے سماج رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دی۔
Sep 25, 2023 | 05:48 PM
سکھر (آئی این پی ) سکھر میں بس ٹرمینل کے قریب ایل پی جی کی دکان پر سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 روز قبل ہونے والے سلنڈر دھماکے کے دواور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت بچہ شہریار، اظہار بھیو، جمیل، نعیم، لیاقت جمالی، امجد عرف پپو چنو کے نام سے ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ 4 روز قبل دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Sep 25, 2023 | 04:10 PM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے اڈیالہ جیل منتقلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ اڈیالہ جیل شفٹ اور سہولیات دینے کا حکم تو ہو گیا ہے لیکن تحریری فیصلہ آئے تو عملدرآمد کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ جب ہم کہہ رہے ہیں کہ ضمانت پہلے سنی جائے اور فیصلہ دیا جائے، ضمانت سننا زیادہ ارجنٹ نوعیت کا معاملہ ہے اور ان کو رہا کیا جائے۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ یہ ایک قسم کا چکما ہے جو ہمیں ملا ہے کہ ہم چپ ہو جائیں،ان کا کہناتھا کہ خان صاحب کا باہر آنا ضروری ہے یا اڈیالہ جیل شفٹ کرنا؟ہم اب بھی یہ ہی استدعا کررہے ہیں کہ تمام کیسز پر فوراً فیصلہ دیا جائے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں۔ اڈیالہ جیل شفٹ اور سہولیات دینے کا حکم تو ہو گیا ہے لیکن تحریری فیصلہ آۓ گا تو عمل درآمد کیا جاۓ گا،سوال یہ ہے کہ جب ہم کہہ رہے ہیں کہ ضمانت پہلے سنی جاۓ اور فیصلہ دیا جاۓ ،ضمانت سننا زیادہ ارجنٹ نوعیت کا معاملہ ہے اور ان کو رہا کیا جاۓ ،یہ ایک قسم کا چکما ہے جو ہمیں ملا ہے کہ ہم… — Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) September 25, 2023
Sep 25, 2023 | 04:14 PM
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ چپ تعزیے کا مرکزی جلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا جس سے قبل نشتر پارک میں الوداعی مجلس ہوئی،جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کی گزرگاہ پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی جبکہ گلیاں اور سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کی گئیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ جلوس کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہونے کے باعث شارعِ فیصل پرمختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔اس دوران راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ، کار ساز اور آئی آئی چندریگرروڈ پرٹریفک کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔ " جنگ " کے مطابق کراچی میں چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر 1 بجے، رضویہ سوسائٹی قصرِ مصیب، رضویہ چورنگی ناظم آباد سے برآمد ہو ا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر ختم ہو گا۔ دوسرے جلوس کے سلسلے میں شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دوسرے جلوس کے دوران نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ناظم آباد نمبر 7 سے آنے والا ٹریفک موڑا جائے گا، ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر اور حسن سکوائر بھیجا جائے گا، اس دوران ٹریفک کریم آباد چوک سے موسیٰ کالونی سے حسن سکوائر جائے گا۔ شہرِ قائد کراچی میں جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔جلوس کے روٹ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر، بسیں اور واٹر ٹینکر لگا کر بند کیا گیا ہے۔جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ جلوس کے روٹ کی سرچنگ میں مصروف ہے۔
Sep 25, 2023 | 02:54 PM
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام پر احسان کریں اور لندن میں ہی رہیں۔ نواز شریف واپسی کے بجائے لوٹی ہوئی دولت قوم کو عطیہ کر دیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام موروثی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔ نواز شریف کی سیاست اب قصۂ پارینہ بن چکی ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے آئندہ ماہ 21 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس آنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔اعلان کے بعد سے ان کے تاریخی استقبال کے لیے مسلم لیگ( ن)تیاریوں میں مصروف ہے۔
Sep 25, 2023 | 03:04 PM
کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں نامزد ملزم حماد صدیقی کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے اور بینک اکائونٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری سمیت 3 کیسز کے مفرور ملزمان کی وطن واپسی کے معاملے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وفاقی سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے مفرور ملزمان کی وطن واپسی کی کوششیں نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ دوران سماعت عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے سوال کیا کہ حمادصدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے کیا اقدامات کیے؟ اس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حمادصدیقی 2017 میں ابو ظبی چھوڑ چکا ہے، اس پر جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ حماد صدیقی کیس کا ٹرائل شروع ہونے سے پہلے ہی ابوظبی چھوڑ چکا تھا؟ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ حماد صدیقی 2013 میں پاکستان سے چلا گیا تھا۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا حماد صدیقی کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا گیا؟ اس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ حماد صدیقی کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔ عدالت نے حماد صدیقی، تقی حیدر شاہ، خرم نثار کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے اور بینک اکائونٹس بند کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ حماد صدیقی کی آخری بار پاکستان لینڈ کرنے کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ عدالت نے مفرور ملزم تقی حیدر اور خرم نثار سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور ساتھ ہی پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے صوبے بھر کے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی فہرست بھی مانگ لی۔ عدالت نے عدم پیشی پرسیکرٹری امورخارجہ کو شوکاز جاری کردیا اور آئندہ سماعت پرنادرا اور سیکرٹری امورخارجہ سے2 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔
Sep 25, 2023 | 03:10 PM
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی، مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیے دیاگیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں ، پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں۔ واضح رہے کہ مصر نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔
Sep 25, 2023 | 03:13 PM