پریانکا چوپڑا کی اپنی کزن  پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
DAILY PAKISTAN

Sep 25, 2023 | 04:07 PM

ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔  گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے ادے پور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں اداکارہ پریانکا کی غیر موجودگی نے کئی سوالیہ نشان کھڑے کردیے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ گردش کررہا ہے جس میں پریانکا کی والدہ نے بیٹی کی غیر موجودگی کی وجہ بتادی۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) والدہ کا کہنا تھا پرینیتی اور راگھو نے دعاﺅں کے علاوہ کسی سے بھی کوئی بھی تحائف وصول کرنے سے انکار کردیا۔علاوہ ازیں جب پریانکا کی غیر موجودگی پر سوال کیا گیا تو والدہ مدھو نے کہا، وہ کام کر رہی ہیں۔دوسری جانب اداکارہ پریانکا چوپڑا کی لاس اینجلس سے پرینیتی کی شادی کے دوران چند تصاویر سامنے آئی جس میں اداکارہ کو بیٹی مالتی کے ہمراہ پول میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کردیا‘ شائقین کو آئیڈیاز دینے کی تجویز
DAILY PAKISTAN

علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کردیا‘ شائقین کو آئیڈیاز دینے کی تجویز

Sep 25, 2023 | 03:23 PM

 کراچی (آئی این پی) معروف گلوکار علی ظفر نے آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ دنوں آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ریلیز ہونے والے خصوصی ترانے دل جشن بولے میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے ۔ شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ پاکستانی شائقین نے تو گلوکار علی ظفر سے آئی سی سی کا ترانہ بنانے کی فرمائش کردی ہے۔ مداحوں کے کہنے پر اب علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ Hello all, Firstly thank you for the love and faith. Keeping in mind your thoughts and wishes for the World Cup cricket anthem, I have an idea on how we can create a masterpiece together. Check out the link below. It's an exciting experiment that can work wonders if done… pic.twitter.com/HqLyJxdSEE — Ali Zafar (@AliZafarsays) September 24, 2023  گلوکار نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس کے تحت میں آپ سب کے ساتھ ملکر ایک ترانہ تیار کرسکتا ہوں۔ علی ظر نے کہا کہ جن لوگوں کو موسیقی میں دلچسپی ہے، پھر چاہے وہ کوئی دھن بنانا ہو، گانے کے بول لکھنا ہو، گلوکاری کرنا ہو یا آئیڈیاز دینا ہو، وہ میرا ساتھ دیں۔ گلوکار نے یہ بھی کہا کہ آپ اپنے آئیڈیاز، اپنی دھن اور گانے کے بول لکھ کر مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ کرکے شیئر کریں۔

پرینیتی  اور راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،  تصاویر  سوشل میڈیا پرشیئر کر دیں
DAILY PAKISTAN

پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کر دیں

Sep 25, 2023 | 02:41 PM

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور انکے جیون ساتھی راگھو چڈھا نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔پرینیتی چوپڑا اور بھارتی  سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا  کی شادی گزشتہ روز ادے پور میں ہوئی جس میں  نامور سیاستدانوں سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی۔اب  پرینیتی اور راگھو چڈھا نے مشترکہ طور پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں ہیں۔ پرینیتی نے شادی پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جب کہ دلہا آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی کا جوڑا معروف سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا جو خود بھی شادی میں دکھائی دئیے۔  تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے مہمانوں کے بیچ میں ایک دوسرے کے ہمراہ انٹری دی۔ اس سے قبل پرینیتی اور راگھو کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن سے متعلق دعویٰ تھا کہ یہ جوڑے کے ریسیپشن کی تصویریں ہیں جن میں اداکارہ نے گلابی رنگ کی ساڑھی جب کہ راگھو نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا تھا۔  View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)      

فہد مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری سے دور ی کی عجیب و غریب وجہ بتا دی
DAILY PAKISTAN

فہد مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری سے دور ی کی عجیب و غریب وجہ بتا دی

Sep 24, 2023 | 09:25 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سٹار فہد مصطفیٰ کچھ عرصے سے شوبز دنیا سے دور ہیں اور وہ کسی ڈراما یا فلمی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں، اب اداکار کی طرف سے اس کی عجیب وجہ سامنے آئی ہے۔ اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نےبتا یا کہ انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ ان کے تجربے اور پروفیشنل ازم کی وجہ سے کام کرنا زیادہ آسان اور پرلطف ہوتا ہے۔ اداکار سے جب پوچھا گیا کہ وہ نئے شوبز پروجیکٹ کیوں نہیں کررہے تو انہوں نے اس کی وجہ ڈر بتائی اور کہا کہ نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں نئے ابھرنے والے فنکاروں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ پر شک نہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کار پر دقت ہوتی ہے۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سیٹ پر فنکار وینیٹیز کو نہیں تلاش کرتے بلکہ وہ سب ایک کمرے میں ساتھ ہی ہوتے ہیں اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے لیکن نئے نوجوان اس کو نہیں سمجھتے۔

حاملہ ہونے کی افواہوں پر کترینہ کیف کا ردعمل بھی آگیا
DAILY PAKISTAN

حاملہ ہونے کی افواہوں پر کترینہ کیف کا ردعمل بھی آگیا

Sep 24, 2023 | 12:43 PM

ممبئی (ویب ڈیسک)  بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گھر ہندو تہوار کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل اپنی اہلیہ کے بجائے اپنی والدہ کے ساتھ نظر آئے۔ تقریب میں کترینہ کیف کی غیر موجودگی نے کئی سوال اُٹھائے اور مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے غائب ہیں اور کیمرہ کے سامنے آنے سے گریز کررہی ہیں تاہم، کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے نئے پراجیکٹس کے کام میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حمل کی افواہوں کے بارے میں ایک ذرائع نے کہا کہ ایسی کسی بھی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، وہ حاملہ نہیں ہیں، وہ اپنے کام میں بہت مصروف ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں مختلف شہروں کا سفر بھی کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایک نجی ہوٹل میں 9 دسمبر 2021 کو ہوئی تھی۔

کتنی پیاری آنکھیں ہیں‘ شعیب اختر بھی اداکارہ یشما گل کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

Sep 24, 2023 | 01:46 PM

لاہور (آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کر دی۔  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اور ان کے ساتھ لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشما گل خوشی سے پھولے نہیں سما رہے جس کی وجہ شعیب اختر کی جانب سے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ویڈیو میں یشما گل کہہ رہی ہیں کہ مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں۔ اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری سب سے بڑی تعریف ہے جس پر شعیب اختر نے کہا کہ کتنی پیاری آنکھیں ہیںساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف اشارہ بھی کیا۔

ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم نے برسوں بعد وطن واپس آنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا
DAILY PAKISTAN

ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم نے برسوں بعد وطن واپس آنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا

Sep 24, 2023 | 01:52 PM

لاہور (آئی ا ین پی) پچیس برس بعد پاکستان لوٹنے والی پاکستان کے سنہرے فلمی دور کی ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم نے اپنے وطن واپس آنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔خیال رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں تو لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔  انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے وطن عزیز واپس لوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ہمراہ ان کا بیٹا ذیشان راحیل باری بھی ہے، جسے وہ شوبز انڈسٹری میں لانچ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھے تو اداکارہ میرا جی کے مدمقابل جلوہ گر ہو۔ ممتاز بیگم کی اس خواہش کے اظہار پر یوٹیوبر نے دلچسپ انداز میں اداکارہ میرا جی سے سوال کیا کہ کیا انہیں یہ قبول ہے؟میرا جی نے بھی یوٹیوبر کے سوال کا شرماتے ہوئے جواب دیا کہ جی مجھے قبول ہے۔ اس موقع پر ممتاز بیگم کے ہمراہ موجود ان کے بیٹے ذیشان راحیل باری نے میرا جی کے ہمراہ ایکشن اور رومانوی فلم کرنے کی خواہش کا اطہار کیا۔

فلم "جوان" دیکھ کرگلوکار کیلاش کھیر آبدیدہ، شاہ رخ نے بھی ردعمل دیدیا
DAILY PAKISTAN

فلم "جوان" دیکھ کرگلوکار کیلاش کھیر آبدیدہ، شاہ رخ نے بھی ردعمل دیدیا

Sep 24, 2023 | 01:56 PM

ممبئی (آئی این پی) بھارتی گلوکار کیلاش کھیر شاہ رخ کی فلم "جوان" دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، جس پر کنگ خان نے ردعمل دیدیا۔ ریلیز کے بعد سے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی فلم "جوان "کے چرچے ہیں،  کیلاش کھیر نے اپنے صاحبزادے کبیر کے ساتھ فلم دیکھی اور وہ جذباتی ہوگئے۔ بھارت کے مشہور گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم 'جوان" دیکھنے سے متعلق اپنے تجربے کو شیئر کیا، کیلاش کھیر کی آبدیدہ تصویر دیکھنے کے بعد شاہ رخ نے بھی اس پرردعمل دیا۔ यात्राओं और कॉन्सर्ट्स के बीच थोड़ा समय निकाला कबीर के साथ फ़िल्म देखने का, बड़ी तारीफ़ सुनी थी अपने गाने की, परन्तु @iamsrk भाई ने बहुत भावुक दृश्य पर हमारा गाना रखा. आँखें भीग गई, #Jawan @Atlee_dir @anirudhofficial @_PVRCinemas pic.twitter.com/gppC3kXhVA — Kailash Kher (@Kailashkher) September 22, 2023 کیلاش کھیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ" سفر اور کئی کنسرٹس کے بعد بلآخر میں نے کبیر کے ساتھ جاکر فلم" جوان" دیکھ لی، بھائی شاہ رخ نے میرا گانا اس میں ڈالا بالکل ایسے موقع پر کہ میں جذباتی ہوگیا اور آنکھیں بھیگ گئیں"۔ شاہ رخ خان نے بھارتی گلوکار کے بیان پر کہا کہ" کیلاش جی آپ شکریہ، آپ کی آواز میں جادو ہے"۔ Thank u Kailash Ji…. Your voice is magical. Love and hugs to both of u!! https://t.co/8NKRWAhWr6 — Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 23, 2023

راکھی ساونت کے سبب شادی منسوخ کرنی پڑی، تنوشری دتہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
DAILY PAKISTAN

راکھی ساونت کے سبب شادی منسوخ کرنی پڑی، تنوشری دتہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

Sep 24, 2023 | 02:01 PM

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کرنے جا رہی تھیں مگر انہیں راکھی ساونت کے سبب اپنی شادی منسوخ کرنی پڑ گئی۔ 39سالہ تنوشری دتہ نے چونکا دینے والی تفصیلات شیئر کی ہیں۔  یاد رہے کہ راکھی ساونت آج کل اپنے سابق شوہر عادل خان درانی پر متعدد الزامات لگانے کے سبب خبروں میں ہیں۔ اب تنوشری دتہ بھی راکھی کے خلاف اور عادل خان درانی کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔حال ہی میں عادل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں تنوشری دتہ نے بھی شرکت کی، اس دوران تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت کی جانب سے ان پر ماضی میں لگائے گئے الزامات اور اس پر ہونے والے ان کے میڈیا ٹرائل کے سبب ان کی شادی منسوخ ہو گئی تھی۔ تنوشری دتہ کا پریس کانفرنس کے دوران بتانا تھا کہ 2018 میں وہ شادی کرنے والی تھیں کہ راکھی کی جانب سے ان کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے ان کی شادی منسوخ کر دی گئی۔

کنول آفتاب کی سرفنگ کرتے نئی ویڈیو وائرل ہوگئی 
DAILY PAKISTAN

کنول آفتاب کی سرفنگ کرتے نئی ویڈیو وائرل ہوگئی 

Sep 23, 2023 | 04:57 PM

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی ملائیشیاءمیں سرفنگ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ٹک ٹاکر میاں بیوی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب ان دنوں ملائیشیاءمیں چھٹیاں منا رہے ہیں اور کنول آفتاب سیاحتی مقامات پر بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز مسلسل اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کر رہی ہیں۔ان کی طرف سے سرفنگ کرنے کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ حیران کن طور پر سرفنگ بورڈ پر خود کو متوازن رکھتے ہوئے ماہرانہ انداز میں سرفنگ کر رہی ہوتی ہیں تاہم آخر میں وہ بورڈ سے گر جاتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135) ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں کنول آفتاب لکھتی ہیں کہ ”اس جگہ پر ہر کوئی لازمی گرتا ہے، سرفنگ کے ماہرین کے سوا۔“ سرفنگ میں ان کی مہارت دیکھ کر بیشتر انٹرنیٹ صارفین حیرت کا اظہار رہے ہیں اوربعض آخر میں گرنے پر ان کی خیرخیریت بھی دریافت کر رہے ہیں۔

 حریم شاہ  نے نئے نویلے دولہا  شاہین شاہ آفریدی  کو نصیحت کردی
DAILY PAKISTAN

حریم شاہ نے نئے نویلے دولہا شاہین شاہ آفریدی کو نصیحت کردی

Sep 23, 2023 | 04:12 PM

کراچی (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نصیحت کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کے بعد پہلا پیغام جاری کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے دو تصاویر بھی شیئر کیں۔ایک تصویر میں شاہین شاہ کو اپنے سُسر شاہد آفریدی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ اگلی تصویر اُن کے ولیمے کی ہے جس میں شاہین شاہ کے ہاتھ میں اُن کی اہلیہ انشاء کا ہاتھ موجود ہے۔ Congratulations! Lkin filhal Ansha ko mind sy nikal kr sara focus World Cup per rakho. — Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 22, 2023 شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘اُن تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اب ایک خاص انسان کے ساتھ محبت اور مُسکرانے کی شروعات ہورہی ہے’۔ قومی کرکٹر کے پیغام پر جہاں اُن کے ساتھ کرکٹرز اور مداحوں نے ردعمل دیا تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔حریم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘فی الحال انشاء کو اپنے دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر مکمل فوکس کرو’۔

 پریانکا چوپڑا کا  اپنی کزن پرینیتی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، پیغام جاری کردیا
DAILY PAKISTAN

 پریانکا چوپڑا کا  اپنی کزن پرینیتی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، پیغام جاری کردیا

Sep 23, 2023 | 01:45 PM

 ممبئی(آئی این پی ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں صرف ایک دن باقی ہے اور پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پوسٹ بتاتی ہے کہ وہ اب بھی امریکا میں ہیں۔  پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس سے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اودے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پرینیتی چوپڑا کی تصویر شیئر کی، پریانکا نے اپنی کزن اور راگھو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر خوش اور مطمئن ہوں گے۔  واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز یہ جوڑا اپنے اہلخانہ سمیت راجستھان کے شہر اودے پور پہنچے گئے تھے جہاں ان کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ راگھو اپنی دلہنیا پرینتی کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں دی لیلا پیلس جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کے لیے دی لیلا پیلس کا مہنگا ترین مہاراجہ سویٹ بھی بک کرایا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ تقریبا بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا
DAILY PAKISTAN

عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا

Sep 23, 2023 | 01:46 PM

 ممبئی(آئی این پی ) بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے تازہ انکشاف میں انڈسٹری کے اندر اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے پہلے شوبز کرش کا نام بتایا اور وہ رنبیر کپور نہیں ہیں بلکہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان تھے۔  شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے گوری شنڈے کی فلم ڈیئر زندگی میں ساتھ کام کیا جس میں دونوں کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ کنگ خان نے رنبیر کپور اور عالیہ کی نئی فلم براہمسترا کیلئے ایک خصوصی شوٹ بھی کروایا تھا جس سے دونوں فنکاروں کے درمیان گہرے تعلق کا اندازا ہوتا ہے۔ عالیہ بھٹ کی تازہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی تھی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا جبکہ ہارٹ آف سٹونز کے ذریعے ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔ شاہ رخ خان اپنی نئی میگا تھرلر جوان کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آئے ہیں جو دو ہفتے میں 500 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے اور اس کی پیشقدمی جاری ہے۔

 سوشل میڈیا پر خفیہ شادی کی تصاویر ، سائی پلوی نے بھی  خاموشی توڑ دی 
DAILY PAKISTAN

 سوشل میڈیا پر خفیہ شادی کی تصاویر ، سائی پلوی نے بھی  خاموشی توڑ دی 

Sep 23, 2023 | 01:47 PM

ممبئی (آئی این پی )ساوتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سائی پلوی نے اپنی شادی کی زیر گردش تصاویر پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائی پلوی نےخفیہ شادی سے متعلق زیر گردش تصاویر کو تکلیف دینے کی گھٹیا کوشش قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سائی پلوی نے خفیہ شادی کی تصاویر سامنے آنے پر خاموشی توڑ دی اور کہا کہ یہ تصاویر میری نئی فلم کے مہورت کے موقع کی ہیں، جنہیں غلط انداز میں ایڈٹ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درست بات تو یہ ہے مجھے افواہوں کی کوئی پرواہ نہیں، جب اس معاملے میں میری فیملی اور دوست شامل ہوئے تو وضاحت دینی پڑ رہی ہے۔  اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ میرے نئے پروجیکٹ کے افتتاح کی تصاویر ہیں، افسوس کی بات یہ ہے مجھے ان بہودہ باتوں پر بیان دینا پڑ رہا ہے۔سائی پلوی کی شادی کی افواہیں اس وہ موضوع گفتگو بنیں جب کچھ تصاویر سامنے آئیں، جن میں وہ اور ایک شخص سرخ پھولوں کے ہار پہننے ہوئے ہیں اور کیمرے کو دیکھ کر مسکرارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ تصاویر فلم کے مہورت کی ہے، سائی پلوی کے ساتھ کھڑا شخص فلم کے ہدایت کار راج کمار پیریا سامی ہیں۔  

حریم شاہ کا گلا خراب، مداحوں سے دیسی ٹوٹکا پوچھ لیا
DAILY PAKISTAN

حریم شاہ کا گلا خراب، مداحوں سے دیسی ٹوٹکا پوچھ لیا

Sep 22, 2023 | 01:57 PM

کراچی (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے ، اب انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے دیسی ٹوٹکا پوچھ لیا۔ اپنی ایک ٹوئیٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ ’ ہیلو ، میرا گلا کل رات سے تھوڑا سا خراب ہے۔ گلا ٹھیک کرنے کے لیے کوئی دوائی یا دیسی ٹوٹکہ؟‘۔ ہیلو ، میرا گلا کل رات سے تھوڑا سا خراب ہے۔ گلا ٹھیک کرنے کے لیے کوئی دوائی یا دیسی ٹوٹکہ؟ — Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 22, 2023 ان کی اس ٹوئیٹ پر صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیئے اور کئی مداحین سنجیدہ دکھائی دیئے اور نسخے بھی بتائے ۔سعدیہ نامی صارف نے لکھا کہ ’نمک ملا پانی ابال کر غرارے کرنی ٹھیک ہوجاو گی‘۔ نمک ملا پانی ابال کر غرارے کرنی ٹھیک ہوجاو گی — sadia (@Panadollxtra1) September 22, 2023 صائمہ ایڈووکٰٹ نے لکھا کہ ’تیل سے گلے کا مساج کریں‘۔ آپ تیل سے مساج کرے — ADV Saima(25k) (@SaimaADV2002) September 22, 2023 ایک صاحب نے ’سبز چائے‘ پینے کا مشورہ دیا تو کسی نے انہیں ڈاکٹر یا حکیم سے بھی رابطہ کرنے کی تجویز دی۔

پرینیتی اور راگھو  کی شادی  کی تیاریاں عروج پر ،راجستھان کامہنگا ترین ہوٹل بک کروا لیاگیا
DAILY PAKISTAN

پرینیتی اور راگھو کی شادی کی تیاریاں عروج پر ،راجستھان کامہنگا ترین ہوٹل بک کروا لیاگیا

Sep 22, 2023 | 02:21 PM

 ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا 24 ستمبر کو شادی کرنے والے ہیں اور جوڑے نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں دی لیلا پیلس بک کرایا ہے جس کے سویٹ کی ایک دن کی قیمت جان کر اداکارہ کے مداح حیران رہ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 ستمبر کو دی لیلا پیلس میں ہونے والی پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شاہی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، راگھو اپنی دلہنیا پرینتی کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں دی لیلا پیلس جائیں گے جبکہ کشتی کو بھی روایتی انداز میں سجایا جا رہا ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرینیتی اور راگھو  کی شادی کے لیے دی لیلا پیلس کا مہنگا ترین مہاراجہ سویٹ بھی بک کرایا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ تقریبا بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔دی لیلا پیلس دنیا اور بھارت کے خوبصورت اور مہنگے ترین ہوٹلز میں سے ایک ہے۔

والدہ کے علاج کیلئے معاوضہ مانگنے پر رونا پڑا ، فضا علی نے انتہائی دردناک انکشاف کردیا
DAILY PAKISTAN

والدہ کے علاج کیلئے معاوضہ مانگنے پر رونا پڑا ، فضا علی نے انتہائی دردناک انکشاف کردیا

Sep 22, 2023 | 02:22 PM

لاہور (آئی ا ین پی) معروف اداکارہ‘ ماڈل اور گلوکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کے علاج کے لیے معاوضہ مانگنے پر لوگوں کے سامنے رونا پڑا لیکن آج تک انہیں پیسے نہیں ملے۔  ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے اپنی مرحوم ماں کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ جب ان کی والدہ کو علاج کی ضرورت تھی تو انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا۔ اداکارہ نے بتایا مجبورا مجھے اپنا فلیٹ پڑا جس کے بعد اپنی والدہ کا علاج کروایا۔ فضا علی اس دوران غصہ ہوگئیں اور کہا کہ میرا کیا قصور ہے، مجھے کسی نے معاوضہ نہیں دیا، اس لیے میں نے ایک سال تک گلوکاری کرنا چھوڑ دی۔ فضا علی نے کہا کہ سجاد علی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئی تو لوگوں نے افواہیں پھیلانا شروع کردیں یسی افواہیں سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی شدہ ہیں یا نہیں؟ وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، دوسرے لوگ ان سے متعلق ایسی باتیں کرنا بند کریں اور وہ رشتے کرانے والی آنٹیوں کا کردار بھی ادا نہ کریں۔

فلم ’تھری ایڈیٹ‘  کے معروف اداکار انتقال کرگئے
DAILY PAKISTAN

فلم ’تھری ایڈیٹ‘ کے معروف اداکار انتقال کرگئے

Sep 22, 2023 | 10:31 AM

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکھیل مشرا اپنے گھر کے کچن میں گِر کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘تھری ایڈیٹس’ میں لائیریرین کا کردار ادا کرنے والے اداکار اکھیل شرما اپنے گھر کے کچن میں کام کررہے تھے کہ اچانک وہ پھسل کر زمین پر گِرگئے جس کے نتیجے میں اُن کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ اکھیل شرما بلڈ پریشر کے مسائل کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔اداکار کے دوست نے بتایا کہ وہ کچن میں سٹول پر کچھ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ جب مبینہ طور پر وہ نیچے گِرے اور ان کے سر میں چوٹ لگی۔اکھیل شرما کو خون میں لت پت حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے بعد بھی وہ زندہ نہیں بچ سکے اور چند گھنٹوں بعد ہی دم توڑ گئے۔رپورٹس کے مطابق اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔ دوسری جانب جس وقت اداکار کو حادثہ پیش آیا تو اُن کی اہلیہ و اداکارہ سوزین اپنے شوٹ کے سلسلے میں حیدرآباد میں موجود تھیں، شوہر کی موت کی خبر سُن کر سوزین اپنے گھر واپس آگئیں جبکہ وہ اس وقت شدید صدمے میں ہیں۔اکھیل مشرا نے ‘تھری ایڈیٹس’ اور ‘ڈان’ جیسی کئی نامور بالی ووڈ فلموں سمیت انڈین ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار اکھیل مشرا نے سال 1983 میں اپنی ساتھی اداکارہ منجو مشرا کے ساتھ شادی کی تھی جوکہ سال 1996 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔ بعدازاں اکھیل مشرا نے فروری سال 2009 میں جرمن اداکارہ سوزین کے ساتھ دوسری شادی کی۔

حدیقہ کیانی نے اپنے گود لیے بیٹے کی خاطر طلاق لینے کا دعویٰ کردیا
DAILY PAKISTAN

حدیقہ کیانی نے اپنے گود لیے بیٹے کی خاطر طلاق لینے کا دعویٰ کردیا

Sep 21, 2023 | 03:38 PM

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکارہ و اداکارہ ہ حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے طلاق اپنے گود لئے بیٹے کیلئے لی تھی۔  اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شادی کی اور اس ہی کی خاطر شوہر سے طلاق بھی لے لی، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2005 کے خوفناک زلزلے کے دوران انہوں نے ایدھی فاونڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے نادعلی رکھا۔ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ بچے کو گود لینا ان کی زندگی کا سب سے حسین تجربہ تھا اور وہ اپنے بیٹے کے لیے بہت حساس ہیں۔ ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی نہ رہے اور اسے باپ کا پیار دینے کے لیے انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک برطانوی تاجر سے شادی کرلی۔ گلوکارہ کا شادی کرنے کا مقصد بیٹے کو باپ کا پیار دینا تھا لیکن بدقسمتی سے ان کی توقعات پوری نہیں ہوسکیں، جس کے باعث انہوں نے شوہر سے خلع لے لی اور اب وہ بیٹے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز شیئر کردیا
DAILY PAKISTAN

عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز شیئر کردیا

Sep 21, 2023 | 03:40 PM

لاہور (آئی این پی) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نہ صرف اپنی منفرداداکاری بلکہ اپنی حسین و چمکدار جلد کے سبب بھی پسند کی جاتی ہیں اور ان کے مداح اکثر انکی صحت مند جلد کا راز پوچھتے نظر آتے ہیں۔  اداکارہ عائشہ عمر قدرتی چیزوں کو اپنی غذا میں زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں ناشتے میں دہی اور پھل کھانا پسند ہیں۔ عائشہ باہر کا کھانا کم کھاتی ہیں اور گھر کا کھانا ہمیشہ ان کے ساتھ ڈبوں میں رہتا ہے۔ عائشہ عمر کہتی ہیں کہ وہ بہت کم ورزش کرتی ہیں۔ گوشت میں وہ ہمیشہ دیسی مرغ یا مچھلی کھاتی ہیں۔ عائشہ کہتی ہیں کہ وہ دن میں تین بار کھانا نہیں کھاتیں بلکہ ناشتے کے بعد انہیں ہر دو گھنٹے بعد بھوک لگتی ہے اور اس وقت ان کا جو دل کرتا ہے وہ کھاتی ہیں۔  ناریل کا پانی، کھجوریں، فروٹ چاٹ اور سلاد عائشہ کی روزمرہ غذا کا بنیادی جزو ہیں۔ اچھی چہرے کی جِلد کی خاطر عائشہ عمر سفید چاول نہیں کھاتیں بلکہ براون رائس کا استعمال کرتی ہیں۔ وہ اپنا تمام کھانا ناریل کے تیل میں پکاتی ہیں۔ اس کے ساتھ باجرے کی روٹی اور وٹامن سی سپلیمنٹ بھی عائشہ عمر کی غذا میں شامل ہوتا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کےنام، تصویر اور آواز پر پابندی ،مگر کیوں؟ وجہ جانیے
DAILY PAKISTAN

بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کےنام، تصویر اور آواز پر پابندی ،مگر کیوں؟ وجہ جانیے

Sep 20, 2023 | 07:04 PM

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور کا نام، تصویر،  آواز  اور دستخط بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں پرسنلیٹی رائٹس ( شخصیت کے حقوق)کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔ دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں سوشل میڈیا چینلز، ای کامرس ویب سائٹس اور شہریوں کو انیل کپور کی پرسنلیٹی رائٹس کی خلاف ورزی سے روکاگیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ  پلیٹ فارمز کو انیل کپور کا  نام، آواز، تصویر، ڈائیلاگ یا دستخط کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ انیل کپور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان کی تصویر، ڈائیلاگ کو اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن کا بھی نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

فحش ڈانس کا الزام، اداکارہ ماہ نور بھی پابندی کی زد میں آگئیں
DAILY PAKISTAN

فحش ڈانس کا الزام، اداکارہ ماہ نور بھی پابندی کی زد میں آگئیں

Sep 20, 2023 | 04:08 PM

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے سٹیج اداکارہ ماہ نور پر 15دن کے لیے پابندی عائد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اداکارہ پر پابندی سٹیج پر فحش ڈانس کرنے کے الزام میں عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے فحش ڈانس کرنے والی 18سٹیج ڈانسرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ محکمے کی طرف سے 14ڈانسرز کو نوٹس جاری کیے گئے تھے، جو لاہور کے مختلف تھیٹرز میں پرفارم کر رہی تھیں۔ اس سے قبل اگست میں بھی 9سٹیج ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن ان میں سے کسی بھی ڈانسر نے بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔  روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ جن اداکاراﺅں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے ان میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، نایاب خان، شیلا چوہدری، ایان اختر، سونو بٹ، خوشبو خان، روشنی خان، کاجل چوہدری، سارا خان، ماہ نور، جیا بٹ، ستارہ اور تبسم خان و دیگر شامل ہیں۔ 

ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو کھلی چھٹی ،’تسکین‘ کو اپنی کہانی سنانے کی اجازت مل گئی
DAILY PAKISTAN

ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو کھلی چھٹی ،’تسکین‘ کو اپنی کہانی سنانے کی اجازت مل گئی

Sep 19, 2023 | 04:55 PM

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق فلم و ڈرامہ پروڈیوسر وجاہت رﺅف کی طرف سے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے دی گئی ہے۔انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”معزز عدالت عالیہ اسلام آباد نے ہمارے تخیلاتی کردار ’تسکین‘ کو اپنی حصول انصاف کی کہانی سنانے کی اجازت دے دی ہے۔ تسکین کی کہانی مظلوم بن کر رہ جانے کی بجائے انصاف کے حصول کے لیے پرعزم جدوجہد کی کہانی ہے۔ ہم شکرگزار ہیں کہ اب ناظرین یہ کہانی مکمل دیکھ سکیں گے۔“واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی چند ماہ قبل موٹروے پر بچوں کے سامنے ڈکیتی و اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی کہانی سے بہت مشابہت رکھتی ہے، چنانچہ اس متاثرہ خاتون کی طرف سے اس پر احتجاج اور شدید دکھ و تکلیف کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد پیمرا نے اس ڈرامے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ پر چار خواتین کیساتھ زیادتی کا الزام لگ گیا، تحقیقات شروع
DAILY PAKISTAN

معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ پر چار خواتین کیساتھ زیادتی کا الزام لگ گیا، تحقیقات شروع

Sep 19, 2023 | 05:01 PM

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ جنسی حملے کے الزام کی زد میں آ گئے۔ سنڈے ٹائمز اور چینل 4کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رسل برانڈ نے 2006ءسے 2013ءکے درمیان 4مختلف خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق لندن پولیس کی طرف سے بھی اس الزام کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اداکار کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اخبار اور ٹی وی چینل کی تحقیقات میں متاثرہ خواتین کی طرف سے خود اداکار پر شرمناک الزامات عائد کیے گئے۔ان خواتین کی شناخت تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔ایک خاتون نے بتایا کہ رسل برانڈ نے اسے لاس اینجلس میں اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک اورلڑکی نے دعویٰ کیا کہ اسے رسل برانڈ نے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی کی عمر محض 16سال تھی۔ دیگر دو خواتین نے بھی لاس اینجلس میں اداکار کے ساتھ کام کرنے کے دوران جنسی زیادتی کیے جانے کا دعویٰ کیا۔  رسل برانڈ کی طرف سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان الزامات کے سامنے آنے کے بعد رسل برانڈ کے یوٹیوب چینل پر اشتہارات معطل کر دیئے گئے ہیں، جس سے ان کویوٹیوب چینل سے ہونے والے آمدنی بند ہو گئی ہے۔ان کے یوٹیوب چینل کے 60لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں۔ 

وہ وقت جب امیتابھ اور جیابچن کا رومانس عروج پر تھا، فریدہ جلال نے ماضی کی کہانی سنادی
DAILY PAKISTAN

وہ وقت جب امیتابھ اور جیابچن کا رومانس عروج پر تھا، فریدہ جلال نے ماضی کی کہانی سنادی

Sep 19, 2023 | 02:13 PM

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال  نے ان دنوں کو یاد کیا جب امیتابھ بچن اور جیا کا رومانس عروج پر تھا۔   بھارتی میڈیا کو یک انٹرویو کے دوران فریدہ جلال نے انکشاف کیا کہ وہ ان دونوں کے ساتھ ڈرائیو پر جاتیں اور تینوں اکٹھے وقت گزارہ کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے درمیان اس وقت تعلق تھا وہ آج تک قائم ہے۔گو کہ اب اس طرح سے تواتر کے ساتھ ملاقاتیں تو نہیں ہوتیں لیکن ہمارے آپس کے رشتے اور محبتیں قطعی متاثر نہیں ہوئی۔  انکا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں یہ دونوں شادی سے قبل پالی ہل وغیرہ جاتے تو مجھے میرے گھر سے پک کرلیتے تھے پھر ہم ڈرائیو پر جاتے اور تاج میں کافی پیتے۔ فریدہ جلال نے کہا کہ امیتابھ بچن اب بھی انہیں انکی ہر سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجتے ہیں۔ یاد رہے کہ 74 سالہ فریدہ جلال نے امیتابھ بچن اور جیا کے ساتھ مجبور، کبھی خوشی کبھی غم سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔

آغا علی بھی نورا فتیحی کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند نکلے
DAILY PAKISTAN

آغا علی بھی نورا فتیحی کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند نکلے

Sep 19, 2023 | 01:55 PM

کراچی (آئی این پی)  معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارتی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ ایک ٹی وی شو  شو کے دوران آغا علی کا بتانا تھا کہ وہ سیٹ پر حنا الطاف سے ملے تھے اور پھر شادی کے لیے خود بخود ساری سیٹنگ ہو گئی تھی، انہوں نے حنا کو شادی کے لیے منانے کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کی۔ انہوں نے بتایا  وہ گھر میں اہلیہ، حنا الطاف سے زیادہ گھریلو کام کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے گھر میں کسی سے بھی زیادہ کام کرتا ہوں، کوئی بھی آ جائے سب کے مقابلے میں، میں ہی سب سے زیادہ گھر کے کام کرتا ہوں گا۔ ایک اور سوال کہ آپ کو گلوکاری اور اداکاری میں سے کوئی ایک چیز چھوڑنی پڑے تو آپ کیا چھوڑیں گے کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ میں  گلوکاری نہیں چھوڑ سکتا اور ہاں اداکاری کر سکتا ہوں۔ شو کے میزبان  نے اداکار سے سوال پوچھا کہ بالی ووڈ میں اگر آپ کو اداکاری کا موقع ملا تو کردار دیکھے بنا کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔اس سوال کے جواب میں اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ وہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کردار دیکھے بغیر نورا فتحی کے ساتھ کرنا پسند کریں گے۔

ماڈل روبینہ خان نے   میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی
DAILY PAKISTAN

ماڈل روبینہ خان نے   میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی

Sep 19, 2023 | 02:05 PM

کراچی (آئی این پی)  معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے اپنے شوہر اور ان کے گارڈز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی ہے۔ ماڈل روبینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور انسٹا سٹوریز کے ذریعے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے نامناسب واقعے پر دل کی گہرائیوں سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ روبینہ خان نے معروف سلون کے میک آرٹسٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Robina Khan (@robinakhanshah) روبینہ خان کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اور میں بریان اور سلون میں کسی کے بھی جذبات مجروح ہونے پر  معذرت چاہتی ہوں، جو ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔واضح رہے کہ پاکستانی معروف فیشن ماڈل روبینہ خان کے شوہر کی جانب سے شوٹنگ سیٹ پر موجود میک اپ آرٹسٹ کو اپنے گارڈز کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

منشا پاشا اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی  کےبارے  میں کھل کر بول پڑیں
DAILY PAKISTAN

منشا پاشا اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی کےبارے میں کھل کر بول پڑیں

Sep 19, 2023 | 12:15 PM

 کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہے,اداکار،شادی کے بعد دوسرے شخص اور افراد کے مطابق زندگی گزارنے کی عادت ہوجانے کے بعد اچانک سے رشتہ ختم ہوجائے اور طلاق ہوجائے تو زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔ پھر عادتیں بدلنے میں بھی وقت لگتا ہے۔ "ایکسپریس نیوز "کے مطابق  اداکارہ منشا پاشا نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح دیکھ کر بہت سارے لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے تو یہ کام کیوں کیا جائے۔ اپنی پہلی شادی کی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے منشا پاشا کا کہنا تھا کہ انہوں کبھی نہیں سوچا تھا کہ شادی کا انجام یہ ہوگا۔ طلاق کے صدمے سےنکلنے میں 5 سال کا وقت لگا۔ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے۔طلاق کی بڑھتی شرح کو دیکھ کر کچھ لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے۔ ایسی سوچ رکھ کر زندگی کو آگے بڑھنے سے روکنا بیوقوفی ہے۔ منشا پاشا نے 2021 میں سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کی تھی۔ منشا پاشا کے مطابق شادی سے قبل ان کے درمیان کئی سال سے دوستی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشاءکی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل 
DAILY PAKISTAN

شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشاءکی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل 

Sep 19, 2023 | 11:32 AM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ربیع اول کا آغازہوتے ہی شادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور اسی دوران پاکستان کے مایہ ناز باولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں ۔ View this post on Instagram A post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan) تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب گزشتہ شب شاہد آفریدی کے گھر کراچی میں ہوئی جس کیلئے گھر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ،مہندی میں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں ، دوستوں نے شرکت۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کو اپنے داماد شاہین آفریدی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ انہوں نے کھانا بھی ایک ہی ساتھ بیٹھ کر کھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Anabiya jutt 72949 (@pctiology_7) View this post on Instagram A post shared by Anabiya jutt 72949 (@pctiology_7) انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہی ہو گی لیکن ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے ، View this post on Instagram A post shared by Anabiya jutt 72949 (@pctiology_7)

" دی کپل شرما شو" کا لائیو شوٹ دیکھنے والوں سے  ٹکٹ کے نام پرکتنے پیسے لیے جاتے تھے ؟ اہم انکشاف
DAILY PAKISTAN

" دی کپل شرما شو" کا لائیو شوٹ دیکھنے والوں سے ٹکٹ کے نام پرکتنے پیسے لیے جاتے تھے ؟ اہم انکشاف

Sep 16, 2023 | 02:13 PM

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )کبھی سوشل میڈیا پر یہ بحث عروج پر تھی کہ کپل شرما اپنے شو کی ایک قسط کا کروڑوں روپیہ وصول کرتے ہیں تو آج کل یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ کا لائیوشوٹ دیکھنے والوں سے ٹکٹ کے نام پر  پیسے لیے جاتے تھے۔ لیکن  اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ یا ہے اور یہ انکشاف کپل نے خود کیا ہے ۔  حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر  یہ افواہ سامنے آئی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 بھارتی روپے ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرشو کے ایک پرستار نے ایک اشتہار شیئر کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ"دی کپل شرما شو لائیو دیکھنے والوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے جب کہ اس شو کے ایک ٹکٹ کی قیمت 4999 روپے ہے'۔ اس ٹوئٹ پر کپل شرما نے اپنے شو کی ٹکٹوں سے متعلق پھیلی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جناب یہ ایک فراڈ ہے، ہم اپنے ناظرین سے لائیو شوٹ دیکھنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے، براہ کرم اس قسم کے فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ شکریہ‘۔ Sir it’s a fraud. we never charge our audiences a single penny to see the live shoot, pls beware of these kind of fraud people ???? thank you https://t.co/j2DN2Ijo9X — Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 13, 2023 خیال رہے کہ "دی کپل شرما شو "رواں سال جولائی کے مہینے سے بند ہو چکا ہے ۔

دی کپل شرما شو‘ کے ٹکٹ سے متعلق انکشاف سامنے آگیا
SUCH NEWS

دی کپل شرما شو‘ کے ٹکٹ سے متعلق انکشاف سامنے آگیا

Sat, 16-09-2023

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام 'دی کپل شرما شو' کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ دی کپل شرما شو کی مقبولیت ناصرف بھارت بلکہ کئی ممالک میں ہے جن میں سے ایک پاکستان بھی ہے، شو میں اداکاری کرنے والے سب ہی اداکار اپنی صلاحیتوں سے ناظرین کے دل جیتنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔ پروگرام میں بھارتی اداکار سمیت پاکستانی اداکار، کرکٹرز اور گلوکار بھی شریک ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ کئی غیر ملکی کرکٹرز اور دیگر کھلاڑی بھی اس شو کا حصہ بن چکے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر یہ افواہ سامنے آئی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 بھارتی روپے ہے جس سے متعلق اب کپل شرما نے خود وضاحت دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کپل شرما شو کے ایک پرستار نے ایک اشتہار شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ’دی کپل شرما شو لائیو دیکھنے والوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے جب کہ اس شو کے ایک ٹکٹ کی قیمت 4999 روپے ہے'۔ Sir it’s a fraud. we never charge our audiences a single penny to see the live shoot, pls beware of these kind of fraud people ? thank you https://t.co/j2DN2Ijo9X — Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 13, 2023 اس ٹوئٹ پر کپل شرما نے اپنے شو کی ٹکٹوں سے متعلق پھیلی افواہوں پر وضاحت دی۔ کپل نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جناب یہ ایک فراڈ ہے، ہم اپنے ناظرین سے لائیو شوٹ دیکھنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے، براہ کرم اس قسم کے فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ شکریہ‘۔ خیال رہے کہ دی کپل شرما شو رواں سال جولائی کے مہینے سے بند ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود اس شو کی اپنی ایک آڈئینس ہیں جو تاحال اس کی پرانی اقساط دیکھ دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ہیں۔

MOST READ

ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم نے برسوں بعد وطن واپس آنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا DAILY PAKISTAN

لاہور (آئی ا ین پی) پچیس برس بعد پاکستان لوٹنے والی پاکستان کے سنہرے فلمی دور کی ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم نے اپنے وطن واپس آنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔خیال رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں تو لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔  انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے وطن عزیز واپس لوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ہمراہ ان کا بیٹا ذیشان راحیل باری بھی ہے، جسے وہ شوبز انڈسٹری میں لانچ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھے تو اداکارہ میرا جی کے مدمقابل جلوہ گر ہو۔ ممتاز بیگم کی اس خواہش کے اظہار پر یوٹیوبر نے دلچسپ انداز میں اداکارہ میرا جی سے سوال کیا کہ کیا انہیں یہ قبول ہے؟میرا جی نے بھی یوٹیوبر کے سوال کا شرماتے ہوئے جواب دیا کہ جی مجھے قبول ہے۔ اس موقع پر ممتاز بیگم کے ہمراہ موجود ان کے بیٹے ذیشان راحیل باری نے میرا جی کے ہمراہ ایکشن اور رومانوی فلم کرنے کی خواہش کا اطہار کیا۔

Sep 24, 2023 | 01:52 PM
فلم "جوان" دیکھ کرگلوکار کیلاش کھیر آبدیدہ، شاہ رخ نے بھی ردعمل دیدیا DAILY PAKISTAN

ممبئی (آئی این پی) بھارتی گلوکار کیلاش کھیر شاہ رخ کی فلم "جوان" دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، جس پر کنگ خان نے ردعمل دیدیا۔ ریلیز کے بعد سے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی فلم "جوان "کے چرچے ہیں،  کیلاش کھیر نے اپنے صاحبزادے کبیر کے ساتھ فلم دیکھی اور وہ جذباتی ہوگئے۔ بھارت کے مشہور گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم 'جوان" دیکھنے سے متعلق اپنے تجربے کو شیئر کیا، کیلاش کھیر کی آبدیدہ تصویر دیکھنے کے بعد شاہ رخ نے بھی اس پرردعمل دیا۔ यात्राओं और कॉन्सर्ट्स के बीच थोड़ा समय निकाला कबीर के साथ फ़िल्म देखने का, बड़ी तारीफ़ सुनी थी अपने गाने की, परन्तु @iamsrk भाई ने बहुत भावुक दृश्य पर हमारा गाना रखा. आँखें भीग गई, #Jawan @Atlee_dir @anirudhofficial @_PVRCinemas pic.twitter.com/gppC3kXhVA — Kailash Kher (@Kailashkher) September 22, 2023 کیلاش کھیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ" سفر اور کئی کنسرٹس کے بعد بلآخر میں نے کبیر کے ساتھ جاکر فلم" جوان" دیکھ لی، بھائی شاہ رخ نے میرا گانا اس میں ڈالا بالکل ایسے موقع پر کہ میں جذباتی ہوگیا اور آنکھیں بھیگ گئیں"۔ شاہ رخ خان نے بھارتی گلوکار کے بیان پر کہا کہ" کیلاش جی آپ شکریہ، آپ کی آواز میں جادو ہے"۔ Thank u Kailash Ji…. Your voice is magical. Love and hugs to both of u!! https://t.co/8NKRWAhWr6 — Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 23, 2023

Sep 24, 2023 | 01:56 PM
کنول آفتاب کی سرفنگ کرتے نئی ویڈیو وائرل ہوگئی  DAILY PAKISTAN

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی ملائیشیاءمیں سرفنگ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ٹک ٹاکر میاں بیوی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب ان دنوں ملائیشیاءمیں چھٹیاں منا رہے ہیں اور کنول آفتاب سیاحتی مقامات پر بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز مسلسل اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کر رہی ہیں۔ان کی طرف سے سرفنگ کرنے کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ حیران کن طور پر سرفنگ بورڈ پر خود کو متوازن رکھتے ہوئے ماہرانہ انداز میں سرفنگ کر رہی ہوتی ہیں تاہم آخر میں وہ بورڈ سے گر جاتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135) ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں کنول آفتاب لکھتی ہیں کہ ”اس جگہ پر ہر کوئی لازمی گرتا ہے، سرفنگ کے ماہرین کے سوا۔“ سرفنگ میں ان کی مہارت دیکھ کر بیشتر انٹرنیٹ صارفین حیرت کا اظہار رہے ہیں اوربعض آخر میں گرنے پر ان کی خیرخیریت بھی دریافت کر رہے ہیں۔

Sep 23, 2023 | 04:57 PM
 حریم شاہ  نے نئے نویلے دولہا  شاہین شاہ آفریدی  کو نصیحت کردی DAILY PAKISTAN

کراچی (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نصیحت کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کے بعد پہلا پیغام جاری کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے دو تصاویر بھی شیئر کیں۔ایک تصویر میں شاہین شاہ کو اپنے سُسر شاہد آفریدی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ اگلی تصویر اُن کے ولیمے کی ہے جس میں شاہین شاہ کے ہاتھ میں اُن کی اہلیہ انشاء کا ہاتھ موجود ہے۔ Congratulations! Lkin filhal Ansha ko mind sy nikal kr sara focus World Cup per rakho. — Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 22, 2023 شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘اُن تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اب ایک خاص انسان کے ساتھ محبت اور مُسکرانے کی شروعات ہورہی ہے’۔ قومی کرکٹر کے پیغام پر جہاں اُن کے ساتھ کرکٹرز اور مداحوں نے ردعمل دیا تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔حریم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘فی الحال انشاء کو اپنے دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر مکمل فوکس کرو’۔

Sep 23, 2023 | 04:12 PM
 پریانکا چوپڑا کا  اپنی کزن پرینیتی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، پیغام جاری کردیا DAILY PAKISTAN

 ممبئی(آئی این پی ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں صرف ایک دن باقی ہے اور پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پوسٹ بتاتی ہے کہ وہ اب بھی امریکا میں ہیں۔  پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس سے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اودے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پرینیتی چوپڑا کی تصویر شیئر کی، پریانکا نے اپنی کزن اور راگھو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر خوش اور مطمئن ہوں گے۔  واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز یہ جوڑا اپنے اہلخانہ سمیت راجستھان کے شہر اودے پور پہنچے گئے تھے جہاں ان کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ راگھو اپنی دلہنیا پرینتی کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں دی لیلا پیلس جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کے لیے دی لیلا پیلس کا مہنگا ترین مہاراجہ سویٹ بھی بک کرایا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ تقریبا بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔

Sep 23, 2023 | 01:45 PM
 سوشل میڈیا پر خفیہ شادی کی تصاویر ، سائی پلوی نے بھی  خاموشی توڑ دی  DAILY PAKISTAN

ممبئی (آئی این پی )ساوتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سائی پلوی نے اپنی شادی کی زیر گردش تصاویر پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائی پلوی نےخفیہ شادی سے متعلق زیر گردش تصاویر کو تکلیف دینے کی گھٹیا کوشش قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سائی پلوی نے خفیہ شادی کی تصاویر سامنے آنے پر خاموشی توڑ دی اور کہا کہ یہ تصاویر میری نئی فلم کے مہورت کے موقع کی ہیں، جنہیں غلط انداز میں ایڈٹ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درست بات تو یہ ہے مجھے افواہوں کی کوئی پرواہ نہیں، جب اس معاملے میں میری فیملی اور دوست شامل ہوئے تو وضاحت دینی پڑ رہی ہے۔  اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ میرے نئے پروجیکٹ کے افتتاح کی تصاویر ہیں، افسوس کی بات یہ ہے مجھے ان بہودہ باتوں پر بیان دینا پڑ رہا ہے۔سائی پلوی کی شادی کی افواہیں اس وہ موضوع گفتگو بنیں جب کچھ تصاویر سامنے آئیں، جن میں وہ اور ایک شخص سرخ پھولوں کے ہار پہننے ہوئے ہیں اور کیمرے کو دیکھ کر مسکرارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ تصاویر فلم کے مہورت کی ہے، سائی پلوی کے ساتھ کھڑا شخص فلم کے ہدایت کار راج کمار پیریا سامی ہیں۔  

Sep 23, 2023 | 01:47 PM
حریم شاہ کا گلا خراب، مداحوں سے دیسی ٹوٹکا پوچھ لیا DAILY PAKISTAN

کراچی (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے ، اب انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے دیسی ٹوٹکا پوچھ لیا۔ اپنی ایک ٹوئیٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ ’ ہیلو ، میرا گلا کل رات سے تھوڑا سا خراب ہے۔ گلا ٹھیک کرنے کے لیے کوئی دوائی یا دیسی ٹوٹکہ؟‘۔ ہیلو ، میرا گلا کل رات سے تھوڑا سا خراب ہے۔ گلا ٹھیک کرنے کے لیے کوئی دوائی یا دیسی ٹوٹکہ؟ — Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 22, 2023 ان کی اس ٹوئیٹ پر صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیئے اور کئی مداحین سنجیدہ دکھائی دیئے اور نسخے بھی بتائے ۔سعدیہ نامی صارف نے لکھا کہ ’نمک ملا پانی ابال کر غرارے کرنی ٹھیک ہوجاو گی‘۔ نمک ملا پانی ابال کر غرارے کرنی ٹھیک ہوجاو گی — sadia (@Panadollxtra1) September 22, 2023 صائمہ ایڈووکٰٹ نے لکھا کہ ’تیل سے گلے کا مساج کریں‘۔ آپ تیل سے مساج کرے — ADV Saima(25k) (@SaimaADV2002) September 22, 2023 ایک صاحب نے ’سبز چائے‘ پینے کا مشورہ دیا تو کسی نے انہیں ڈاکٹر یا حکیم سے بھی رابطہ کرنے کی تجویز دی۔

Sep 22, 2023 | 01:57 PM
والدہ کے علاج کیلئے معاوضہ مانگنے پر رونا پڑا ، فضا علی نے انتہائی دردناک انکشاف کردیا DAILY PAKISTAN

لاہور (آئی ا ین پی) معروف اداکارہ‘ ماڈل اور گلوکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کے علاج کے لیے معاوضہ مانگنے پر لوگوں کے سامنے رونا پڑا لیکن آج تک انہیں پیسے نہیں ملے۔  ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے اپنی مرحوم ماں کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ جب ان کی والدہ کو علاج کی ضرورت تھی تو انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا۔ اداکارہ نے بتایا مجبورا مجھے اپنا فلیٹ پڑا جس کے بعد اپنی والدہ کا علاج کروایا۔ فضا علی اس دوران غصہ ہوگئیں اور کہا کہ میرا کیا قصور ہے، مجھے کسی نے معاوضہ نہیں دیا، اس لیے میں نے ایک سال تک گلوکاری کرنا چھوڑ دی۔ فضا علی نے کہا کہ سجاد علی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئی تو لوگوں نے افواہیں پھیلانا شروع کردیں یسی افواہیں سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی شدہ ہیں یا نہیں؟ وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، دوسرے لوگ ان سے متعلق ایسی باتیں کرنا بند کریں اور وہ رشتے کرانے والی آنٹیوں کا کردار بھی ادا نہ کریں۔

Sep 22, 2023 | 02:22 PM
فلم ’تھری ایڈیٹ‘  کے معروف اداکار انتقال کرگئے DAILY PAKISTAN

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکھیل مشرا اپنے گھر کے کچن میں گِر کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘تھری ایڈیٹس’ میں لائیریرین کا کردار ادا کرنے والے اداکار اکھیل شرما اپنے گھر کے کچن میں کام کررہے تھے کہ اچانک وہ پھسل کر زمین پر گِرگئے جس کے نتیجے میں اُن کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ اکھیل شرما بلڈ پریشر کے مسائل کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔اداکار کے دوست نے بتایا کہ وہ کچن میں سٹول پر کچھ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ جب مبینہ طور پر وہ نیچے گِرے اور ان کے سر میں چوٹ لگی۔اکھیل شرما کو خون میں لت پت حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے بعد بھی وہ زندہ نہیں بچ سکے اور چند گھنٹوں بعد ہی دم توڑ گئے۔رپورٹس کے مطابق اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔ دوسری جانب جس وقت اداکار کو حادثہ پیش آیا تو اُن کی اہلیہ و اداکارہ سوزین اپنے شوٹ کے سلسلے میں حیدرآباد میں موجود تھیں، شوہر کی موت کی خبر سُن کر سوزین اپنے گھر واپس آگئیں جبکہ وہ اس وقت شدید صدمے میں ہیں۔اکھیل مشرا نے ‘تھری ایڈیٹس’ اور ‘ڈان’ جیسی کئی نامور بالی ووڈ فلموں سمیت انڈین ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار اکھیل مشرا نے سال 1983 میں اپنی ساتھی اداکارہ منجو مشرا کے ساتھ شادی کی تھی جوکہ سال 1996 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔ بعدازاں اکھیل مشرا نے فروری سال 2009 میں جرمن اداکارہ سوزین کے ساتھ دوسری شادی کی۔

Sep 22, 2023 | 10:31 AM
حدیقہ کیانی نے اپنے گود لیے بیٹے کی خاطر طلاق لینے کا دعویٰ کردیا DAILY PAKISTAN

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکارہ و اداکارہ ہ حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے طلاق اپنے گود لئے بیٹے کیلئے لی تھی۔  اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شادی کی اور اس ہی کی خاطر شوہر سے طلاق بھی لے لی، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2005 کے خوفناک زلزلے کے دوران انہوں نے ایدھی فاونڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے نادعلی رکھا۔ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ بچے کو گود لینا ان کی زندگی کا سب سے حسین تجربہ تھا اور وہ اپنے بیٹے کے لیے بہت حساس ہیں۔ ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی نہ رہے اور اسے باپ کا پیار دینے کے لیے انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک برطانوی تاجر سے شادی کرلی۔ گلوکارہ کا شادی کرنے کا مقصد بیٹے کو باپ کا پیار دینا تھا لیکن بدقسمتی سے ان کی توقعات پوری نہیں ہوسکیں، جس کے باعث انہوں نے شوہر سے خلع لے لی اور اب وہ بیٹے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

Sep 21, 2023 | 03:38 PM
عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز شیئر کردیا DAILY PAKISTAN

لاہور (آئی این پی) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نہ صرف اپنی منفرداداکاری بلکہ اپنی حسین و چمکدار جلد کے سبب بھی پسند کی جاتی ہیں اور ان کے مداح اکثر انکی صحت مند جلد کا راز پوچھتے نظر آتے ہیں۔  اداکارہ عائشہ عمر قدرتی چیزوں کو اپنی غذا میں زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں ناشتے میں دہی اور پھل کھانا پسند ہیں۔ عائشہ باہر کا کھانا کم کھاتی ہیں اور گھر کا کھانا ہمیشہ ان کے ساتھ ڈبوں میں رہتا ہے۔ عائشہ عمر کہتی ہیں کہ وہ بہت کم ورزش کرتی ہیں۔ گوشت میں وہ ہمیشہ دیسی مرغ یا مچھلی کھاتی ہیں۔ عائشہ کہتی ہیں کہ وہ دن میں تین بار کھانا نہیں کھاتیں بلکہ ناشتے کے بعد انہیں ہر دو گھنٹے بعد بھوک لگتی ہے اور اس وقت ان کا جو دل کرتا ہے وہ کھاتی ہیں۔  ناریل کا پانی، کھجوریں، فروٹ چاٹ اور سلاد عائشہ کی روزمرہ غذا کا بنیادی جزو ہیں۔ اچھی چہرے کی جِلد کی خاطر عائشہ عمر سفید چاول نہیں کھاتیں بلکہ براون رائس کا استعمال کرتی ہیں۔ وہ اپنا تمام کھانا ناریل کے تیل میں پکاتی ہیں۔ اس کے ساتھ باجرے کی روٹی اور وٹامن سی سپلیمنٹ بھی عائشہ عمر کی غذا میں شامل ہوتا ہے۔

Sep 21, 2023 | 03:40 PM
بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کےنام، تصویر اور آواز پر پابندی ،مگر کیوں؟ وجہ جانیے DAILY PAKISTAN

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور کا نام، تصویر،  آواز  اور دستخط بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں پرسنلیٹی رائٹس ( شخصیت کے حقوق)کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔ دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں سوشل میڈیا چینلز، ای کامرس ویب سائٹس اور شہریوں کو انیل کپور کی پرسنلیٹی رائٹس کی خلاف ورزی سے روکاگیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ  پلیٹ فارمز کو انیل کپور کا  نام، آواز، تصویر، ڈائیلاگ یا دستخط کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ انیل کپور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان کی تصویر، ڈائیلاگ کو اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن کا بھی نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Sep 20, 2023 | 07:04 PM
فحش ڈانس کا الزام، اداکارہ ماہ نور بھی پابندی کی زد میں آگئیں DAILY PAKISTAN

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے سٹیج اداکارہ ماہ نور پر 15دن کے لیے پابندی عائد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اداکارہ پر پابندی سٹیج پر فحش ڈانس کرنے کے الزام میں عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے فحش ڈانس کرنے والی 18سٹیج ڈانسرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ محکمے کی طرف سے 14ڈانسرز کو نوٹس جاری کیے گئے تھے، جو لاہور کے مختلف تھیٹرز میں پرفارم کر رہی تھیں۔ اس سے قبل اگست میں بھی 9سٹیج ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن ان میں سے کسی بھی ڈانسر نے بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔  روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ جن اداکاراﺅں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے ان میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، نایاب خان، شیلا چوہدری، ایان اختر، سونو بٹ، خوشبو خان، روشنی خان، کاجل چوہدری، سارا خان، ماہ نور، جیا بٹ، ستارہ اور تبسم خان و دیگر شامل ہیں۔ 

Sep 20, 2023 | 04:08 PM
ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو کھلی چھٹی ،’تسکین‘ کو اپنی کہانی سنانے کی اجازت مل گئی DAILY PAKISTAN

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق فلم و ڈرامہ پروڈیوسر وجاہت رﺅف کی طرف سے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے دی گئی ہے۔انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”معزز عدالت عالیہ اسلام آباد نے ہمارے تخیلاتی کردار ’تسکین‘ کو اپنی حصول انصاف کی کہانی سنانے کی اجازت دے دی ہے۔ تسکین کی کہانی مظلوم بن کر رہ جانے کی بجائے انصاف کے حصول کے لیے پرعزم جدوجہد کی کہانی ہے۔ ہم شکرگزار ہیں کہ اب ناظرین یہ کہانی مکمل دیکھ سکیں گے۔“واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی چند ماہ قبل موٹروے پر بچوں کے سامنے ڈکیتی و اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی کہانی سے بہت مشابہت رکھتی ہے، چنانچہ اس متاثرہ خاتون کی طرف سے اس پر احتجاج اور شدید دکھ و تکلیف کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد پیمرا نے اس ڈرامے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Sep 19, 2023 | 04:55 PM
معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ پر چار خواتین کیساتھ زیادتی کا الزام لگ گیا، تحقیقات شروع DAILY PAKISTAN

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ جنسی حملے کے الزام کی زد میں آ گئے۔ سنڈے ٹائمز اور چینل 4کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رسل برانڈ نے 2006ءسے 2013ءکے درمیان 4مختلف خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق لندن پولیس کی طرف سے بھی اس الزام کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اداکار کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اخبار اور ٹی وی چینل کی تحقیقات میں متاثرہ خواتین کی طرف سے خود اداکار پر شرمناک الزامات عائد کیے گئے۔ان خواتین کی شناخت تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔ایک خاتون نے بتایا کہ رسل برانڈ نے اسے لاس اینجلس میں اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک اورلڑکی نے دعویٰ کیا کہ اسے رسل برانڈ نے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی کی عمر محض 16سال تھی۔ دیگر دو خواتین نے بھی لاس اینجلس میں اداکار کے ساتھ کام کرنے کے دوران جنسی زیادتی کیے جانے کا دعویٰ کیا۔  رسل برانڈ کی طرف سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان الزامات کے سامنے آنے کے بعد رسل برانڈ کے یوٹیوب چینل پر اشتہارات معطل کر دیئے گئے ہیں، جس سے ان کویوٹیوب چینل سے ہونے والے آمدنی بند ہو گئی ہے۔ان کے یوٹیوب چینل کے 60لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں۔ 

Sep 19, 2023 | 05:01 PM
آغا علی بھی نورا فتیحی کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند نکلے DAILY PAKISTAN

کراچی (آئی این پی)  معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارتی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ ایک ٹی وی شو  شو کے دوران آغا علی کا بتانا تھا کہ وہ سیٹ پر حنا الطاف سے ملے تھے اور پھر شادی کے لیے خود بخود ساری سیٹنگ ہو گئی تھی، انہوں نے حنا کو شادی کے لیے منانے کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کی۔ انہوں نے بتایا  وہ گھر میں اہلیہ، حنا الطاف سے زیادہ گھریلو کام کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے گھر میں کسی سے بھی زیادہ کام کرتا ہوں، کوئی بھی آ جائے سب کے مقابلے میں، میں ہی سب سے زیادہ گھر کے کام کرتا ہوں گا۔ ایک اور سوال کہ آپ کو گلوکاری اور اداکاری میں سے کوئی ایک چیز چھوڑنی پڑے تو آپ کیا چھوڑیں گے کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ میں  گلوکاری نہیں چھوڑ سکتا اور ہاں اداکاری کر سکتا ہوں۔ شو کے میزبان  نے اداکار سے سوال پوچھا کہ بالی ووڈ میں اگر آپ کو اداکاری کا موقع ملا تو کردار دیکھے بنا کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔اس سوال کے جواب میں اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ وہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کردار دیکھے بغیر نورا فتحی کے ساتھ کرنا پسند کریں گے۔

Sep 19, 2023 | 01:55 PM
منشا پاشا اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی  کےبارے  میں کھل کر بول پڑیں DAILY PAKISTAN

 کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہے,اداکار،شادی کے بعد دوسرے شخص اور افراد کے مطابق زندگی گزارنے کی عادت ہوجانے کے بعد اچانک سے رشتہ ختم ہوجائے اور طلاق ہوجائے تو زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔ پھر عادتیں بدلنے میں بھی وقت لگتا ہے۔ "ایکسپریس نیوز "کے مطابق  اداکارہ منشا پاشا نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح دیکھ کر بہت سارے لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے تو یہ کام کیوں کیا جائے۔ اپنی پہلی شادی کی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے منشا پاشا کا کہنا تھا کہ انہوں کبھی نہیں سوچا تھا کہ شادی کا انجام یہ ہوگا۔ طلاق کے صدمے سےنکلنے میں 5 سال کا وقت لگا۔ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے۔طلاق کی بڑھتی شرح کو دیکھ کر کچھ لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے۔ ایسی سوچ رکھ کر زندگی کو آگے بڑھنے سے روکنا بیوقوفی ہے۔ منشا پاشا نے 2021 میں سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کی تھی۔ منشا پاشا کے مطابق شادی سے قبل ان کے درمیان کئی سال سے دوستی تھی۔

Sep 19, 2023 | 12:15 PM
شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشاءکی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل  DAILY PAKISTAN

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ربیع اول کا آغازہوتے ہی شادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور اسی دوران پاکستان کے مایہ ناز باولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں ۔ View this post on Instagram A post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan) تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب گزشتہ شب شاہد آفریدی کے گھر کراچی میں ہوئی جس کیلئے گھر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ،مہندی میں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں ، دوستوں نے شرکت۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کو اپنے داماد شاہین آفریدی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ انہوں نے کھانا بھی ایک ہی ساتھ بیٹھ کر کھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Anabiya jutt 72949 (@pctiology_7) View this post on Instagram A post shared by Anabiya jutt 72949 (@pctiology_7) انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہی ہو گی لیکن ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے ، View this post on Instagram A post shared by Anabiya jutt 72949 (@pctiology_7)

Sep 19, 2023 | 11:32 AM
" دی کپل شرما شو" کا لائیو شوٹ دیکھنے والوں سے  ٹکٹ کے نام پرکتنے پیسے لیے جاتے تھے ؟ اہم انکشاف DAILY PAKISTAN

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )کبھی سوشل میڈیا پر یہ بحث عروج پر تھی کہ کپل شرما اپنے شو کی ایک قسط کا کروڑوں روپیہ وصول کرتے ہیں تو آج کل یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ کا لائیوشوٹ دیکھنے والوں سے ٹکٹ کے نام پر  پیسے لیے جاتے تھے۔ لیکن  اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ یا ہے اور یہ انکشاف کپل نے خود کیا ہے ۔  حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر  یہ افواہ سامنے آئی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 بھارتی روپے ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرشو کے ایک پرستار نے ایک اشتہار شیئر کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ"دی کپل شرما شو لائیو دیکھنے والوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے جب کہ اس شو کے ایک ٹکٹ کی قیمت 4999 روپے ہے'۔ اس ٹوئٹ پر کپل شرما نے اپنے شو کی ٹکٹوں سے متعلق پھیلی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جناب یہ ایک فراڈ ہے، ہم اپنے ناظرین سے لائیو شوٹ دیکھنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے، براہ کرم اس قسم کے فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ شکریہ‘۔ Sir it’s a fraud. we never charge our audiences a single penny to see the live shoot, pls beware of these kind of fraud people ???? thank you https://t.co/j2DN2Ijo9X — Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 13, 2023 خیال رہے کہ "دی کپل شرما شو "رواں سال جولائی کے مہینے سے بند ہو چکا ہے ۔

Sep 16, 2023 | 02:13 PM
دی کپل شرما شو‘ کے ٹکٹ سے متعلق انکشاف سامنے آگیا SUCH NEWS